لاہور میں اسموگ کی وجہ سے کئی علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیوس روڈ، ایجرٹن روڈ، ڈیورنڈ روڈ اور کشمیر روڈ کے اطراف گرین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی سےگلستان سنیما اور اطراف میں گرین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔شملہ پہاڑی سے ریلوے ہیڈکوارٹرز تک ایمپریس روڈ پر گرین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
ڈیورنڈ روڈ سے علامہ اقبال روڈ تک کوئین میری کالج روڈ کے اطراف گرین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، صورتحال پر آج اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب
گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں موٹرسائیکل رکشوں کے چلنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کمرشل جنریٹر چلانے پر بھی پابندی ہوگی۔ بار بی کیو اور کھلےفوڈ پوائنٹس پر رات 8 بجےکے بعد مکمل پابندی ہوگی۔گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کوئلے اور لکڑیاں جلانے والے فوڈ پوائنٹس پرپابندی ہوگی۔ گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں رات 10 بجے کے بعد شادی ہالز کے کھلے رہنے پر بھی پابندی ہوگی۔
گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں صفائی کمپنی کے سوا چھڑکاؤ اور جھاڑو دینے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔فضائی آلودگی کے اثرات سے پھیپھڑوں کو لڑنے میں مدد فراہم کرنیوالی بہترین غذائیں
نوٹیفکیشن کے مطابق گرین لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں 4 نومبر سے سرکاری ونجی دفاتر ورک فرام ہوم کے انتطامات یقینی بنائیں گے۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ اسپیشل بچوں کے اسکولوں میں کل سے چھٹی ہوگی، ضرورت پڑی تو پرائمری اسکولوں میں بھی چھٹی پر غورکیا جائےگا۔
(بشکریہ : جیو نیوز)
بدھ, ستمبر 16, 2026
تازہ خبریں:
- پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران ساتویں بار اضافہ : عوام پر 41.55 روپے کا بوجھ ڈالا گیا
- حرف حق دل میں کھٹکتا ہے : وجاہت مسعود کا کالم
- آئین کے شیش محل میں پڑتی دراڑیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)
- پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

