Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار
  • ماہرہ خان اور قوم کو مبارک ہو : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ٹی وی والو ڈیم کے لئے چندہ مانگو ِ ۔۔ مبشر علی زیدی
لکھاری

ٹی وی والو ڈیم کے لئے چندہ مانگو ِ ۔۔ مبشر علی زیدی

ایڈیٹراگست 12, 20184 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mubashir ali zaidi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی یعنی پیمرا نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈ جمع کرنے کی خاطر مفت اشتہارات چلائیں اور طویل دورانیے کی خصوصی نشریات کا اہتمام کریں۔اپنی نوعیت کی اس انوکھی اور غیر معمولی ہدایت کے بارے میں پیمرا کا کہنا ہے کہ اسے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم اور اٹارنی جنرل کا خط ملنے کے بعد جاری کیا جا رہا ہے۔آٹھ اگست کو اس ہدایت میں کہا گیا کہ مارننگ شو کے ہر گھنٹے اور پرائم ٹائم میں شام سات سے نصف شب کو بارہ بجے تک ہر گھنٹے میں ایک منٹ ڈیموں کی خاطر چندہ مانگنے کے لیے وقف کیا جائے۔ٹی وی چینلوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ ٹیلی تھون یعنی طویل دورانیے کی نشریات کا اہتمام کریں اور اس میں مشہور شخصیات کو بلائیں جو عوام سے دل کھول کر چندہ دینے کی اپیلیں کریں۔
اگلے وزیر اعظم قرار دیے جانے والے عمران خان ماضی میں کئی کامیاب ٹیلے تھون میں شریک رہے ہیں۔ جیو ٹی وی پر 2010 میں سیلاب زدگان کے لیے ٹیلے تھون پکار میں تین کوششوں میں ایک ارب دس کروڑ جمع ہوئے تھے۔ پشاور میں شوکت خانم میموریل اسپتال کی تعمیر کے لیے اے آر وائی پر 2015 میں ون بلین ٹیلی تھون چیلنج کا اہتمام کیا گیا تھا۔پاکستان کے چیف جسٹس دیامیربھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے فکرمند ہیں۔ ان کے حکم پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دس جولائی کو ڈیموں کے لیے چندہ اکاؤنٹ کھولا جس میں آٹھ اگست تک 72 کروڑ 48 لاکھ روپے جمع کروائے جا چکے تھے۔پاکستانی میڈیا ماضی میں اس بارے میں بہت حساس رہا ہے کہ کوئی اسے ایڈوائس نہ دے۔ وائس آف امریکہ نے سینئر صحافی امتیاز عالم سے سوال کیا کہ پیمرا کی ہدایت پر کسی کو اعتراض تو نہیں ہوگا؟ امتیاز عالم نے کہا کہ ’’پاکستانی میڈیا کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے ہیں، ناک کان بند ہیں اور زبانیں کٹی ہوئی ہیں‘‘۔پاکستان میں چیف جسٹس کا سکہ چلتا ہے۔ وہ قوم کا مستقبل اور اپنی آخرت سنوارنا چاہتے ہیں تو کسی کو کیا تکلیف ہے؟ حکومت کا سارا کام ہی سپریم کورٹ کو تفویض کردینا چاہیے کیونکہ سیاست دان تو سب کرپٹ ہیں۔بزرگ صحافی ضیا الدین نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹی وی چینل اپنی نشریات کا کچھ حصہ پبلک سروس یعنی عوامی خدمت کے لیے مختص کرنے کے پابند ہیں۔ عام طور پر پاکستانی میڈیا ایسا نہیں کرتا۔ اگر پیمرا نے اس کی ہدایت کی ہے تو کوئی ہرج نہیں۔ لیکن یہ سوال اپنی جگہ ہے کہ کیا چندہ مانگ کر ڈیم تعمیر کیا جاسکتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ نہیں۔ایک اندازے کے مطابق صرف بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے کم از کم 14 ارب ڈالر یعنی تقریبا 1700 ارب روپے درکار ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارے اس ڈیم کے لیے قرضہ دینے سے انکار کرچکے ہیں، کیونکہ اس کے لیے مختص کی گئی زمین گلگت بلتستان کے متنازعہ علاقے میں ہے۔ پاکستان نے اس ڈیم کو سی پیک میں شامل کرنا چاہا؛ لیکن چین نے بھی انکار کردیا۔ماہرین کہتے ہیں کہ ہر ماہ ایک ارب روپے کا خطیر چندہ ملتا رہے تو بھی ایک ڈیم کے لیے رقم جمع ہونے میں ڈیڑھ سو سال لگ جائیں گے۔ تجزیہ کار حیران ہیں کہ چیف جسٹس کو ڈیم کی لاگت کا اندازہ نہیں یا کوئی شخص انھیں درست صورتحال سے آگاہ کرنے کی ہمت نہیں کر پارہا۔
( بشکریہ: وائس آف امریکہ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجمال نقوی کی جرأتِ رندانہ (آخری حصہ):نرم گرم / زاہدہ حنا
Next Article شمیم عارف قریشی سپرد خاک : خطے کے محکوم عوام کی توانا آواز خاموش ہو گئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی

ستمبر 20, 2026

ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم

ستمبر 20, 2026

پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم

ستمبر 19, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم ستمبر 18, 2026
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی ستمبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.