Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر شوکت مغل ایک مکمل عنوان : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • حضرت زکریا ملتانیؒ کا عرس او ر شاہ محمود قریشی کی رہائی کی اپیل : ظہور دھریجہ کا کالم
  • ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایم ایم ادیب»پنجاب پولیس راج دھانی۔۔ایم ایم ۔ادیب
ایم ایم ادیب

پنجاب پولیس راج دھانی۔۔ایم ایم ۔ادیب

ایڈیٹرستمبر 13, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
police encounter layyah news at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مرض ایک ہوستو ڈاکٹر نبض پر انگلی رکھتے ہی پتہ لگا لیتا ہے ،دوا تجویز کرنے میں دیر نہیں کرتا اور اگر مریض کا وجود بہت ساری بیماریوں سے نبرد آزما ہوتو ڈاکٹر اس کے لئے سرِ دست دوا تجویز کرنے کی بجائے لیبارٹری ٹیسٹ کرواتا ہے کہ یہ فیصلہ کر سکے پہلے کس مرض کا علاج کیا جائے ،یوں دفعتاً کی بجائے ایک ایک کرکے تمام بیماریوں کا درست علاج کرتا ہے۔


ملک کا بڑا صوبہ بہت سارے وائرس اپنے جسد میں سمائے ہوئے ہے ،رشوت کا وائرس،بدعنوانی کا وائرس ،تعصب وفرقہ واریت کا وائرس،ایک دوسرے کے حقوق غصب کرنے کا و ائرس اور سب سے بڑھ کر پولیس تشدد اور بہیمیت کا وائرس۔ان کے علاوہ بھی بے شمار وائرس ہیں جو حکمرانوں کی آنکھوں سے یکسر اوجھل ہیں اور اس وقت تک اوجھل رہیں گے جب تک اجتماعی نظم کی بصیرت کا فقدان ہے۔
اجتماعی نظم طرز حکمرانی کا وہ نسخہ کیمیا ہے جس کی ضرورت جز وقتی نہیں کل وقتی کی حیثیت رکھتی ہے ۔یہ وہ نسخہ ہے جو قرآن و حدیث کی کتب میں پوری وضاحت و صراحت کے ساتھ موجود ہے،مگر اس نسخہ حکمت کا ادراک ناں پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ کا نعرہ لگانے والی حکومتوں کو تھا اور ناں ریاست مدینہ کی رٹ لگانے والی حکومت کو ہے اور یہ بصیرت بصارت سے تہی دامن ہونے کا کامل ثبوت ہے۔


پنجاب ملک کی اٹھاون فی صد آبادی پر مشتمل صوبہ،جس کے دامن میں ڈھیروں محرومیاں پل رہی ہیں ، علاقائی خود مختاری کی تحریکیں ٹھاٹھیں مار رہی ہیں ۔ دہشت گردی کے بموں کا پھٹ جانا معمول کا حصہ ہے ،جس کی وجہ سے بد امنی اور عدمِ تحفظ کا احساس فروتر ہوجاتا ہے جبکہ ان دنوں صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ پولیس گردی ہے ،یوں لگتا ہے جیسے بھارتی فورس مقبوضہ کشمیر سے پنجاب میں در آئی ہواور مرد و زن کا فرق رکھے بغیر جا بجا ظلم و تشدد اور بہیمیت کا بازار گرم کئے ہو۔خیبر پختونخواہ، سندھ اور بلوچستان میں اس طرز کی پولیس دہشت گردی کم ہی پائی جاتی ہے ،مگر پنجاب وہ بد قسمت صوبہ ہے جس کے چھوٹے بڑے شہروں میں صنفی لحاظ رکھے بغیر پولیس کی بر بریت پورے زور سے جاری ہے اور اب تو چھوٹی عمر کے بچے بھی بہیمیت کی اس لہر کی لپیٹ میں ہیں ۔
حاکم پنجاب عالم پناہ وزیر اعلیٰ اپنے عشرت کدے تک محدود ہیں ،خادم اعلیٰ شہباز شریف کے زریں دور میں بھی پولیس اتنی ہی منہ زور تھی اور پولیس گردی کے واقعات یونہی ظہور پذیر ہوتے تھے ،مگر وہ سارے کام مئوخر کر کے مظلوم و مقہور کی چوکھٹ پر جاکھڑے ہوتے اور تسلی و تشفی کے لفظ نچھاور کرنے کے ساتھ ساتھ مالی معاونت کا بھی اعلان فرماتے۔
آج عالم یہ ہے کہ ہر گلی میں میں پولیس اہلکاروں کی وحشت کی داستانیں بکھری پڑی ہیں ،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار انتظامی بے عملی پر فقط حیرت زدہ ہونے کے علاوہ سوا کسی بڑی پیش رفت پرمائل دکھائی نہیں دیتے۔
دور پار محروم و پسماندہ علاقے سے اٹھا کر خلعت شاہی پہنائی جانے کی حیرانی سے باہر آئیں تو سیکھ پائیں کہ محکوموں کے حقوق کی پاسداری کے کیا قرینے ہوتے ہیں ،سیاست کار ہیں کہ بیان بازی میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی دوڑ میں ،اجتماعی نظم کا کلیہ سب کی سمجھ سے بالا ہے ،حکومتی سطح پر اس مسئلے کا واحد حل مشیروں کی کھیپ بدلنا ہے جو نظم و نسق کے رخ کے تعین میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،اس طرح کی صورت حال کا مقابلہ اپوزیشن اراکین کے تعاون کے بغیر مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہوتا ہے،یوں ذمہ داری کا بوجھ دو کندھوں پر پڑجاتاہے اور تنقید کے تیر بھی ایک سمت نہیں گرتے ۔


اجتماعی نظم میں پہلا مرحلہ تشدد کی روش پر چلنے والے پولیس اہل کاروں کے لئے کڑی سزائو ںکا فوری قانون بنانا ہے کہ جس کے ذریعے ملوث اہلکاروں کو فوراً کیفر کردار تک پہنچایا جائے،اس سلسلے میں آر پی او،ڈی پی او اور دیگر افسران کواس امر کا ذمہ دار قرار دیا جانا چاہیے کہ ان کے زیر سایہ علاقوں میں اس نوع کا واقعہ کیوں پیش آیا اور انہیں فوری تزلی کی سزا ملنی چاہیے ، حالیہ دنوں میں ایک واقعہ ایسا بھی پیش آیا کہ ایک ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے ایک ایمبولنس گاڑی کی چابی قبضہ میں کر لی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود مریض تڑپ تڑپ کر مر گیا،یہ بے حسی کی انتہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے ناکافی ہے۔
اجتماعی نظم کا تعلق صرف اس حد تک نہیں بلکہ وفاق اور چاروں صوبوں کے حکام کا اس پر گہری سنجیدگی سے غور کرنا ضروری ہے ،یہ نہ ہوا ،یا اس عمل میں تاخیر بھی روا رکھی گئی تو انارکی طول پکڑ جائے گی ،ملک کے طول وعرض میں ناں صرف پولیس بلکہ حکمرانوں اور سیاستدانوں کے خلاف نفرت کا طوفان برپا ہوجائے گا ۔وطنِ عزیز جن حالات سے گزر رہا ہے ان کا تقاضہ یہی ہے کہ اندرونی انتشار پر بر وقت قابو پانے کا مشکل سے مشکل ترین فیصلہ بھی اپوزیشن کی ہم آہنگی اور یگانگت کے ساتھ کیا جائے کہ وقت سرعت رفتاری کے ساتھ ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے حکومتوں کی رٹ شدت کے ساتھ کمزور سے کمزور تر ہوتی جا رہی ہے۔
(نشکریہ: روزنامہ اوصاف)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پولیس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleصدر اور چیف جسٹس کی تقریروں میں تضاد کیوں ہے ؟ ۔۔ سید مجاہد علی
Next Article تخت پنجاب لرزنے لگا :عثمان بزدار کے مشیر تبدیل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خیبر پختونخوا میں فتح خیل چوکی پر حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک

مئی 10, 2026

پولیس کو عمران خان سے 9 مئی کے مزید 12 مقدمات میں تفتیش کی اجازت مل گئی

مئی 15, 2025

لاہور پولیس میں پہلی مرتبہ 100 سے زائد اہلکار برطرف

فروری 25, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر شوکت مغل ایک مکمل عنوان : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 22, 2026
  • حضرت زکریا ملتانیؒ کا عرس او ر شاہ محمود قریشی کی رہائی کی اپیل : ظہور دھریجہ کا کالم جولائی 22, 2026
  • ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ جولائی 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 22, 2026
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.