Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مدینے کی ریاست اور تعزیتی بیان کی تیاری ۔۔۔ مسعود قمر
اختصاریئے

مدینے کی ریاست اور تعزیتی بیان کی تیاری ۔۔۔ مسعود قمر

ایڈیٹرستمبر 11, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kalsoom nawaz
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہاں جیل میں ایک شخص کے گردن لمبی کر دی جاتی ہے مگر جیل کے کچھ فاصلے پر ہی اس شخص کی بیٹی اور اس شخص کی بیوی قید تھی مگر ان خواتین کو اس شخص کی میت کاچہرہ بھی دیکھنا نصیب نہیں ہوا ۔۔ اور اس شخص کو ایک ٹوٹی چارپائی پر ایک میلی چادر میں لپیٹ کر رات کی تاریکی میں گاؤ ں کے چند لوگوں کو اس شخص کی نماز جنازہ میں شامل کرا کے دفنا دیا ۔۔۔۔
یہاں ایک شخص جو اس ملک کا وزیر دفاع اور ایک صوبہ کا گورنر رہا اس کوایک پہاڑ کے اندر ہلاک کر دیا گیا ۔ اور اس کو تابوت میں بند کر کے اور اس تابوت کو تالا لگا کر اور اسکی چابی گوادر کے سمندر میں پھینک کر اس تابوت کو دفنا دیاگیا ۔۔
یہاں ایک شخص کو اسکی ساری فیملی سمیت ملک بدر کر دیا جاتا ہے ، وہاں جب اس شخص کے والد وفات پا گئے اور جب اس شخص کے والد کی میت کو دفنانے کے لیے پاکستان لایا جا رہا تھا تو بیٹے کو والد کے جنازے کو کندھا دینے کی پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی گئی اور یہ شخص اپنے والد کو قبر میں اتار نہ سکا۔
یہاں ایک شخص کوایک ایسے جرم کی سزا دے کر نا اہل قرار دے دیا جس جرم کو عدالت میں ثابت ہی نہیں کیا گیا اور جب وہ شخص اپنی کینسر کی مرض میں مبتلا بیوی کا علاج کرانے لندن گیا تو اسے ایک ڈرامہ کہا گیا ۔۔۔ وہ شخص جب ہسپتال میں اپنی بیمار بیوی کے سرہانے بیٹھا تھا تو یہاں اسے انٹر پول کے ذریعے پاکستان لانے کی درخواستیں دی جا رہی تھی ۔۔
یہاں ایک شخص جس نے اس ملک کا آئین توڑا جس کی گردن لمبی ہونی چاہیے تھی مگر اس شخص کو کور کمانڈر نے کمر دردکا سبب بتا کر باہر کے ملک روانہ کر دیا۔ اور وہ وہاں درد والی کمر کے ساتھ ڈانس کرتا پھرتا ہے۔۔
یہاں ایک شخص جس نے حملہ آور فوج کے کمانڈر کے آگے ہتھیار پھینک دیے تھے ۔ اور جب سول وزیر اعظم کی کوشش سے رہائی کے بعد واگہ بارڈر آیا تو اسے سلامی دے کر جھنڈے والی کار میں بیٹھا کو جی ایچ کیو لایا جاتا ہے اور ملک کے تقسیم کے وقت کمانڈر انچیف جس پہ غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے تھا اسے قومی پرچم میں لپیٹ کر اکیس توپوں کی سلامی کے ساتھ دفن کیا جاتا ہے ۔۔
مگر یہاں ایک شخص جو اپنی مرتی ہوئی بیوی کو دیکھنے جانے کے لیے درخواست دیتا ہے تو عدالت کی طرف سے اس درخواست کو مسترد کر دیا جاتا ہے ، اورنئی حکومت کی پہلی کابینہ کا جب پہلا اجلاس ہوتا ہے تو جیل میں بند باپ بیٹی کے ملک سے باہر جانے پہ پابندی لگائی جاتی ہے ۔
جیل میں بند شخص کی آنکھوں میں وہ منظر آجاتا ہے جب وہ جیل میں بند ہونے کےلیے یہاں آنے سے پہلے اپنی مرتی بیوی کے سر ہانے بیٹھا نہ سننے اور نہ بولنے والی بیوی کا ہاتھ پکڑ کر کہہ رہا تھا ،
"آنکھیں کھولوکلثوم ۔۔۔۔۔۔ میں بابو ۔۔ آنکھیں کھولو کلثوم ۔۔۔۔۔ میں بابو ۔۔۔۔۔۔
مگر یہ شخص اپنی بیوی کی آواز سننے کی حسرت لیے جیل میں آ کر بیٹھ گیا ۔
یہاں ایک بیٹی مرتی ماں کے آخری وقت میں اس کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں پکڑنے کی حسرت دل میں لیے کوٹھڑی کی سلاخیں ہاتھ میں لیے جیل میں بند ہے۔
یہاں بچوں ، جوانوں ، بوڑھوں، عورتوں اور مردوں کو گھروں سے، جلسوں سے، بسوں سے، ٹرینوں سےاتار کر اورسڑکوں سے اٹھایا جاتا ہے اور پھر کچھ دیر بعد ان میں سے کچھ خوش نصیبوں کو اپنے پیاروں کی مسخ شدہ لاشیں کسی گندے نالوں کے قریب پھینکی ہوئی مل جاتی ہیں ۔۔
یہاں اب ایک نئے ڈرامےکی ریہرسل ہورہی ہےکہ جو سب اس کے ذمہ دار ہیں وہ کیسے تعزیتی کلمے کہیں، دسترخوان پہ بیٹھے لکھاریوں کے ہاتھوں سے ہڈیاں لے کر مراعات یافتہ قلم پکڑا دئیے ہیں تاکہ مدینہ کی ریاست میں سے مثالوں کو شامل کر کے تعزیتی بیان لکھنے پہ لگا دیا جائے۔
۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبتانا یہ تھا کہ محترمہ کلثوم نواز کا وینٹی لیٹر اتر گیا ہے ۔۔ رضی الدین رضی
Next Article نواز شریف ، مریم، اور کیپٹن صفدر کی پیرول پر رہائی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.