کراچی:سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کر دیا گیا، تد فین کے موقع پر اہم فوجی شخصیات بھی موجود تھیں۔سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ ملیر کینٹ پولو گراؤنڈ کراچی میں ادا کی گئی، جس میں ان کے بیٹے بلال مشرف، قریبی عزیز و اقارب، فوجی افسران سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تاہم وزیر اعظم شہباز شریف نے جنازے میں شرکت نہیں کی ۔
جنازے میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، سابق جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل احسان الحق، سابق آرمی چیفس جنرل اسلم بیگ، جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل اشفاق پرویز کیانی، سابق وفاقی سیکرٹری سید انور محمود بھی شریک ہوئے۔
نماز جنازہ میں ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنونیئر خالد مقبول، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، فروغ نسیم، امین الحق، فواد چودھری، امیر مقام، عمران اسماعیل، سماجی شخصیت جاوید جبار، سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے گزشتہ شب سابق صدر کی میت کو لے کر خصوصی طیارہ کراچی پہنچا تھا، جنرل (ر) پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے تھے، وہ دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
#akbar bugti #benazirbhutto #Chairman Joint Chiefs of Staff Committee #Chairman Joint Chiefs of Staff Committee Gen Sahir Shamshad #dr shazia #duba #Former COAS #funeral prayers #funeral prayers of former president retired Gen Pervez Musharraf #Gen Ashfaq Parvez Kiani #Gen Pervez Musharraf #Gen Qamar Javed Bajwa #Gen Sahir Shamshad #gird o pesh #girdopesh #jamia hafza #laal masjid #military honours #molana abdul aziz #The funeral prayers former president pervez musharraf president Pervez Musharraf laid to rest with military honours سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کوجی اعزاز کے ساتھ کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا پرویز مشرف گردوپیش

