کراچی: نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہےکہ صدر مملکت نے جس دن ٹوئٹ کیا، ہم نے اس دن قانونی پوزیشن واضح کردی اور صدر جب تک منصب پر ہوں تو ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوسکتی، ہماری حکومت میں جو ہوتا ہے ہم اس کے ذمے دار ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ‘جیو پاکستان’ میں گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہمارے جوانوں اور مقامی لوگوں نے پیشہ ورانہ انداز میں بہادری سے بچوں کو ریسکیو کیا، وزیراعظم کو مقامی نوجوانوں کی بہادری کا ادراک ہے، وزیراعظم مقامی نوجوانوں کی خدمات کا اعتراف کریں گے۔
سانحہ جڑانوالہ پر بات کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ جڑانوالہ والے واقعات اچانک رونما نہیں ہوتے، اس کی ایک تاریخ ہے اور جڑانوالہ واقعے میں ملوث لوگوں کو سزائیں ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے آئین کا حلف لیا ہے اور اپنے آئین کی پاسداری کریں گے، انتخابات کرانے کے لیے ایک آئینی ادارہ الیکشن کمیشن موجود ہے، الیکشن کمیشن نے تمام شیڈول اپنی ویب سائٹ پر ڈال دیا ہے، قانون میں لکھا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو مہم کے لیے 54 دن دیے جائیں گے، صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے۔
نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے جس دن ٹوئٹ کیا، ہم نے اس دن قانونی پوزیشن واضح کردی، صدر جب تک منصب پر ہوں تو ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوسکتی، ہماری حکومت میں جو ہوتا ہے ہم اس کے ذمے دار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو اپنے خیالات پیش کرنے کی آزادی ہے، ہمارے کوئی سیاسی دشمن نہیں اورکوئی سیاسی دوست نہیں، ہم کسی سیاسی جماعت کے حق اور مخالفت میں نہیں ہیں، اگرکسی کے خلاف قانون، ادارے اور عدالتیں کوئی قدم اٹھاتی ہیں تو روکیں گےنہیں۔
مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھاکہ مہنگائی ایک حقیقت ہے اور کوئی ملک مہنگا تیل خرید کر سستا نہیں بیچ سکتا، ہماری حکومت کوئی اللے تللے نہیں کرے گی اور قوم کا پیسہ ضائع نہیں کرے گی۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
منگل, ستمبر 22, 2026
تازہ خبریں:
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم

