کراچی :پاکستان رینجرز (سندھ) اورضلع پولیس کورنگی نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کورنگی سے ایم کیو ایم (لندن) کے بدنام ِ زمانہ دہشت گرد جنید حمید عرف جنید بُلڈاگ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ و بھی برآمد کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم ایم کیو ایم (لندن) کے دہشت گرد رئیس عرف مما کا قریبی ساتھی رہ چکا ہے اور کورنگی کے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ گروپ کا سرغنہ بھی رہا ہے۔ملزم 36 سے زائد افراد کے قتل اور متعدد افراد کو زخمی کرنے میں بھی ملوث رہا ہے۔
دوران تفتیش ملزم نے 11 اگست 2011 کو چکرا گوٹھ کورنگی میں پولیس بس پر حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جس میں ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے 4 پولیس اہلکاروں کو شہید جبکہ 26 اہلکاروں کو زخمی کردیا تھا۔
رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزم 2013 کے بعد سے بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں روپوش تھا۔ ملزم قتل، اقدام ِ قتل، جلاؤ گھیراؤ اور دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔
کراچی میں رینجرز کی کارروائی : 36 افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم کا دہشت گرد گرفتار
ایڈیٹر9 Views

