پشاور: گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے نئی نگران صوبائی کابینہ کی سمری پر دستخط کر دیے۔
جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف لیا تھا اور اب انہوں نے صوبے کے معاملات چلانے کے لیے 10 رکنی کابینہ تشکیل دی ہے۔
نگران صوبائی کابینہ میں سید مسعود شاہ، ارشاد قیصر اور آصف رفیق شامل ہیں، اس کے علاوہ نجیب اللہ، سید عامر عبداللہ اور فیروز جمال شاہ بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔ احمد رسول بنگش، محمد قاسم خان، عامر ندیم اور احمد جان بھی کابینہ میں شامل ہیں۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق گورنرکے پی غلام علی نے نگران کابینہ کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں، نگران صوبائی وزرا آج سہہ پہر 3 بجے اپنےعہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل سابق نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے، اعظم خان کے انتقال کے بعد گورنر کے پی غلام علی کی درخواست پر گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے مشاورت کے بعد نئے وزیراعلیٰ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام تجویز کیا تھا جس کی گورنر نے منظوری بھی دیدی تھی۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

