Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اردو اور سرائیکی کے نام ور شاعر ، براڈکاسٹر اور ماہرِ تعلیم نصر اللہ خان ناصر انتقال کر گئے
daud tahir

اردو اور سرائیکی کے نام ور شاعر ، براڈکاسٹر اور ماہرِ تعلیم نصر اللہ خان ناصر انتقال کر گئے

ایڈیٹرنومبر 25, 202540 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nasrullah khan nasir
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہاول پور : سرائیکی اور اردو کے نامور محقق, شاعر، استاد، سابق سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان بہاولپور، سابق سربراہ شعبہ سرائیکی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ، ڈاکٹر نصراللہ خان ناصر کا طویل علالت کے بعد چوبیس نومبر کو بہاول پور میں انتقال ہو گیا ۔
ڈاکٹر نصراللہ خان ناصر کو گزشتہ برس صدارتی تمغہ برائے حُسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ آپ نہ صرف اردو اور سرائیکی کے بڑے شاعر تھے بل کہ ہمہ جہت شخصیت کے حامل تھے۔ تحقیق، ادب، تدریس، ارضیات اور ابلاغیات ہر میدان میں ان کی خدمات ایک روشن تاریخ رکھتی ہیں۔
ریڈیو پاکستان بہاول پور کے علاوہ انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور میں پروگرام منیجر کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دیں ۔
ڈاکٹر نصراللہ خان ناصر 3 فروری 1946 کو موجودہ ضلع رحیم یار خان، تحصیل لیاقت پور کے علاقے بستی چاکر خان، ترنڈہ گورگیج میں سردار گل محمد خان کے گھر پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم بستی چاکر خان سے حاصل کی۔ میٹرک گورنمنٹ ہائی اسکول الہ آباد سے کیا۔ بی اے صادق ایجرٹن کالج (S.E کالج) سے کیا۔ ایم اے اردو ایمرسن کالج ملتان سے کیا۔ 1994 میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے ’’سرائیکی شاعری کا ارتقاء‘‘ کے موضوع پر تحقیق کر کے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
’’سرائیکی شاعری کا ارتقاء‘‘ میں آپ نے سرائیکی شاعری کی تاریخ محفوظ کی، جو سرائیکی زبان و ادب کے لیے نہایت اہم کام ہے۔ آپ نے 1975 میں ریڈیو پروڈیوسر کی حیثیت سے براڈ کاسٹنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور ریڈیو اسٹیشن کے ڈائریکٹر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ سرائیکی میں بطور چیئرمین خدمات انجام دیتے رہے اور کچھ عرصہ یونیورسٹی کے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے پرنسپل بھی رہے۔ ۔
ڈاکٹر صاحب ادبی دنیا میں ہمہ جہت شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے ۔ آپ شاعر، نثر نگار، ادیب، دانشور، محقق، ریڈیو پروڈیوسر، ڈائریکٹر، صداکار، ڈرامہ نگار، کمنٹیٹر اور استاد کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ۔ زمانۂ طالب علمی سے ہی شاعری شروع کر دی تھی۔ سرائیکی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی شاعری کی۔ آپ کی شاعری کی پہلی کتاب 1969 میں شائع ہوئی اور دوسری کتاب ’’اجرک‘‘ 1990 میں سرائیکی ادبی مجلس بہاولپور نے شائع کی۔ ’’اجرک‘‘ کو اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے خواجہ فرید ایوارڈ بھی ملا۔ ’’اجرک‘‘ اسلامیہ یونیورسٹی کے جدید نظم کے نصاب میں بھی شامل ہے۔
آپ کی شاعری اور نثر کی کتابوں میں اجرک، نویں سوبھ، یہ کیسا دکھ ہے (اردو نظمیں)، معنویت، تشخص (تحقیقی و تنقیدی مضامین) شامل ہیں۔ ’’سرائیکی شاعری کا ارتقاء‘‘ کو سرائیکی ادبی بورڈ نے پہلی بار 2007 میں اور دوسری بار 2014 میں شائع کیا۔
آپ 1986 میں ریڈیو پاکستان کے حج پروگرام کی نشریات کے سلسلے میں سعودی عرب گئے۔ 1990 میں چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹیم کے ساتھ میلبورن، آسٹریلیا میں نشریاتی ذمہ داریوں کے سلسلے میں سفر کیا ۔ حکومتِ پاکستان نے آپ کی ادبی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دینے کا اعلان 23 مارچ 2024 کو کیا۔
ان کی نماز جنازہ 25 نومبر دن 11 بجے کینال کالونی بہاولپور کے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی ۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجمہوریت، سیاست اور پاکستان : سید مجاہد علی کاتجزیہ
Next Article میڈیا پر نظر انداز ہوئی آئی ایم ایف کی رپورٹ : نصرت جاوید کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 7, 2026

پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

ستمبر 6, 2026

صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 7, 2026
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ستمبر 6, 2026
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 6, 2026
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.