Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ایک بات مانتا نہیں، دوسرا سمجھتا نہیں!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

ایک بات مانتا نہیں، دوسرا سمجھتا نہیں!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراکتوبر 2, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرے نزدیک وزیروں ،مشیروں، معاونین وغیرہ کے لئے تعلیم یا فتہ ہونے کی شرط عائد کرنا ایک بے معنی سی بات ہے کیونکہ انہوں نے عوام کے مسائل حل کرنا ہوتے ہیں اور عوام ان پڑھ ہیں چنانچہ ان پڑھ لوگوں کے مسائل اگر کسی پڑھے لکھے شخص کے سپرد کر دیئے جائیں تو وہ ان مسائل کو کیسے سمجھے گا؟ ایک صاحب اقتدار کے حلقے کا ایک سائل ان کے دفتر میں داخل ہوا اور کہا چودھری صاحب آپ سے ایک چھوٹا سا کام پڑ گیا ہے، وزیر صاحب نے کام پوچھا تو اس نے کہا کہ بڑے لڑکے نے تین قتل کر دیئے ہیں اور پولیس اس کی تلاش میں خواہ مخواہ گھر پر چھاپے مار رہی ہے۔ چودھری صاحب آپ تو جانتے ہیں کہ جوانوں کی دشمنیاں تو ہوتی ہی ہیںنا! چودھری صاحب چونکہ خود بھی ماشاءاللہ ’’جنے‘‘ ہیں لہٰذا انہیں یہ بات سمجھنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئی ،سو انہوں نے سائل کو یقین دلایا کہ ان کے ہوتے ہوئے اسے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اب ان کی جگہ اگر کوئی پڑھا لکھا شخص ہوتا تو اسے یہ بات ہی سمجھ نہ آتی جس کی وجہ سےسائل مایوس لوٹتا اور یوں حکومت کی بدنامی ہوتی !
البتہ ان پڑھ وزیروں مشیروں کے اپنے کچھ مسائل ہوتے ہیں جنہیں حل کرنے والا کوئی نہیں ہوتا ماضی میں ایک ایسے ہی وزیر کو یہ پرابلم پیش آئی کہ انگریزی فائلوں کو وہ پڑھیں کیسے ؟ ان کے دوست نے بتایا کہ یہ فائلیں پڑھنے کی ضرورت نہیں ہوتی بس ان پر SEENلکھ کر نیچے دستخط کر دیئے جاتے ہیں جب یہ فائلیں گھوم پھر کر واپس سیکشن تک پہنچیں تو اس نے دیکھا کہ وزیر صاحب نے ان پر اردو میں ’’س‘‘ لکھا ہوا تھا اور نیچے دستخط کئے ہوئے تھے!
اوپر کی سطور میں ان پڑھ صاحبانِ اقتدار کے لطیفے بیان کرنے کو تو میں نے بھی بیان کر دیئے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہی لوگ وزارت کے لئے اعلیٰ مناصب کے حقدار ہوتے ہیں ۔بہت پہلے کی بات ہے میں نے اسلام آباد کی ایک محفل میں ایک وزیر صاحب کو ’’جینٹری‘‘ میں پھنسے دیکھا، بیچارے بڑی مشکل میں تھے، محفل کے مطابق گفتگو کرنے کی کوشش میں ایسے ایسے لطیفے چھوڑ رہے تھے کہ جنہیں یادگار کہا جاسکتا ہے، مثلاً ایک ادیب سےپوچھنے لگے کیا آپ اپنی ’’برسی‘‘ہر سال مناتے ہیں، ادیب نے ’’پولا ‘‘ سا منہ بنا کر کہا ’’نہیں جی کئی دفعہ سال میں دو دفعہ بھی اپنی برسی منالیتا ہوں، محفل کے اختتام پر میں نے ایک دوست سے کہا یار سمجھ نہیں آتی یہ لوگ وزیر کس طرح بن جاتے ہیں؟ دوست نے جواب دیا ’’تم بھی بھولوں جیسی باتیں کرتے ہو، میاں یہ شخص سینکڑوں مربعے زمین کا مالک ہے، دیہات کے دیہات اس کے زیر نگیں ہیں، اگر یہ شخص سالگرہ کو ’’برسی‘‘ کہہ دے تو اس سے اس کی طاقت کو کیا فرق پڑتا ہے ؟ مجھے اپنے اس دوست کی بات سمجھ آ گئی اور یہ بات سمجھ میں آنے کی وجہ ایک اور بات کا یاد آنا بھی تھا۔ پیپلز پارٹی کے دور میں جب بلوچستان پر فوج کشی کی وجہ سے مرکز اور صوبے کے درمیان سخت کشیدگی پائی جا رہی تھی ۔ نیشنل سنٹر لاہور میں ’’قومی یکجہتی ‘‘ کے لئے ایک جلسے کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے وفاقی وزیر طاہر محمد خان کر رہے تھے اور مقرر لاہور کے ایک وفاقی وزیر تھے جو ان پڑھ نہیں بلکہ بہت پڑھے لکھے تھے۔ ان پڑھے لکھے وزیر صاحب نے پنجاب اور بلوچستان کے مابین خیرسگالی کے جذبات پیدا کرنے کی غرض سے اپنی عالمانہ تقریر کا آغاز کیا اور کہا خواتین وحضرات آج کے موضوع کی اہمیت اور نزاکت کے مدنظر میں بلوچستان کے بارے میں پوری ریسرچ اور پوری تیاری کے بعد حاضر ہوا ہوں، سب سے پہلے میں آپ کو بلوچستان کے لغوی معنی بتانا چاہتا ہوں بلوچستان کا مطلب ہے مکرو فریب کی زمین …. ‘‘یہ سن کر صدارت کی کرسی پر بیٹھے بلوچی رہنما طاہر محمد خان کا رنگ زرد ہو گیا میں نے اس تقریب پر کالم لکھتے ہوئے متذکرہ ’’عالم‘‘ وزیر صاحب کا بیان ’’کوٹ‘‘ کیا اور اپنے کالم میں ان کی جتنی ’’خدمت‘‘کر سکتا تھا کی، اس کالم کی اشاعت پر وزیر موصوف کو قومی اسمبلی اور اپنی پارٹی میں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس سے عہدہ برآ ہونے کے لئے انہوں نے ’’نوائے وقت‘‘ کو اپنا وضاحتی مضمون ارسال کیا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ تو ایک علمی بحث تھی اور یوں اسے اس حوالے سے دیکھا جانا چاہئے تھا ۔بس ان پڑھ وزیروں اور پڑھے لکھے وزیروں میں تقریباً وہی فرق ہے جو پنجاب کے دو گورنروں امیر محمد خاں اور موسیٰ محمد خان میں تھا۔ یعنی بقول ایوب خان ان میں سے امیر محمد خان بات سنتا نہیں تھا اور موسیٰ محمد خان سمجھتا نہیں تھا ،تاہم یہ صورتحال بعض صورتوں میں ہے ورنہ وزیر بہرحال وزیر ہوتا ہے، پڑھا لکھا ہو تو کسی نہ کسی سطح پر اسے ان پڑھ ہونا ہی پڑتا ہے اور ان پڑھ ہوتو بہرحال اسےکہیں نہ کہیں خود کو پڑھا لکھا ظاہر کرنا ہی پڑتا ہے تاہم دونوں صورتوں میں اس کی وفاداری شک و شبے سے بالاتر ہوتی ہے اور اس وفاداری کا تعلق اس کی وزارت سے ہوتا ہے ۔ وزارت ہاتھ سے جا رہی ہو تو علم اور جہالت دونوں کی خوبیاں خطرے میں پڑ جاتی ہیں ،وزارت کو بچانے کےلئے کچھ دیر ہاتھ پائوں مارنے کے باوجود اگرانہیں کوئی امید نظر نہ آئے تو یہ پنچھی اڑ کر کسی اور ڈال پرجا بیٹھتے ہیں!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ :اگر نواز شریف واقعی واپس آگئے ؟
Next Article بےحسی کا شہر آشوب۔۔منصور آفاق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.