لاہور : مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وزیر آبی ذخائرمونس الٰہی نے اپنے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں عبوری ضمانت کے لیےسپیشل سینٹرل عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔منگل کی دوپہر عدالت نے عبوری ضمانت پر عدالتی دائرہ اختیار کا اعتراض لگا کر ان کی درخواست واپس کردی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ مسلم مونس الٰہی کے خلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایف آئی اے لاہور نے مونس الٰہی اور دیگر کے خلاف 72 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے جبکہ کیس میں نامزد دیگر ملزمان میں نواز بھٹی اور مظہر عباس کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کامقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مونس الٰہی کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز دو سال قبل ہوا تھا۔مونس الٰہی کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ ’جو کرنا ہے کر لو۔ میں پہلے بھی پیش ہوا تھا میں اب پھر پیش ہوں گا۔ میرا انتظار کرو میں آ رہا ہوں۔‘
پیر, ستمبر 7, 2026
تازہ خبریں:
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا

