Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کشور ناہید کا کالم : دنیا میں امن کیلئے پاکستان کہاں ہے؟
لکھاری

کشور ناہید کا کالم : دنیا میں امن کیلئے پاکستان کہاں ہے؟

ایڈیٹرمارچ 16, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

رسوائی کیلئے عمر کی تو قید نہیں۔ البتہ سیاسی رسوائی ایسا داغ ہے جو صرف ملک ہی نہیں عالمی سطح پرپھیل جاتا ہے۔ چاہے آپ فیک نیوز کے ذریعہ پھیلائیں، رسوائی جب مقدر ہو جائے تو بلھے کو تو سمجھانے بہنیں اور بھابیاں آئی تھیں۔ مگر بنی گالہ والوں کو تو ملکوں ملکوں کے سفیر کہہ رہے ہیں کہ سوائے آپکے، باقی ساری دنیا پیوٹن کو یوکرین پہ بلا جواز حملہ کرنے پہ مطعون کر رہی ہے۔
پاکستان میں تمام امن پسند انجمنوں جیسے خواتین محاذ عمل، انسانی حقوق کمیشن اور تمام میڈیا اور پریس نے پیکا کے خلاف اور روسی بے جا حملے کے خلاف بیانات دیے ہیں۔ ادھر حکومتی پارٹی، سندھ میں، عالمی احتجاج سے لا پروا اور دوسری طرف ان کے برخلاف لانگ مارچ، یوکرین میں لوگوں نے کی بورڈ اور قلم چھوڑ کر ملک کو بچانے کے لیے ہتھیار اٹھا لیے ہیں۔ تو چینی سائنس دانوں نے روس کے حملے کی مذمت کی ہے۔ اب امریکہ کو شہ مل رہی ہے کہ جس ملک کو چاہے مطعون کرے اور وہاں چاہے توڈرون بھیج دے کہ پاکستان پر 400حملے گزشتہ برسوں میں امریکہ نے، کوئی پوچھ کرکیےہیں۔ یو کرین میںتو عام پبلک کے علاوہ سابق صدر بھی اپنی رائفل لے کرنکل آئے ہیں۔ نوجوان لڑکیاں بھی روسی فوجوں کو واپس جانے کا کہہ رہی ہیں۔ پاکستان میں عالمی صورت حال سے لا تعلق بظاہر بجلی اور پٹرول کی قیمتیں کم کی جا رہی ہیں۔ بقول ماہرین معیشت، اس طرح کے اعلانات اور پانچ لاکھ روپے، غریبوں کو بلاکسی گارنٹی دینے کی بات پر تو تمام بینکوں کے منیجر کہہ رہے ہیں ہم تو اپنی ذمہ داری پر بلا سود اور گارنٹی، ایسے قرضے دینے کے اہل نہیں تو پھر کیا ہوگا سفینہ ڈوب رہا ہے، تماشہ ہو رہا ہے۔
ابھی لا پتہ افراد کا موضوع پھر تازہ ہو گیا۔ بلوچ اسٹوڈنٹ نے حفیظ بلوچ کے لا پتہ ہونے پر جلوس نکالا۔ اور حسب عادت، پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ ادھر کراچی میں اطہر متین کے قاتل کو گولی مار کر خون ناحق کا حساب بے باق کر دیا۔ اب تو لوگ پوچھ رہے ہیں کہ عمران حکومت، امریکہ مخالف ہے، چین کے لیے بوجھ ہے کہ کیا چکر ہے۔ یہ ترین صاحب جو بجٹ پیش کرتے ہیں۔ وہ خود کہاں چھپے ہیں۔یہ کیا تضادات ہیں۔ اب ہم نے اسٹیل مل کی 2 ایکڑ زمین، کس کو بیچی ہے۔ نہیں معلوم۔ کیا کوئی ملک اس طرح اپنے اثاثے کسی اور کو دیتا ہے؟
آئیے مارچ کے حوالے سے چند اہم باتیں کر لیں۔ مارچ بلیک ہسٹری کا مہینہ ہے۔اس کی خوشیاں تاریخی اور جدید دورکی بھی ہیں۔ اس نے کالے سفید کے غرور کو توڑا۔ گزشتہ چالیس برسوں میں ہارلیم میں رہنے والے شائستہ فلیٹوں اور اسمبلی کی سیٹوں پر خود اعتمادی کے ساتھ بیٹھ گئے۔ اس وقت امریکہ میں سب سے اچھا لکھنے والوں میں افریقی نسل کے لوگ ہیں۔ جنہوں نے غلامی کی ساری زنجیر توڑ کر، مساوی تنخواہ اور کام کی دہلیز پار کر لی ہے۔ اس وقت جو بائیڈن کی حکومت میں انڈیا، پاکستانی اور رنگ کی تمیز کے بغیر ہر قوم کے لوگ شامل ہیں۔ یاد کریں جارج فلائیڈ کو کیسے گورے نے گردن پہ گھٹنا رکھ کر دم گھونٹ کے مارا تھا۔ پورا امریکہ کیا ساری دنیا ہل گئی تھی۔ دنیا کو اس وقت روس نے ایک نئے دوراہے پر لا کھڑا کر دیا ہے۔ پہلے افغان اور فلسطینی پناہ گزینوں کا مسئلہ تیس سال سے، پاکستان جیسی غریب قوم کو دم نہیں لینے دے رہا تھا۔ پھر شامی پناہ گزینوں اور عراقیوں کا مسئلہ آیا، اب یوکرین کے پناہ گزینوں کا مسئلہ اور وہ بھی خون جما دینے والی سردی میں، ساری دنیا کو متحرک کر رہا ہے۔ پولینڈ اور دیگر قریبی ہمسائے، کیسے لاکھوں لوگوں کو پناہ دے سکتے ہیں۔ روسی فوجیوں کی مائیں بھی اپنی اولادوں کے لیے پریشان ہیں اور یوکرین کے بچوں کی حالت دیکھی نہیں جا سکتی۔ جنگ کے خلاف ساری دنیا کے لوگ سڑکوں پر ہیں۔ یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ روس کی آبادی کو بھی دنیا سے رابطے اور تعلقات کی ضرورت ہو گی۔ کیا آپ سب روس کو تنہا کر دینگے۔ پہلے بھی ایسا تجربہ آپ کیوبا کے ساتھ کر چکے ہیں۔
کیا اقوام متحدہ کا ادارہ، یوکرین میں روسی فوجوں کی نسل کشی کو بند نہیں کروا سکتا ہے۔ کیا اقوام متحدہ یہ نہیں بتا سکتی کہ یوکرین دنیا کی تیسری بڑی جوہری طاقت کے بعد، اس حالت پہ کیسے پہنچا۔ یوکرینی ڈرائیور، روسی فوجیوں سے کیوں کہہ رہے ہیں کہ میں آپ کو واپس چھوڑ آئوں اس کا مطلب ہے کہ روسی لوگ بھی جنگ نہیں چاہتے۔ مجھے بار بار خیال آتا ہے کہ وہ 37جنہوں نے قرار داد کے حق میں ووٹ نہیں دیا، کیا وہ اس جنگ کو صحیح سمجھتے ہیں کہ ان میں انڈیا اور پاکستان شامل ہیں۔ اور اب تواور بھی مخدوش حالت ہے کہ فی الوقت روسی فوجیوں نے، یوکرین کے سب سے بڑے ایٹمی پلانٹ کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔ کیا انہیں روس کے بچوں اورلیبر روم میں موجود خواتین کابھی لحاظ نہیں ہے۔ وہ بچے جو اس بربریت اور دہشت میں بم کے دھماکے اور گھروں کو اجڑتے دیکھ رہے ہیں۔ ان کے لیے مستقبل میں کیا لکھا ہے۔ میں تو ٹی۔ وی پہ روسی فوجی جوانوںکی مائوں کی آنسوئوں سے بھری آنکھیں دیکھ رہی ہوں۔ کچھ نوجوان آگے بڑھ کر ان کو تسلی دے رہے ہیں۔ دل میں سب کے سوال ہے کہ آخر لڑائی کیوں، کس لیے جارحیت۔ کیوں امن پسند لوگ پاکستان اور انڈیا کے بول نہیں رہے۔ پر ہیں کہاں جو آواز اٹھاتے تھے۔ جیسے عاصمہ، فہمیدہ، رحمان صاحب، ضمیر نیازی، منہاج برنا اور نثار عثمانی، سب چلے گئے۔ پاکستان میں صرف موقع پرست رہ گئے ہیں۔ انڈیا میں تو نوجوان نسل کو صرف دہشت سکھائی گئی ہے۔ وہ ہر شہر میں انسانوں کو بوٹیوں میں بدل رہے ہیں۔ اب روس یوکرینیوں کے بچوں کو پناہ گزینوں میں بدل رہے ہیں۔ دوسری جنگ عظیم کا ہولو کاسٹ اب تک نہیں بھولا۔ ساری دنیا کے لوگو! متحد ہو جائو۔ امن کے لیے۔
( بشکریہ روزنامہ جنگ )‌

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

امریکا امن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعود کا کالم : صحافت وہ نگر نہیں کہ پھر آباد ہو سکے
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : کپتان صاحب ہارا ہوا میچ تماشائی میدان میں اتار کر جیتیں گے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یہ کسی کی ہار جیت نہیں ۔ جنگ بند رہنا ضروری ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 27, 2026

امن سے انتقام تک: ایران کے اہداف واضح نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 24, 2026

ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ

جولائی 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.