Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»محمد حنیف کا وی لاگ : ملالہ کی شادی کی فکر مت کریں‌
لکھاری

محمد حنیف کا وی لاگ : ملالہ کی شادی کی فکر مت کریں‌

ایڈیٹرجون 13, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
malala
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہمارے گھروں میں لڑکوں کا مسئلہ کچھ بھی ہو ہمارے پاس حل ایک ہی ہوتا ہے۔ لڑکا امتحان میں فیل ہو گیا ہے، شادی کروا دو، لڑکے کو نوکری نہیں ملتی، شادی کروا دو۔ اب لڑکا چھوٹا موٹا نشہ کرنے لگا ہے، سارا دن باتھ روم سے نہیں نکلتا، بس شادی کروا دو تو ٹھیک ہو جائے گا۔
پتہ نہیں کس حکیم نے ہمیں بتایا ہے کہ دنیا کی ساری بیماریوں کا علاج شادی ہے۔ آپ کے ماں باپ نے بھی شادی کی ہو گی، کبھی انہیں اکیلے اکیلے بٹھا کر پوچھ لیں کہ کیا پایا کیا کھویا۔اسی طرح شادی کے بارے میں بات ہماری لڑکی ملالہ کر بیٹھی ہے۔ جسے اردو میں کہتے ہیں کہ یہ لڑکی واقعی کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ جب چھوٹی تھی اس کے شہر طالبان آئے، انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے سکول بند، لڑکیاں نہیں پڑھیں گی۔ ملالہ نے کہا کہ میں تو پڑھوں گی بھی اور سکول بھی جاؤں گی۔ طالبان نے سکول کی وین روک کر، نام پوچھ کر، سر اور منہ پر گولیاں ماریں۔
بچانے والا مارنے والے سے بڑا ہوتا ہے۔ لڑکی بچ بھی گئی اور ساتھ پڑھاکو کی پڑھاکو رہی۔ اس کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں غریب اور لاوارث لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ساری دنیا میں اتنا چندہ جمع کر لیا ہے جتنا ہمارے بڑے بڑے سیٹھوں، مانیوں اور ملک ریاضوں نے کبھی ساری زندگی میں نہیں دیا ہو گا۔
اب ملالہ نے کسی فیشن میگزین کو انٹرویو دیا۔ وہ انٹرویو لینے والے بھی ہمارے بہن بھائی ہی ہوں گے۔ انہوں نے بھی پوچھا کہ بھئی شادی کی سناؤ۔
ملالہ نے جواب دیا کہ مجھے تو سمجھ ہی نہیں آتی کہ یہ شادی اتنی ضروری ہے کیوں۔ جو کوئی پسند ہے تو اس کے ساتھ رہ لو۔اب ہماری ساری قوم قہر کی گرمی اور کرونا شرونا بھول کر ملالہ کے پیچھے پڑ گئی کہ دیکھو یہ لڑکی کہتی کیا ہے۔ ہمارا مذہب، ہمارا معاشرہ، ہمارا فیملی سسٹم، میاں بیوی کا مقدس رشتہ، یہ سب کچھ جلا کر خاک کر کے ایک پٹ سیاپا پڑ گیا۔
کچھ بچاروں کو تو یہ لگا کہ لڑکی خود آ کر انہیں زنا کی تبلیغ کر رہی ہو۔ زیادہ تر اعتراض کرنے والے میرے جیسے شادی شدہ انکل تھے جو کبھی آپ مل کر بیٹھ جائیں تو ان کے پاس اپنی بیویوں کی بدخوئی کے علاوہ کوئی دوسری بات نہیں ہوتی۔
لیکن ساتھ ساتھ ہمارے ان جوانوں کے خون نے بھی جوش مارا جن کا زندگی میں سب سے بڑا کارنامہ یہ ہوتا ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے باپ کو کنونس کر لیا تھا کہ ہمیں سمارٹ فون لے دو۔ ان لڑکوں نے تیرہ سال کی عمر سے پھوپھی کی بیٹی پر نظر رکھی ہوتی ہے اور زندگی کا عظیم مشن یہ ہوتا ہے کہ لڑکی تھوڑی بڑی ہو جائے تو پھر اس کے ساتھ شادی کریں۔
اب پھوپھی کی لڑکی چاہے بڑی ہو کر مریخ پر جانا چاہیے لیکن ہم نے اسے ڈولی بٹھا کر ہی چھوڑنا ہے۔ شادی کے انتظار میں فارغ بیٹھے سیلفیاں کھینچتے ہیں اور سوشل میڈیا پر جہاں بھی لڑکی نظر آئے اسے لائک اور فرینڈ ریکویسٹیں بھیجتے رہتے ہیں۔ اکثر جواب نہیں آتا اور جب جواب نہیں آتا تو کہتے ہیں کسی کافر کی اولاد۔
اسی طرح انہیں ملالہ کہیں بھی نظر آ جائے تو سارے رولا ڈال دیتے ہیں کہ وٹ شی ڈن فار دا کنٹری، وٹ شی ڈن فار امہ (اس نے ملک کے لیے کیا کیا ہے، اس نے امہ کے لیے کیا کیا ہے )
ان لڑکوں کو یہ بھی یقین ہے کہ اگر کسی لڑکی نے ان کے ساتھ شادی نہ کی تو وہ سنی لیون یا میا خلیفہ بنے گی۔ اب ماں باپ بچارے یہ بھی نہیں پوچھ سکتے کہ یہ دونوں تو تیری پھوپھی کی بیٹیاں نہیں، تو انہیں کہاں ملتا رہا ہے۔
لڑکو میں تمہارا درد سمجھتا ہوں، لیکن تم بھی کوئی عقل کو ہاتھ مارو، سیلفیاں کھینچنی چھوڑ کر دو چار سرچیں مارو گے تو پتہ لگ جائے گا کہ ملالہ اصل میں چاہتی کیا ہے۔ اس نے کام تو زیادہ تر لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیا ہے۔ لیکن لڑکوں کے لیے بھی اس کا سیدھا سیدھا میسج ہے کہ زیادہ پرسنلی نہ لو لیکن بات اس نے صاف کی ہے اور یہ بات میں نے کسی سکول کے باہر بھی لکھی پڑھی تھی کہ جینا ہو گا مرنا ہو گا پپو تجھے پڑھنا ہو گا۔تو ملالہ کی شادی کی فکر چھوڑو، اگر تمہاری پھوپھی کی لڑکی تمہارے نصیب میں ہے تو مل جائے گی۔ اب امتحان سر پر ہے، لڑکیوں کو سیلفیاں بھیجنا بند کرو، کتابیں کھولو، تیاری کرو، اللہ خیر کرے گا۔
باقی رہی ملالہ، تو اگر اس نے طالبان کی نہیں سنی تو آپ کی کیوں سنے گی۔
بی بی سی پنجابی کے وی لاگ سے ترجمہ
( بشکریہ : ہم سب ۔۔ لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ملالہ یوسف زئی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلینہ حاشر کا کالم : ویکسین نہ لگوانے والوں کا علاج
Next Article ابن رشد کا جواب ۔۔یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یہ وہ ملالہ نہیں جس پر ہمیں فخر تھا : یاسر پیرزادہ کا کالم

اکتوبر 15, 2025

ملالہ یوسف زئی 13 سال بعد سوات میں آبائی گھر پہنچ گئیں، رشتہ داروں سے ملاقات

مارچ 6, 2025

کشور ناہید کا کالم : ملالہ آئی، بولی مگر کس سے ملی

جنوری 17, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.