اسلام آباد:مری میں ایک رات میں ایک فٹ سے زیادہ برفباری کے بعد سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا۔
مری میں ہونے والی برف باری کے باعث مختلف مقامات پر سیاح پھنس گئے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنز مری کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا کام جاری ہے، متعدد فیملیز کو ریسکیو کر لیا گیا ہے اور مزید کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سی ٹی او راولپنڈی شدید سردی اور برفباری کے سبب مری آنے والے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرچکے ہیں۔
سی ٹی او کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا تھاکہ برفباری کے دوران سیاح گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں اور اپنے ساتھ گرم لباس بھی لازمی رکھیں، سیاح اپنی گاڑی کے ٹائر پر چین چڑھا لیں تاکہ سلپ ہونے سے بچا جا سکے اور اپنی گاڑیوں کو مناسب جگہ پارک کریں۔
سی ٹی او نے سیاحوں کو برفباری کے دوران روڈ پر کھڑے ہو کر سیلفیاں لینے سے بھی منع کیا تھا۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
جمعہ, اکتوبر 16, 2026
تازہ خبریں:
- ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم / زبانوں کے خاندان
- پشاور میں سکول کی چھت گرگئی : اٹھائیس بچوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو گئی
- سینیٹ اور قومی اسمبلی نے کے پی میں ایمرجنسی کی منظوری دیدی : اپوزیشن کی نعرے بازی
- زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔بنی نوع انسان ، مختصر اور جامع تاریخ
- جمہوریت کا جنازہ اور اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- خیر پور میرس سے ہوت والا تک : زبانوں اور مہربانوں کا تذکرہ : زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی
- ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس الٹ گئی : 5 مسافر ہلاک 30 زخمی
- شہباز شریف کا لانگ مارچ اور عمران خان کے گرد گھومتی سیاست : حامد میر کا کالم
- "ممتاز نامہ” — ایک زندگی، کئی جہان : محمد عمران کا اختصاریہ
- کوئٹہ میں پولیس گاڑی پر حملہ: ایک اہلکار ہلاک، چار افراد زخمی

