ملتان۔ (اے پی پی):ملتان میں پیر کے روز ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر ایک تاجر کوقتل کردیا۔ بعدازاں شہریوں نے تشدد کرکے تینوں ڈاکوؤں کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔واردات ملتان کے بارونق علاقے گردیزی مارکیٹ گلگشت کالونی میں جیولرکی دکان پر ہوئی۔
چارمسلح ڈاکو دکان میں داخل ہوئے اورانہوں نے مزاحمت پر مالک عالیان کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔بعدازاں ڈاکوؤں اور گارڈ کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں دوراہگیرزخمی بھی ہوگئے۔ موقع پر موجودشہریوں نے تین ڈاکوؤں کوپکڑلیا اوررسیوں سے باندھ کر تشدد شروع کردیاجبکہ ایک ڈاکو فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔پکڑے جانے والے تین ڈاکوؤں کو بعدازاں گلگشت پولیس کے حوالے کردیاگیا۔انہیں زخمی حالت میں نشترہسپتال پہنچایا گیا جہاں تینوں ڈاکودم توڑ گئے
۔ اس موقع پر نشترہسپتال میں لواحقین اور تاجروں کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی جنہوں نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی ۔اسی دوران لواحقین نے مقتول عالیان کاپوسٹ مارٹم کرانے سے انکارکردیا اوراس کی لاش موٹرسائیکل پر لے کر ہسپتال سے چلے گئے۔واردات کے بعد گلگشت کالونی میں تاجر سراپا احتجاج بن گئے۔ انہوں نے چونگی نمبر6ٹریفک کے لیے بند کردی۔ ٹائروں کو آگ لگائی اور پولیس کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔
اتوار, ستمبر 13, 2026
تازہ خبریں:
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

