Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » بےحسی کا شہر آشوب۔۔منصور آفاق
لکھاری

بےحسی کا شہر آشوب۔۔منصور آفاق

ایڈیٹراکتوبر 2, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ابھی موٹر وے پر بچوں کے سامنے ماں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے زخم کی پوری طرح مرہم پٹی نہیں ہوئی تھی کہ شیخوپورہ میں ایک اوربھیانک وادات نے بحیثیت قوم ہمیں سر جھکانے پر مجبور کر دیا ہے اور بحیثیت مسلمان پوری امت مسلمہ کو۔پولیس کے مطابق سڑک پر بس خراب ہونے کی وجہ سے دوسری بس کی منتظر خاتون کو 6 افراد نے لفٹ دینے کے بہانے اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا ۔ملزمان نے نشہ آور چیز پلا کر اس سے زیادتی کی اور پھرلڑکی کو فصلوں میں پھینک کر چلے گئے ۔
انتہائی سنگین سزاؤں کے باوجودخواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات دنیا بھر میں ہوتے رہتےہیں مگر خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے جتنے کیسز پاکستان میں ہورہے ہیں ،اتنے دوسرے ممالک میں نہیں ہوتے۔ان کی نہ کوئی نفسیاتی توجیہہ پیش کی جاسکتی ہے نہ کوئی معاشرتی ۔پاکستان میں عورت کوئی ایسا شجر ممنوعہ نہیں جس تک مرد کی رسائی ممکن نہ ہو۔پھر یہ جرم کیوں بڑھتا جارہا ہے؟ ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ ریپ کے مرتکب افراد میں کسی کا جسمانی یا نفسیاتی دکھ محسوس کرنے کی صلاحیت کا فقدان ہوتا ہے، وہ تقریباً بیماری کی حد تک خود پسندی کا شکار ہوتے ہیں مگراجتماعی زیادتی کامعاملہ اس انداز میں بھی نہیں دیکھا جا سکتا۔یہ تو سراسر درندگی ہے ۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ درندے ہم کونسی فیکٹریوں میں تیار کررہے ہیں۔ معاشرے میں کونسی ایسی خرابی ہے کہ مرد پستی کی اس آخری سطح پر جا گرتا ہے ۔
حکومت کو اس سلسلے میں کیا کرنا چاہئے؟ کیاانتہائی سخت سزائیں اس جرم کو روک سکتی ہیں؟ بھارت میں بارہ سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرم کو سزائے موت دی جا سکتی ہے مگروہاں بھی یہ جرم رکا نہیں ۔ابھی چند دن پہلے بھارت کے شہر پرتاپ گڑھ میں ایک شادی شدہ خاتون کرائے کا مکان تلاش کر رہی تھی، ایک دکاندار نے اسے رات کو 9 بجے مکان دکھانے کیلئے بلایا۔ خاتون جب مکان دیکھنے پہنچی تو دکاندار نے اپنے 2 ساتھیوں کی مدد سے اسے دبوچ لیا اور ایک سنسان گھر میں لے گیا۔وہاں تینوں دوستوں نے مل کر خاتون کی اجتماعی عصمت دری کی اور فرار ہوگئے۔یورپ اور امریکہ میں ریپ کے مجرموں کوعمر قید کی سزا بھی دی جاتی ہے مگر ابھی تک یہ جرم وہاں بھی کم نہیں ہوا۔موٹر وے پر اجتماعی زیادتی والے واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا۔’’شہریوں کو تحفظ اور انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ہمارا منشور ایک ایسے معاشرے کی تشکیل ہے جہاں دن ہو یا رات، خواتین ،بچے اکیلے ہوں یا اپنےخاندان کے ساتھ، وہ خود کو محفوظ سمجھیں۔موٹروے کیس میں ہر صورت انصاف ہوگا اور متاثرہ خاتون کےساتھ ظلم کرنے والوں کو سخت سزا بھگتنا ہو گی۔‘‘سوال وہی ہے کہ کیا مجرموں کو سخت سزائیں ملنے کے بعد یہ جرم رک جائے گا ۔کیا جہاں جہاں اس جرم میں انتہائی سخت سزائیں دی جارہی ہیں وہاں یہ جرم کم ہوا ہے؟ اگر وہاں کم نہیں ہوا تو یہاں کیسے ہوگا۔آئیے دیکھتے ہیں کہ کس معاشرے میں یہ جرم بہت کم ہے ۔بے شک عرب ممالک میں یہ جرم بہت کم ہے ،اجتماعی زیادتی کے واقعات وہاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس کی شاید دووجوہات ہیں ۔ایک تو یہ کہ وہاں زیادہ شادیاں کرنے کا رواج ہے، دوسراوہاں کےلوگ معاشی طور پر خاصے مستحکم ہیں مگر معاشی طور پر تو یورپ اور امریکہ میں بھی لوگ غریب نہیں ۔وہاں یہ جرم نہیں رکا۔ایک شخص نے کہا کہ ’’اس جرم میں اضافہ اس وقت سےہوا ہے جب ہم نے لاہور کا بازار حسن بند کردیا،جب تک یہ قائم تھا ،ایسے لوگ اسی گٹر میں گرتے رہتے تھے اور معاشرہ محفوظ رہتا تھا۔ معاشرہ سے گندگی نکالنے کیلئے نالیوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔‘‘
پولیس نے گزشتہ روزدعویٰ کیا ہے کہ اوکاڑہ کے نواحی گاؤں صالحووال میں دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالا ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا ہے ۔یہ پولیس مقابلہ اصلی تھا یا جعلی ،یہ ایک الگ بحث ہے ۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہمارا عدالتی نظام ایسے مجرموں کو فوری سزادلانے کے قابل ہے یا نہیں ۔میرے خیال میں اگر نظام اس قابل ہوتا توجرائم میں کمی آ چکی ہوتی ۔اوکاڑہ میں ڈکیتی کی واردات میں شامل جن 4ڈاکوئوں نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔انہیں ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔اگرچہ وزیراعلیٰ پنجاب نے جڑانوالہ روڈ پر لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا فوری طور پرنوٹس لیا۔آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے روزانہ کی سطح پر رپورٹ دینے کی ہدایت کی۔مگر ابھی موٹر وے زیادتی والا کیس کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔ اگرچہ عمران خان نے موٹر وے سانحہ کے بعد نیشنل ایمر جنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے پی ایم ڈلیوری یونٹ کو یہ ٹاسک سونپ دیا کہ نیشنل ایمر جنسی ہیلپ لائن کے لیے الگ نظام تشکیل دیا جائے گا کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پورے ملک کے لیے ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ہوگا ۔یہ ایک اچھا فیصلہ ہے ۔ پولیس جرم ہونے پر پہلے سے ذرا جلدی جائے وقوعہ پر پہنچ جائے گی مگر یہ سوال وہیں کھڑا ہے کہ جرم کوکیسے روکا جائے؟پولیس کے پاس تو پولیس مقابلوں کے سوا اسے روکنے کا کوئی حل نہیں ۔جن کی کوئی بھی مہذب معاشرہ اجازت نہیں دے سکتا۔میرے خیال میں جب تک عدالتی نظام اورپولیس کے نظام میں عوام کو شریک نہیں کیا جائے گا۔ جرائم میں کمی نہیں آسکتی ۔ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ کے جج بنانے کے طریقہ کار کے حوالے سے بھی کئی سوالیہ نشان ہیں۔ اس میں بھی تبدیلی ناگزیر ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایک بات مانتا نہیں، دوسرا سمجھتا نہیں!۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article جو مُکے لڑائی کے بعد یاد آتے ہیں۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.