کیپ ٹاؤن:جنوبی افریقہ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش ہوئی ،خاتون نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق جنوبی افریقہ کی 37سالہ سیتھول نامی خاتون نے بیک وقت 10 بچوں کو جنم دیا جن میں 7 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔ خاتون نے مئی میں مراکش میں نو بچوں کو جنم دینے والی ملیان خاتون حلیمہ کا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا ۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ تمام بچے زندہ ہیں مگر قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے ان کا وزن کم ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق ان بچوں کو چند ماہ کے لیے انکیبیوٹر پر رکھا جائے گا تاکہ وہ صحت مند ہوسکیں۔
رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ خاتون اور ان کے شوہر آٹھ بچوں کی پیدائش متوقع تھی ، سیتھول جن کے ہاں پہلے سے چھ سالہ جڑواں بچے بھی ہیں ، ان کاکہنا ہے کہ وہ بچوں کی پیدائش پر ‘خوش’ اور ‘جذباتی’ ہیں۔مئی میں ، ایک مالین خاتون نے مراکش میں 9 بچوں کو جنم دیا ، جس نے ایک امریکی خاتون نادیہ سلیمان کا ریکارڈ توڑ ا تھا جس نے 2009 میں آٹھ بچوں کو جنم دیا تھا۔
(بشکریہ:سب نیوز)
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

