Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران ساتویں بار اضافہ : عوام پر 41.55 روپے کا بوجھ ڈالا گیا
  • حرف حق دل میں کھٹکتا ہے : وجاہت مسعود کا کالم
  • آئین کے شیش محل میں پڑتی دراڑیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : محسن نقوی کا تقرر اور ایمان ، اتحاد ، تنظیم کے اصولوں سے انحراف
لکھاری

ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : محسن نقوی کا تقرر اور ایمان ، اتحاد ، تنظیم کے اصولوں سے انحراف

ایڈیٹرمارچ 13, 202574 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ali shazif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

قائد اعظم نے فرمایا۔ ایمان، اتحاد، تنظیم۔ یہ فرمان ہمیں پاکستان میں جگہ جگہ لکھا نظر آتا ہے۔ لیکن رشوت کے نوٹوں پر قائد اعظم کی تصویر کی طرح ہمیشہ نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ یہ جناح صاحب کے سنہری الفاظ ہیں۔ ایمان کا مطلب شاید مذہب پر ایمان ہو لیکن میں اسے اپنی صلاحیتوں پر ایمان سمجھتا ہو ں یعنی self belief یا خوداعتمادی۔ اتحاد یعنی ٹیم ورک، انفرادیت نہیں بلکہ اجتماعیت۔ اور تنظیم، جس کا مطلب ہے منظم ہو کر کام کرنا، صرف کام، کام اور کام نہیں بلکہ منظم ہو کر کام۔ islamabad
انگلینڈ میں ایک سال کے دوران میں نے ان تینوں چیزوں کا مشاہدہ کیا ہے اور انہیں سیکھنے کی کوشش کی ہے۔ یہاں رہ کر میں نے یہی نتیجہ نکالا ہے کہ ہمارے ملک میں سب سے بڑا مسئلہ ہی chaos یا افراتفری کا ہے۔ یہاں جسے دیکھیں وہ منہ اٹھا کر کچھ بھی کرنے نکل جاتا ہے۔ اگر میں ڈاکٹر ہوں، تو ساتھ ہی میں فارماسسٹ، ماہر غذائیات، سوشل ورکر، فزیوتھراپسٹ، مائکروبائیولوجسٹ اور بہت سے دوسرے شعبوں کا ماہر بھی ہوں۔ میں ان شعبوں کے ماہرین سے مشورہ کرنا اور اس پر عمل کرنا اپنی توہین سمجھتا ہوں۔ بلکہ بعض اوقات تو میں جانتا ہی نہیں کہ یہ شعبے وجود بھی رکھتے ہیں اور کسی مریض کے علاج میں معاون بن سکتے ہیں۔ اسے تنظیم یا ٹیم ورک کہتے ہیں۔
بہت سے لوگ کہیں گے کہ اس کی وجہ پاکستان جیسے ملکوں میں معاشی عدم استحکام اور ناخواندگی ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ تنظیم کی یہ شدید کمی ہمیں نام نہاد پڑھے لکھے اور خوشحال طبقے میں بھی کم و بیش اسی طرح نظر آتی ہے جیسی کہ یہ نچلے طبقے میں ہے۔ ہم انا کے مارے ہوئے لوگ ہیں۔ دوسروں کی اہلیت اور اہمیت کو تسلیم کرنا ہمیں قطعی طور پر نامنظور ہے۔ ہم لالچی اور خود غرض ہیں۔ ہمارا بس نہیں چلتا کہ ہم دوسروں سے سب کچھ چھین لیں اور اسے اپنے نام کر لیں۔ ہم ایک دوسرے کو ہمیشہ کھا جانے والی نظروں سے دیکھتے ہیں۔ ہمیں کسی کمزور کا حق مارنے کے لیے بس ایک موقع ملنے کی دیر ہوتی ہے۔ ہمارے ہاں کمزور انسان کے لیے غریب اور تنگدست ہونا ضروری نہیں ہے بلکہ قابل، ایماندار، ہمدرد اور حساس انسان بھی ہمارے معاشرے میں ایک کمزور انسان سمجھا جاتا ہے۔
کئی دنوں سے میرے دل و دماغ پر وزیر داخلہ محسن نقوی سوار ہیں۔ میں نے سنا ہے کہ ان کا پس منظر صحافت ہے۔ لیکن وہ کیسے وزیراعلی پنجاب، وزیر داخلہ، اور چیرمین پی سی بی وغیرہ بنے یہ کوئی نہیں جانتا۔ ماضی کی فوجی حکومتوں میں بھی ان جیسی شخصیات منظرعام پر آئی تھیں، جو اب فراموش کی جا چکی ہیں۔ محسن نقوی بھی فراموش کر دیے جائیں گے۔ لیکن ان کی یا ان جیسی شخصیات کی ہر وقت اس نظام میں موجودگی اور اعلیٰ ترین مناصب پر ان کی تعیناتی اس ملک کی بنیادی خرابی اور عدم استحکام کی وجہ ہے۔ نااہل افراد کی غیر مناسب تعیناتیاں جناح صاحب کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے فرمان سے سراسر انحراف ہے اور پاکستان کے دفتری نظام میں موجود تمام برائیوں کی جڑ ہے۔
میری نظر میں اس مسئلے کا ایک ہی حل ہے اور وہ ہے منصوبہ بند اور انسان دوست معیشت اور سیاست۔ اس کے لیے ہمیں ایک انقلاب نہیں بلکہ شاید بہت سے انقلابات کی ضرورت ہے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

محسن نقوی وزیرداخلہ محسن نقوی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجعفر ایکسپریس ٹرین دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے: ترجمان دفتر خارجہ
Next Article عمران علی خان کا تجزیہ : جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف مہم چلانے والے کون ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جولائی 17, 2026

پی ایس ایل 10 کا کامیابی سے انعقاد پرامن پاکستان کی جیت ہے: محسن نقوی

مئی 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران ساتویں بار اضافہ : عوام پر 41.55 روپے کا بوجھ ڈالا گیا ستمبر 16, 2026
  • حرف حق دل میں کھٹکتا ہے : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 15, 2026
  • آئین کے شیش محل میں پڑتی دراڑیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 15, 2026
  • اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2) ستمبر 15, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا ستمبر 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.