Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, نومبر 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سید مجاہد علی کاتجزیہ۔۔ملک جرنیل اور حکومت ٹائیگر فورس چلائے گی
سید مجاہد علی

سید مجاہد علی کاتجزیہ۔۔ملک جرنیل اور حکومت ٹائیگر فورس چلائے گی

ایڈیٹرجون 6, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mujahid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک ایسے وقت میں جب اس بات پر حیرت و استعجاب کا اظہار سامنے آرہا ہے کہ ملک کے اہم ترین اداروں میں حاضر سروس یا ریٹائرڈ جنرل سربراہان کے طور پر مقرر کئے گئے ہیں، وزیر اعظم نے نو ساختہ رضاکاروں کی ’ٹائیگر فورس‘ کے ذریعے اہم قومی مسائل سے نمٹنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ایک ٹیلی ویژن خطاب میں عمران خان نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کے چیلنج کامقابلہ کرنے کے علاوہ اب یہ رضاکار فورس ٹڈی دل کے حملے سے نمٹنے اور ماحولیات کی بہتری کے لئے بھی حکومت کی مدد کرے گی۔
ملک میں کورو نا وائرس سے متاثرین کی تعداد 91 ہزار سے بڑھ چکی ہے جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ملک میں لاک ڈاؤن جو درحقیقت کبھی نافذ ہی نہیں کیا گیا تھا، اب مکمل طور سے ختم ہوچکا ہے۔ حکومت کے پاس وائرس کے پھیلاؤ کا اندازہ کرنے اور اس کے سورس کا سراغ لگانے کا کوئی پیمانہ نہیں ہے ۔ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر چند ہزار ٹیسٹ کئے جاتے ہیں اور ان میں سے نصف یا اس سے بھی زیادہ کوورنا سے متاثر نکلتے ہیں۔ وزیر اعظم اس کے باوجود یہ دعویٰ کرنے میں بخل سے کام نہیں لیتے کہ حکومت کی ’حکمت عملی‘ اور بروقت اقدامات کی وجہ سے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی رفتار کم رہی ہے۔ حالانکہ اس کا تعلق حکومت کی پالیسی سے زیادہ سرکار کی لاعلمی سے ہے۔ پاکستان کا کوئی ادارہ یہ نہیں جانتا کہ ملک میں کورونا وائرس کس حد تک پھیل چکا ہے اور کون سے علاقے سب سے زیادہ اس کی زد میں ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد 91 ہزار ہے لیکن ان لاکھوں لوگوں کے بارے میں کوئی نہیں جانتا جو کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگئے اور کسی کو ان کا پتہ بھی نہیں چلا ۔ اگر وہ اس سے جاں بر ہونے میں کامیاب ہو بھی گئے تو بھی وہ وائرس کے کیرئیر کے طور پر درجنوں یا سینکڑوں دوسرے لوگوں کو متاثر کرنے کا سبب بنے۔ ایسے میں وزیر اعظم تسلسل سے ان ملکوں کا حوالہ دیتے ہیں جنہوں نے تمام تر سرکاری وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنے ملکوں میں وائرس سے متاثرین کی اصل تعداد کا پتہ لگانے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ اس لئے یہ موازنہ غلط ہے کہ امریکہ یا برطانیہ میں روزانہ دو ہزار افراد ہلاک ہورہے ہیں جبکہ پاکستان میں اب یہ تعداد دو ہزار تک پہنچی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ اور برطانیہ میں اب وئرس کا عروج ختم ہوچکا ہے اور وائرس کا رجحان رو بہ زوال ہے جبکہ پاکستان میں وائر س مسلسل اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے۔ صرف جون کے پہلے چند روز کے دوران ہزاروں لوگوں میں اس وائرس کاپتہ لگا یا جاچکاہے۔
امریکہ میں بھی عمران خان ہی کی طرح ایک مقبولیت پسند صدر اپنے گھمنڈ اور سیاسی ضرورتوں کے تحت کورونا وائرس کی ہلاکت کا بروقت ادراک کرنے میں ناکام رہا تھا اور جب حالات قابو سے باہر ہوگئے تو کونین استعمال کرنے یا جراثیم کش دوا ئیں جسم میں داخل کرکے وائرس کو ختم کرنے کے نادر روزگار مشورے دیتا رہا تھا۔ اس کے باوجود وہاں کروڑوں لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا اور طبی ماہرین نے اس کے پھیلاؤ کے پیٹرن کا اندازہ کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں مزید پھیلاؤ کو روک لیا ہے۔ کورونا وائرس ایک کمان کی مانند پھیلتا ہے ۔ یعنی کم مریضوں کی تعداد بڑھنے لگتی ہے اور عروج کے بعد یہ نیچے آنا شروع ہوجا تا ہے۔ صدر ٹرمپ کی ناکام پالیسی کی وجہ سے امریکہ نے کورونا وائر س شدید تر نقصان اٹھایا ہے۔ ملک میں 18 لاکھ افراد اس سے متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 7 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس شدید حملے کے باوجود اب امریکہ میں بھی وائرس سے متاثر اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد دن بہ دن کم ہورہی ہے۔ اس کے برعکس پاکستان میں یہ تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس لئے وزیر اعظم کا یہ دعویٰ کہ ان کی حکومت اپنی ’دانشمندانہ پالیسی‘ کی وجہ سے کورونا وائرس کو شکست بنانے میں کامیاب ہوئی ہے، حقائق سے منہ موڑنے کے مساوی ہے۔ اس پر مستزاد یہ کہ اس کا سہرا اب ’ٹائیگر فورس‘ کے سر باندھنے کی کوشش کی گئی ہے کہ ان سرکاری رضاکاروں نے عوام کو قواعد و ضوابط کا پابند بنا کر کورونا سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
عمران خان کی باتیں سن کر یہی لگتا ہے کہ وہ خوابوں کی کسی ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں یا تو وہ سچائی سے بیگانہ ہیں یا دیوانگی کا لبادہ اوڑھ کر لوگوں کو بے وقوف بنانے کے مشن پر گامزن رہتے ہیں تاکہ عوام بدستور ان کی دیانت اور غریب سے محبت کے نعروں پر واہ واہ کرتے رہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد میں جو اچانک تیزی دیکھنے میں آرہی ہے ، اس کا براہ راست تعلق رمضان المبارک میں مساجد کھولنے، تراویح کا اہتمام کرنے اور عید سے پہلے خریداری کے لئے بازار کھولنے جیسے اقدامات سے ہے۔ ڈاکٹر بتا رہے تھے اور یہ بات دہرائی جارہی تھی کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کی رفتار کا اندازہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے دو سے چار ہفتوں کے بعد ہوگا۔ پہلے دو تین ہفتوں کے دوران جسم میں اس وائرس کی موجودگی کے باوجود متاثرہ شخص کو اس کا اندازہ نہیں ہوتا۔ دو تین ہفتے کے بعد جب اس کی علامات رونما ہوتی ہیں اور متاثرہ شخص اتنا خوش نصیب ہو کہ ٹیسٹ کرواسکے تب ہی پتہ چلتا ہے کہ وہ کورونا کا کیرئیر ہے۔ البتہ پاکستان جیسے ملک میں یہ اندازہ نہیں کیا جاسکتا کہ اس دوران کوئی شخص کتنے دوسرے لوگوں کو کورونا منتقل کرنے کا سبب بنا تھا۔
یہ دعویٰ کرنا بے بنیاد اور گمراہ کن ہے کہ مساجد کھولنے سے ملک میں ایک بھی شخص کو کورونا لاحق نہیں ہؤا۔ وزیر اعظم کا یہ دعویٰ بھی درست نہیں کہ پولیس کے بعد ’ٹائیگر فورس‘ کے رضاکاروں کی نگرانی کی وجہ سے مساجد میں ’ایس او پیز‘ یعنی سماجی دوری کے قواعد کی مکمل پابندی کی گئی۔ اس طرح پاکستان دنیا کا واحد اسلامی ملک بن گیا جس نے وبا کے دور میں بھی مساجد کھولنے اور تراویح پڑھانے کا ریکارڈ قائم کردیا اور اب عمران خان کے بقول باقی اسلامی ممالک بھی پاکستان کی ’نقل ‘ کررہے ہیں۔ شدید خوش فہمی یا غلط فہمی پر مبنی یہ دعویٰ ناقابل فہم ہے۔ جن لوگوں نے رمضان کے دوران مساجد کے اجتماعات دیکھے ہیں یا عیدالفطر پر شاپنگ کے مناظر کو بھگتا ہے یا ان کی تصاویر ملاحظہ کی ہیں وہ وزیر اعظم کی ا ن باتوں کا کیوں کر یقین کرسکتے ہیں۔ ایسا ایمان لانے کی محض ایک ہی وجہ ہوسکتی ہے کہ انسان شدید ہیرو پرستی کے وبال کا شکار ہو اور ممدوح کے جھوٹ اور دھوکہ دہی کو اس کی دیانت داری قرار دیتے ہوئے واہ واہ کرتا رہے۔
وزیر اعظم کو بتانا چاہئے کہ ان کے پاس کون سے طبی و سائنسی شواہد یا اعداد و شمار ہیں جن کی بنیاد پر وہ عوام کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ رمضان میں مساجد نہ کھولنے کی اپیل کرنے والے ڈاکٹر اور دیگر عناصر غلط تھے لیکن عمران خان کی بصیرت مستقبل کی درست تصویر دیکھ رہی تھی۔ کیا ملک کی لاکھوں مساجد میں جانے والے کروڑوں لوگوں کا ٹیسٹ لے کر اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ مساجد کے اجتماعات کی وجہ سے کورونا نہیں پھیلا یا یہ اعلان صرف اس گمان پر کیا جارہا ہے کہ عوام کو جو بھی بتادیا جائے پروپیگنڈا کے زور پر انہیں اسے تسلیم کرنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے؟ وجہ کوئی بھی ہو لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہئے کہ ملک میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کی بنیادی وجہ وہ لاپرواہی ہے جو عمران حکومت کی کورونا حکمت عملی کی بنیاد رہی ہے۔ بظاہر حکومت یہ طے کرچکی ہے کہ چند ہزار لوگوں کے مرنے سے ملک کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اس لئے لاک ڈاؤن سے معیشت کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔
یہاں یہ کہنا بھی ضروری ہے کہ اگرچہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اجتماعی تحفظ یا ہرڈ امیونٹی کا بہت چرچا رہا ہے لیکن دنیا میں ایسا کوئی تجربہ نہیں کیا جاسکا اور نہ ہی ماہرین نے یہ اتفاق کیاتھا کہ وبا کے پہلے مرحلے کے دوران یہ مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے سویڈن کی مثال ضرور دی جاتی ہے لیکن وہاں سے بھی ابھی تک ایسے کوئی اعداد و شمار سامنے نہیں آسکے جن کی بنیاد پر سویڈن یہ دعویٰ کرسکے کہ اس نے ہرڈ امیونٹی حاصل کرکے اپنے لوگوں کو محفوظ کرلیا ہے۔ اس کے برعکس وبا کی وجہ سے وہاں اس کے ہمسایہ ملکوں کے مقابلے میں دس گنا ہلاکتیں ہوئیں۔ اور لاک ڈاؤن کے بارے میں نرم پالیسی اختیار کرنے کے فیصلہ کو سرکاری اور عوامی سطح پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔
ان حالات میں عمران خان نے ’ٹائیگر فورس‘ کھڑی کی ہے اور اب انہیں سرکاری شناختی کارڈ دے نیم سرکاری حیثیت دی جارہی ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس کے زیر انتظام منظم کی گئی اس ’فورس‘ کا موازنہ دنیا بھر میں فلاحی اداروں کے ساتھ کام کرنے والے رضاکاروں سے کیا جاتا ہے۔ حالانکہ رضاکارانہ بنیادوں پر عوامی بہبود کا کام کرنے والی تنظیمیں سرکاری سرپرستی کی محتاج نہیں ہوتیں۔ یوں لگتا ہے پاکستان کے وزیر اعظم ریاست اور اس کے سب قابل ذکر اداروں کا انتظام فوجی جرنیلوں کے حوالے کرکے اب اپنی رضاکار فورس کے ذریعے حکومت چلائیں گے تاکہ آئیندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی کی دھاک بٹھا سکیں۔ یہ فورس کووڈ۔19 کے خلاف ’کامیابی‘ حاصل کرنے کے بعد اب ٹڈی دل کا خاتمہ کرے گی اور ماحولیات کے الجھے مسئلے سلجھائے گی۔ کوئی یہ نہ پوچھے کہ کیسے؟ عمران خان نے کہہ دیاتو مسئلہ حل ہی سمجھیں کیوں کہ وہ کرپٹ نہیں ہیں۔
(بشکریہ: کاروان۔۔۔ناروے)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحق حلال کی کمائی کھانے والا ایک شخص!۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم۔۔مصیبت جوڑی میں آتی ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم

نومبر 27, 2026

شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 27, 2026

مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند

نومبر 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 27, 2026
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 27, 2026
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند نومبر 26, 2026
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی نومبر 26, 2026
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی نومبر 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.