Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سعید احمد صدیقی : ایک بے باک صحافی ۔۔ محمود احمد چودھری
لکھاری

سعید احمد صدیقی : ایک بے باک صحافی ۔۔ محمود احمد چودھری

ایڈیٹرمارچ 3, 20176 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ دنوں بعض اخبارات کے اندرونی صفحات پر چند سطری خبر شائع ہوئی کہ روزنامہ امروز کے سٹاف رپورٹر اور سینئر صحافی سعید احمد صدیقی انتقال کر گئے۔ اللہ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے (آمین) ۔ خبر پڑھ کر میں انتہائی کرب کے عالم میں‌ یہ سوچنے پر مجبور ہوگیا کہ وقت کیسے بدلتا اور اپنا رنگ دکھاتا ہے کہ جن کی تحریروں، تبصروں، کالموں، تجزیوں اور خبروں پر اخبار کی سرکولیشن کا دارومدار ہوتا ہے جن کے نام پر اخبار فروخت ہوتا ہے۔ اور جو کسی بھی اخبار کی پہچان ہوتے ہیں، شان ہوتے ہیں جب وہ جہانِ فانی سے کوچ کر جاتے ہیں تو اخبار میں ان کی خبر اس طرح شائع ہوتی ہے کہ ڈھونڈے سے بھی نہیں‌ ملتی۔ اور ان کے ساتھ ایسا سلوک کرنے والے شاید اپنی موت بھول چکے ہوتے ہیں۔
سعید صدیقی مرحوم سے میرا پہلا تعارف کب ہوا ؟ مجھے ٹھیک طرح سے یاد نہیں بس اتنا معلوم ہے کہ اس وقت میں شائد تیسری یا چوتھی جماعت کا طالب علم تھا والد مرحوم چودھری محمد جمیل امروز میں کام کرتے تھے۔ بھلے وقتوں میں انہوں نے زرعی اراضی پر بینک سے قرض لیا جو حکومت نے معاف کر دیا تھا۔ سیدھے سادھے بزرگ بینک سے کوئی کلیئرنس سرٹیفکیٹ نہ لے سکے۔ وقت گزرتا گیا بینک نے زرعی اراضی کی قرقی کے احکامات جاری کر دیئے سعید احمد صدیقی مرحوم روزنامہ امروز میں سینئر سٹاف رپورٹر تھے، والد مرحوم نے ان سے ذکر کیا انہوں نے حسین آگاہی میں واقع حبیب بینک کے ریجنل آفس میں کسی آفیسر کے پاس انہیں بھیجا اور معاملہ رفع دفع ہوگیا۔ زمانہ طالب علمی میں مجھے اخبارات کے مطالعہ کا بہت شوق تھا، انہی دنوں ملتان میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ جو اس وقت سٹوڈنٹ لیڈر تھے ان کے بھائی سعادت بلوچ کا (جو قتل اور ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں اشتہاری تھا) ملتان پولیس سے مقابلہ ہوا ، اس مقابلے کی خبر بہت زیادہ مقبول ہوئی۔ یہ مقابلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔ اور پھر اس سے متعلقہ خبریں‌ روزانہ شائع ہوتی تھیں‌۔ بحیثیت کرائم رپورٹر روزنامہ امروز کے لئے اس کی تمام رپورٹنگ سعید صدیقی مرحوم نے کی۔ سعید صدیقی مرحوم کے قلم کا کمال یہ تھا کہ وہ کرائم کی اس خبر میں بھی اتنی چاشنی اور تحیئر پیدا کرتے کہ قاری اس کی تمام جزئیات میں‌ کھو جاتا تھا ۔ وہ خبر کا اختتام بھی اس انداز سے کرتے کہ اگلے روز اخبار آنے تک قاری بے چین رہتا تھا۔ خبر پڑھ کر ایسے لگتا تھا کہ سعید صدیقی دونوں جانب سے چلنے والی گولیوں کے درمیان کھڑے کمنٹری کر رہے ہیں۔ انہی دنوں مظفرگڑھ یا غالباً جتوئی میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ کسی نے یہ افوا ہ پھیلادی کہ اس نے قبرستان میں ایک دس سالہ بچی کو زندہ دفن ہوتے دیکھا ہے،اس وقت الیکٹرانک میڈیا نہیں تھا صرف اخبارات ہی اطلاعات اور معلومات کا واحد ذریعہ تھے، افواہ پھیلنے کی دیر تھی کہ قبر پر منتیں ماننے اور چڑھاوے چڑھانے والوں کا ہجوم لگ گیا۔ تفتیشی ادارے اور پولیس والے چکرا کر رہ گئے،معاملہ بھی کچھ عقیدت کا بن گیا تھا اور قبر کی بے حرمتی کا احتمال تھا مگر اس معاملہ کو بھی مرحوم سعید صدیقی کی تفتیشی رپورٹنگ نے حل کر دیا۔ سب سے پہلے انہوں نے اس خبر کے راوی کا سراغ لگایا جو پانچ چھ سال کی بچی تھی، پھر انہوں نے کھوج لگایا کہ بچی کو کیسے پتہ چلا۔ بچی نے بتایا کہ وہ دیوار کے اوپر سے دیکھ رہی تھی۔ سعید صدیقی مرحوم نے فوراً بچی کے قد اور قبرستان کی دیوار کی اونچائی کا معاملہ ا ٹھایا جو بچی کے قد سے زیادہ اونچی تھی۔ اس طرح ہہ معاملہ جھوٹ نکلا اور اس افواہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔
اس وقت کی اور آج کی کرائم رپورٹنگ میں بہت فرق ہے اس دور کے رپورٹر اپنی تحقیق کی بنیاد پر خبر دیتے تھے۔ آج کے رپورٹر کا سارا دارومدار ایف آئی آر کی کاپی پر ہے۔ اس وقت خبر کا فالو اپ بھی ہوتا تھا، اب تو رات گئی بات گئی والی کہانی ہے۔
سعید صدیقی مرحوم نہ صرف صحافی تھے بلکہ اپنی ذات میں ایک مکمل ادارہ تھے۔ بچپن میں جب بھی ملتے سلام کے جواب میں میرے گال کو تھپتھپا کر آگے گزر جاتے کانوں کے عارضہ کے باعث ہمیشہ آلہ سماعت کانوں کو لگا کر رکھتے تھے۔ پھر جب میں بھی صحافت کا ادنیٰ سا طالب علم بنا تو پریس کلب میں اکثر ان سے ملاقات ہوتی بچپن کے حوالے سے انہیں تعارف کراتا تو ہاتھ کا اشارہ کر کے سرائیکی میں جواب دیتے جانتاہوں خوش رہو۔
امروز کی بندش کے بعد گو انہوں نے کوئی باقاعدہ اخبار تو جوائن نہ کیا تاہم روزنامہ خبریں میں ان کا کالم تواتر سے چھپتا رہا۔ تحقیقی رپورٹنگ کی طرح ان کا کالم بھی تحقیق پر مبنی اور حقائق سے بھرپور ہوتا تھا جسے پسند کیا جاتا تھا زندگی بھر شعبہ صحافت سے وابستہ رہنے کی وجہ سے مرحوم کا حلقہ احباب بہت وسیع تھا، جیسے زندگی بھر بیباک، غیر جانبدار، حقائق پر مبنی رپورٹنگ اور صحافت کی اسی طرح بے داغ زندگی گزاری۔ مرحوم صحافت کی آبرو اور شان تھے۔
سعید صدیقی جیسے صحافی ہم نوجوان صحافیوں اور صحافت کے طالب علموں کےلئے مشعل راہ ہیں ہمیں ان کی زندگیوں کے بارے میں جان کر ان کی راہ پر چلنا چاہئے تاکہ ہم بھی ان کی طرح نیک نامی کما سکیں اللہ تعالیٰ مرحوم کے اعمال بلند کرے اور انہیں جوار رحمت میں جگہ دے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکیمرے والا نوکیا 3310 : قیمت بھی کم
Next Article علم کی قزاقی ۔۔ وسعت اللہ خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ

ستمبر 23, 2026

امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 23, 2026

کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

ستمبر 22, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.