Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کشور ناہید کا کالم : ہر کہ آمد، عمارتِ نو ساخت
تازہ ترین

کشور ناہید کا کالم : ہر کہ آمد، عمارتِ نو ساخت

ایڈیٹرجون 28, 202445 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

روٹھنا اور منانا، یہ تو جوانی اور فلموں کی باتیں اور اسی زمانے میں اچھی لگتی ہیں۔ سیاسی پارٹیوں اور انکے رہنمائوں کی عمر میں سوائے بلاول میاں کے، بڑھاپے کی سیڑھیاں بھی ہاتھ پکڑ کر چڑھنے کا زمانہ اور ملکی معیشت کا اس سے زیادہ دگرگوں حال ہو تو روز روز آج اِس کے در پر اور کل اُس کے درپر دیکھتے، اکتاہٹ ہوتی ہے۔ سونے پہ سہاگہ یہ کہ لڑکھڑاتی حکومت کے 100 دن ایسے بھی قابل فخر نہیں گزرے کہ اس کیلئے باقاعدہ قوم سے خطاب کیا جائے۔ ویسے دل کے پھپھولے پھوڑتے ہوئے کچھ احوال واقعی بتانے کو گریبان میں جھانک رہی ہوں۔ میری محبت کو شکایت نہ سمجھا جائے۔
16سال سے سندھ میں ایک پارٹی کی حکومت ایسی ہے کہ کسی اور کا دخل برداشت ہی نہیں۔ بوری بند لاشیں دینے والوں کاپتہ کاٹا گیا ہے، پھر بھی ہر حکومت میں وہ کچھ نہ کچھ ہوتے ہیں۔ مگر اس سولہ سالہ حکومت کا جائزہ اگر میں دوست عارف حسن کے حوالے سے کروں یا میڈیا رپورٹوں سے کہ پورے صوبے میں ہر سال ٹیوب ویل خراب ہونے کے اربوں روپے رکھے جاتے ہیں وہ کب اور کہاں خرچ ہوتے ہیں کہ ہر سال کاشتکار سے کھیتوں کو پانی نہ ملنے کی مناجات سنی جاتی ہیں۔ پانی وہ بھی پینے کا صرف اور صرف ٹینکر خریدنے پر پی سکتے ہیں۔ بجلی کے لیے کوئی ایک شہر، صوبہ نہیں عطش عطش کا شور ہے سب سے برا حال کراچی کا ہے۔صوبہ پنجاب جس کی سربراہ ہماری ہمت والی بیٹی ہے۔ اس کو بتانا چاہتی ہوں کہ لاہور ہی سارا پنجاب نہیں ہے۔ گلاب کے عرق سے لاہور کے فرش نہیں سڑکیں دھو ڈالیں مگر پورے پنجاب میں جو بچے اسکول سے باہر تھے، وہ باہر ہی ہیں۔ بہت سے اسکولوں کی عمارتیں یا تو مخدوش ہیں یا ہیں ہی نہیں۔ بچے زمین پر بیٹھ کر پڑھتے ہیں۔ ڈیڑھ ہزار کے قریب اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں۔ صوبہ پختونخوا جہاں دھمکیاں دینے والا کچھ اور نہیں کررہا وہاں بھی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر نہیں ہیں۔ سینئر صحافی خلیل جبران کو مار رہے ہیں۔ سوات میں سیاح کو مارنے والوں نے یاد کرایا کہ لاشوں تک کو بے آبرو کرنا، نوجوانوں نے مذہب کے نام پر سیکھا ہے۔ وفاق سے پیسے مانگ رہے ہیں۔ صوبے کی آمدنی، سڑکوں اور بسوں کا حال خراب ہے۔ پرسان حال نہیں۔ بلوچستان کا مشکل سے بجٹ تیار ہوا ہے پہلے ہزارہ برادری پر ظلم توڑے جاتے تھے۔ اب پنجابی وہ بھی ایک دس شناخت کرکے مار دیئے گئے۔ بار بار کہا جارہا ہے کہ ایران سے گیس منصوبہ اب چلا، تب چلا، یہ بالکل سی پیک کی طرح ہے کہ عمران کے زمانے میں تو بند ہی رہا یا پھر چینیوں کو مارنےکیلئے تحریک طالبان والے سرگرم رہے۔ ہمارے وزیراعظم نے 5 روزہ دورہ چین کیا۔ معافی تلافی بہت کچھ ہوئی اور ٹی وی پر کہا سادگی اختیار کی جائے گی۔ چینی ہمارے وفد کے نئے قیمتی سوٹ دیکھ کرحیران ہوئے۔ تازہ تر یہ کہ دو اور وفود چین سے پاکستان آچکے ہیں۔ پہلے ہم امریکہ کے غلام تھے اور اب چین کے ساتھ بڑی مشکل معیشت چلے گی۔ ہم نے پچھلے برس تک اسلام آباد کے ہر سیکٹر میں چینیوں کو دس بارہ کی شکل میں ایک فلیٹ یا گھر میں رہتے اور ہر سیکٹر میں گھومتے، کھاتے پیتے اور رعنا مارکیٹ سے ہزاروں چھوٹی مچھلیاں خریدتے خود دیکھا ہے۔ سی پیک سڑک کے دونوں جانب مارکیٹس بنانے کا منصوبہ بھی تھا۔ مگر ہم تو اپنے کھانے سے فارغ ہی نہیں ہوتے کہ وہ منصوبہ تو خام خیالی بن گیا۔ بہت سے باہر کے ساہوکار آئے، مگر نہ پانی، نہ بجلی فیکٹریاں کیسے لگائیں اور لیبر بھی ہڈ حرام ہے۔ لگتا ہے چینی اب اپنی لیبر خود لاکر کام کو آگے بڑھائیں گے، مگر اس کے دشمن بہت ہیں۔ انڈیا نے تو پہلے ہی ازبکستان اور دیگر ممالک سے اپنے لئے راستے بنانے شروع کردیئے ہیں۔ ہم سوچتے رہتے ہیں اور بس نکل جاتی ہے ہم تحریک طالبان والوں کو ختم نہیں کرسکے۔
ماضی کو چھوڑیئے تازہ احوال یعنی بجٹ کیا ہے اس سال بجٹ میں 18کھرب ڈالرز ہیں۔ جس میں سے 10کھرب سود میں دیئے جائیں گے۔ 2کھرب فوج پر خرچ ہونگے۔ 15کھرب صوبوں میں تقسیم ہونگے ایک کھرب پنشن کیلئے۔ 6کھرب فوجی سامان کیلئے۔ 2.5کھرب تعلیم اور صحت کے لئے۔ ایک کھرب سول اخراجات کے لئے۔ یہ اعداد و شمار مغربی اخباروں سے لئے گئے ہیں۔ ممکن ہے غلط ہوں۔ ابھی تو 5کھرب بینکوں کو واپس کرنے کا سوال بھی ہے اور ڈالر کہتا ہے میں آگے ہی جائونگا۔اس صورت احوال میں ابھی عدلیہ نے، ایسے فیصلے سنانے ہیں کہ دن کو تارے نظر آئیں گے۔ پھر فارم 47 سے آنے کی قلعی بھی کھل جائیگی۔ پھر نئے نویلے فنانس منسٹر کیا کھلائیں گے اور کیا پکائیں گے۔ سب سے مشکل مرحلہ آبادی کا پھیلائو ہے۔ اس پر قابو پانا ضروری ہے۔ اب آئیے موسم کیا کہتا ہے۔ گزشتہ ایک صدی میں ہم نے سائنسی تحقیقات کا پھیلائو اتنا وسیع کیا کہ اب ہم مصنوعی ذہانت کو فروغ دینے کے چکر میں ہیں۔ پہلے اسلحہ، پھر بم، پھر مشینی بارش اور فصلوں کی کٹائی۔ چاند پر تو پہلے ہی کمندیں سب ڈال رہے ہیں اور اب سورج کی سولر انرجی کا پہاڑہ پڑھتے ہوئے، سب قومیں دوڑ پڑی ہیں۔ فطرت ایک صدی تک یہ جادوگری دیکھتی رہی اور آخر کو بے وقت اور بے تحاشہ بارشیں، سیلاب، طوفان، جنوبی اور شمالی پول پربھی اتنی گرمی کہ وہاں کے علاوہ ہمالیہ اور دیگر پہاڑوں کے گلیشیر پھٹ رہے ہیں۔ کہیں جھیلیں بن رہی ہیں۔ کہیں زمین چٹیل صحرا، سمندروں کی سطح اونچی ہورہی ہے۔ زلزلے ایسے اور بارشیں ایسی کہ ترکی سے لیکر متحدہ عرب امارات کے شہر کے شہر سیلاب میں بہہ گئے۔ لوگ شیطان کو کنکر مارنے گئے، موسم 52ڈگری، پانی نایاب۔ نتیجہ اموات انسان نے فطرت کو چیلنج کیا تھا۔ پہلے قبر کے اندر جھانکنے اور موت کے اندازے لگانے میں مات کھا گئے۔ اب موسم کی بے اعتباری سے ساری کلاسیکی شاعری میں ساون، بھادوں، برکھارت، پانی کا جھڑی لگنا، سب بے معنی ہوگیا۔ سورج اپنا غصہ نکال رہا ہے۔ قدرت اس انسانی ظلم کا جواب دے رہی ہےجو غزہ کے میدان میں ہورہاہے۔خدا سے پناہ مانگیں ۔ اب تو نمک بھی پنساری کی دکان پر ٹیکس دینے کے بعد ملے گا۔ ابھی سیاست اور موسم کے رنگ اگست تک نظر آتے رہیں گے۔ مگر اب کوئی طارق کشتیاں جلاکے ملک بچانے نہیں آئے گا۔ اب بھی ہوش کرلو۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

معیشت کشور ناہید
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleانگلینڈ کو شکست، بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں پہنچ گیا
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم : دینی خاندانوں کے آزاد خیال ادیب؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کشور ناہید کا کالم : بہار املتاس کی اور سدا بہار حسین نقی

جون 13, 2025

نصرت جاوید کا تجزیہ : پلٹے کھاتی ہماری معیشت اور وزیر خزانہ کی محض خوش بیانیاں

جون 11, 2025

مہنگائی پر قابو پا لیا، ملکی معیشت درست سمت میں ہے، وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کردیا

جون 9, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 7, 2026
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ستمبر 6, 2026
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 6, 2026
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.