Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مہر ستار اور نواز شریف ۔۔ محمد حنیف
لکھاری

مہر ستار اور نواز شریف ۔۔ محمد حنیف

ایڈیٹراگست 26, 20171 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
مہر ستار ۔۔ کل اور آج
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج کل نواز شریف کو گالیاں، طعنے اور مشورے دینے کا ماحول ہے، اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر اوکاڑہ کے ایک مقامی لیڈر کے عبرتناک انجام کو یاد کرتے ہیں اور سبق سیکھتے ہیں جب ہمارے ادارے (اور آج کل اداروں سے مراد صرف فوج اور عدلیہ ہے، باقی ادارے جیسے پولیس، یونیورسٹیاں، پارلیمان ان بس سٹاپوں کی طرح ہیں جہاں بس روکنا یا نہ روکنا ڈرائیور کی مرضی ہے) ایک صفحے پر آ جائیں تو محمود و ایاز تو کیا اوکاڑہ کے مزارعین کا رہنما مہر ستار اور ملک کا وزیراعظم نواز شریف سب ایک ہی صف میں کھڑے نظر آتے ہیں۔
مہر ستار اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں مزارعے کا بیٹا جس کے باپ دادا 100 برس سے پنجاب حکومت کے مزارعے، اوکاڑہ چھاؤنی کے ہمسائے میں زرخیز زمین، یہ سب مزارعے دو سے دس ایکڑ تک کے کاشتکار لیکن محنتی اتنے اور زمین اتنی اچھی کہ دو ایکڑ والا بھی بچے کو یونیورسٹی میں پڑھا سکے جیسا کہ مہر ستار کے باپ نے اسے پڑھایا۔زرعی یونیورسٹی سے نیا نیا ایم اے کر کے واپس گھر لوٹا تو چھاؤنی کے بڑوں نے مزارعوں سے زمین چھڑوانے کا منصوبہ بنایا اور پہلے مرحلے میں کہا گیا کہ ان زمینوں کا ٹھیکہ دینا پڑے گا۔یہی اعلانات پنجاب کے دوسرے ملٹری فارمز میں بھی کیے گئے۔ مہر ستار نے موٹرسائیکل دوڑا دوڑا کر مزارعوں کے نمائندوں کو اکٹھا کیا، انجمن مزارعین پاکستان کو متحرک کیا اور تحریک کو نعرہ دیا، ’یا مالکی یا موت‘۔ کہا کہ ہم سو سال سے یہ زمین کاشت کر رہے ہیں، ہمیں مالکانہ حقوق دو ورنہ ہم یہ زمین چھوڑیں گے نہ گھر چھوڑیں گے اور نہ ٹھیکہ دیں گے۔وسطی پنجاب کے لیے مالکی یا موت کا نعرہ کچھ زیادہ ہی انقلابی تھا لیکن مزارعین کی مجبوری اور اس مجبوری کی وجہ سے بھڑکے ہوئے جذبات کا اندازہ اس وقت ہوا جب ایک میلی دھوتی اور صافے میں ملبوس 85 سالہ مزارعے نے بتایا کہ وہ جب بچہ تھا تو یہ زمین جنگل تھی اور اس نے اپنے باپ دادا کے ساتھ مل کر اپنے ہاتھوں سے اسے قابلِ کاشت بنایا تھا۔
’اب ایک میجر ریٹائر ہوتا ہے تو اسے پلاٹ مل جاتا ہے اور یہ مجھے میرے کچے گھر سے نکالنا چاہتے ہیں‘۔
مزارعوں کے یہ تیور دیکھنے کے بعد پرچے، ناکے، چھاپے شروع ہوگئے۔ کچھ گاؤں مسیحی مزارعوں کے تھے، سو تفرقہ ڈالنے کی کوشش ہوئی۔ تحریک آہستہ آہستہ دوسرے ملٹری فارمز تک بھی پھیل گئی۔شروع شروع میں لگتا تھا کہ پاک فوج کی طاقت کے سامنے مزارعے کب تک کھڑے رہیں گے۔ تنازعے کے شروع میں ایک مقامی سیانے نے پیش گوئی کی کہ یہ مزارعوں کے مطالبات ایسے ہی ہیں جیسے ایک بچہ تھانے کے دروازے پر کھڑا ہو کر پتھراؤ کرے اور پھر انتظار کرے کہ اب کیا ہوتا ہے۔اسی انتظار میں 17 برس گزر گئے۔ مہر ستار ایک دبلے پتلے نوجوان سے ایک فربہ مائل لیڈر بن گیا ۔موٹرسائیکل کی جگہ گاڑی آئی، بلدیاتی الیکشن میں کامیابیاں، اسمبلی کے الیکشن میں ایسا باعزت امیدوار مزارعے جس کے پیچھے تھے، 25 سے 30 ہزار ووٹ نکال لیتا تھا، اس لیے مقامی سیاست میں ڈیل ڈول بنتا گیا۔ باقی سیاستدانوں کی طرح ولیمے اور قلوں کے کھانے کھا کھا کر کافی صحتمند بھی ہوگیا۔دوسری طرف ناکے لگتے رہے، چھاپے بھی پڑتے رہے، مقدمے بھی بنتے گئے لیکن جب بھی مہر ستار کی گرفتاری کی کوشش ہوتی تو سینکڑوں مزارعین، مرد اور عورتیں اکٹھے ہو جاتے۔
پنجاب میں اچھی زمینوں کا کال ہے۔ افسران کی اگلی نسلوں کو دیے جانے والے پلاٹوں اور مربعوں کے لیے یہ زمین بہت ضروری تھی۔ پھر بھی فوج 17 سال کی کوششوں کے باوجود مزارعوں سے قبضہ نہیں چھڑوا سکی۔لیکن ادارے اوکاڑہ کے مقامی سیانوں سے زیادہ سیانے نکلے۔ گذشتہ برس انجمن مزارعین نے کسانوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک اجتماع کا اعلان کیا۔ مقامی انتظامیہ نے اجازت نہیں دی اور پھر ایک مشترکہ آپریشن جس کی تیاری برسوں سے جاری تھی، کر کے مہر ستار اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔اب مزارعے کے بیٹے کو اس کی اوقات یاد دلوانے کا وقت تھا۔ چہرے پر نقاب، ہاتھوں میں ہتھکڑیاں، 35 سے زیادہ مقدمے اور ہمیں بتایا گیا کہ اس مزارعے کی اولاد کے القاعدہ سے تعلقات تھے، یہ را کا ایجنٹ تھا، فوجی تنصیبات پر حملے کرتا رہا۔ اس بندے کا ٹھکانہ کوئی عام جیل نہیں بلکہ ساہیوال کی وہ ہائی سکیورٹی جیل تھی جس میں ملک کے سب سے خطرناک دہشت گردوں کو رکھا جاتا ہے۔گذشتہ برس اوکاڑہ کی ایک گلی میں ایک مزارعے نے مجھے روکا اور ادھر اُدھر دیکھ کر بولا کہ آپ کو ایک چیز دکھانی ہے۔
پھر اس نے مجھے اپنے موبائل فون پر مہر ستار کی تصویر دکھائی تو میں بالکل نہیں پہچان سکا۔ ہڈیوں کا ایک ڈھانچہ جس کے چہرے سے کچھ لمحوں کے لیے نقاب ہٹایا گیا تھا۔ پچکے ہوئے گال، ایسی تصویر جس پر یہ کیپشن لگانے کی بھی ضرورت نہیں کہ دیکھو اپنا حق مانگنے والوں کا یہ حشر کیا جائے گا۔میں نے مزارعے سے کہا، بیٹا دعا کرو اور قانونی جنگ لڑو، خدا خیر کرے گا۔قانونی جنگ اس ہفتے سپریم کورٹ میں پہنچی۔ ادارے کے سب سے بڑے جج نے حکم صادر فرمایا کہ مہر ستار کی بیڑیاں اتاری جائیں۔ ضمانت تو ابھی کوئی مانگ بھی نہیں رہا، عام جیل میں منتقلی اور خاندان سے ملاقات کی اجازت کے لیے قانونی جنگ جاری ہے۔عدالتی سماعت کے دوران دوسرے جج صاحب نے فرمایا کہ کیس کی فائل دیکھ کر تو لگتا ہے کہ یہ بندہ سوشلسٹ ہے۔
اس کہانی سے اگر کوئی سبق سیکھا جا سکتا ہے تو وہ یہ کہ مہر ستار اپنے اور دیگر مزارعین کے گھر اور رقبے بچانے کے لیے نکلا تھا، دہشت گرد قرار دے دیا گیا۔ نواز شریف تو ملک بچانے کے لیے نکلا تھا، پہلے ہی اتنی جائیدادیں موجود تھیں آخر میں لندن کے فلیٹس کی محبت میں مارا گیا۔
اداروں سے جو بھی ٹکرائے گا، پاش پاش ہو جائے گا۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنواز شریف کی ہوس اقتدار : حقائق سامنے لائیں جناب ۔۔ سید مجاہد علی
Next Article افسانہ : جب نشہ ہرن ہوا ۔۔ عمار غضنفر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

ستمبر 22, 2026

نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی

ستمبر 22, 2026

دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا

ستمبر 22, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا ستمبر 22, 2026
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.