لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پنجاب بھر میں ندی نالوں کی صفائی کا حکم دے دیا۔
محکمہ موسمیات نے 27 جون سے یکم جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور دیگر شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جب کہ 26 سے 30 جون کے دوران بہاولپور، ملتان،خانیوال، راجن پور اور رحیم یار خان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس پہنچیں جہاں ایک میٹنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ دنیا میں ارلی فلڈ وارنگ سسٹم رائج ہے، پاکستان میں کیوں پتا نہیں چلتا۔ مریم نواز نے پنجاب بھر میں ندی نالوں کی صفائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ندی نالوں میں تجاوزات اور رکاوٹیں ہٹائی جائیں، بارشوں کی صورت میں ہرشہر میں پانی کے نکاس کا اہتمام کیا جائے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جہاں بھی سیلاب کا خطرہ ہوبروقت اقدامات کیے جائیں جب کہ سیلاب کی بروقت اورمستند اطلاعات کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
پیر, ستمبر 7, 2026
تازہ خبریں:
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا

