لاہور:آج بھی اسموگ نے ڈیرے جمائے رکھے جس کے باعث آج پھر لاہور دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں سرفہرست رہا۔
لاہور میں صبح 7 بجے پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 343 ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ صبح تعداد 264 تھی۔
پارٹیکولیٹ میٹرز کی زیادہ تعداد انتہائی مضر صحت فضا کی نشاندہی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور بدھ کو بھی فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں پہلے نمبر پر رہا، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسموگ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم اجلاس طلب کرلیا تھا۔
اجلاس کے دوران پنجاب میں ہفتے کے روز اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند رکھنے اور ہفتے کے روز کاروباری کھلنے کیلئے اوقات کار کے تعین کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
بدھ, نومبر 4, 2026
تازہ خبریں:
- سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- بھگدڑ میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور
- پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔
- ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک
- ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
- نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
- اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟

