Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اکتوبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
  • بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
  • ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : زبانوں کی تعداد اور یہ کیسے بنتی ہیں ؟
  • اگلے تین روز کے لیے پیٹرول چار روپے لیٹر سستا
  • ملک کو ’بچہ جمہورا ‘کے حوالے کرنے والےفیصل واوڈا کون ہیں؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مدیحہ تم غریب کی جھگیوں میں زندہ رہو گی/ کشور ناہید
لکھاری

مدیحہ تم غریب کی جھگیوں میں زندہ رہو گی/ کشور ناہید

ایڈیٹرمئی 4, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیا لکھوں اور کیسے کہوں، کیسے دل کو سمجھاؤں اور نوحہ کروں کہ مدیحہ گوہر نہیں رہی۔ وہ خاتون جس نے ضیا الحق کے پھانسیوں کے دور میں رجزگائے، سنائے اور دکھائے۔ وہ جس نے انڈیا پاکستان کو باربار یاد دلایا کہ کس جنون میں مبتلا ہو۔ اپنے وسائل ضائع مت کرو۔ دونوں ملکوں میں کروڑوں بچوں کے ہاتھوں میں کتابیں نہیں، تن پر کپڑے نہیں، منہ میں نوالہ نہیں، سونے کو چھت نہیں اور رشتہ نام کی وہ دنیا نہیں، وہ ملک نہیں جس کو خواب میں دکھاتے ہو۔
ہم لوگ اندرون لاہور میں گلی گلی، محلے محلے ڈرامے کرتے تھے، ایک ڈھول والے سے اعلان کرواتے، دوسرے دن محلے کے بچوں سے کہتے۔ گھروں سے پلنگ لاؤ، کسی پلنگ سے دیوار بناتے، کسی پلنگ میں دلہن کو بٹھاتے۔ کھلی زمین پر نوآموز نوجوان لڑکے، لڑکیاں دکھ بھری کتھائیں سناتے۔ عورتیں، مرد اور بچے خاموشی سے زمین پر بیٹھ کر پورا اسٹریٹ تھیٹر دیکھتے پھر سوال کرتے کہ آخر کونسا مسئلہ اٹھایا گیا اور اس کا کیا حل ہے۔
سب سے پہلا ڈرامہ تھا کہ ایک کتا گلی کے ایک کونے میں مرا ہوا پایا جاتا ہے۔ پورا محلہ اس کو دیکھ کر تھوتھو کررہا ہے، مسجدوں سے نعرے بلند ہورہے ہیں کہ پلید جگہ کو صاف کرو۔ سارا دن گزر جاتا ہے۔ لوگ دیکھ کر منہ پر کپڑا رکھ کر گزر رہے ہیں۔ ایک دیوانہ ہے جو گندے سندے کپڑوں میں اسی کونے میں بیٹھا کرتا ہے جہاں کتا مرا ہوا تھا۔ شام ہونے سے پہلے وہ دیوانہ شہر کے چوک سے مرے ہوئے کتے کو اٹھا کر پھینکتا ہے تو علاقے کے سارے لوگ عذاب ٹلنے پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔
کم سن بچیوں کی شادی پر تو پورے پاکستان کے دیہات میں ہم نے مدیحہ اورشاہد کے ساتھ مل کر اسٹریٹ تھیٹر کئے۔ ان ڈراموں کی زبان میں اردو، پنجابی اور دیگر زبانوں کے الفاظ، گیت اور لوک رقص بھی شامل ہوتے تھے۔ ضیاء کے زمانے میں ملک بھر میں سناٹا ہوتا تھا اور ہم کسی گلی، کسی گھر کے لان، کسی بند کمرے میں اپنے ڈرامے اسٹیج کرتے۔ پاکستان کے قیام کے وقت کیسے بزرگ عورتیں اپنے اپنے گھروں کو یاد کرکے روتی تھیں، کیسے مسلمان اور سکھ عورتیں اغوا ہوئی تھیں، ان پر کیا بیتی تھی۔ یہ ڈرامہ انڈیا اور پاکستان کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں بھی بہت لوگوں کو رلاتا رہا۔
مدیحہ اور شاہد ندیم کی جوڑی خوب نبھی۔ دونوں مل کر سوچتے۔ شاہد ڈرامے کا خاکہ تیار کرتا، مدیحہ اس میں کونسے لوک گیت شامل کرنے ہیں، کیسا لباس ہوگا اور گھر کا آنگن جس میں کبھی دارا شکوہ کی کہانی ہے، کہیں چادر چار دیواری کا قصہ ہے، کہیں بلھے شاہ کی زندگی کا وہ باب جس کو لکھنے سے لوگ ڈرتے ہیں۔ غلام عباس کی وہ کہانی جو انہوں نے 1962ء میں لکھی موہنجوڈارو، آج وہ سارا منظر، اجڑے گھر، ہونق چہرے کسی کو حسن، عشق اور شعر یاد نہیں کہ فنکاروں کو قتل کرنا عین بہادری سمجھا جارہا تھا۔ منٹو کی کہانیاں اور بمبئی میں دق زدہ طوائفیں جن کی ملکیت صرف ایک چارپائی تھی۔ ان کہانیوں کو لکھ کر منٹو فحش نگار کہلایا، مقدمے چلے، سزا ہوئی اور پھر اتنی بے عزتی وہ برداشت نہ کرسکا، مر گیا۔ آج کی دنیا اسے برصغیر کا سب سے بڑا افسانہ نگار کہتی ہے اور حوصلہ تھا مدیحہ اور شاہد کا کہ نہ صرف اسٹیج کیا بلکہ سرمد کھوسٹ کے ساتھ مل کر اس پر فلم بھی بنائی۔
کیا کیا داستان سناؤں۔ وہ کینسر میں مبتلا ہونے کے باوجود اجو کا تھیٹر کو انگلینڈ، امریکہ اور یورپ بھی لے کر گئی۔ نصیرالدین شاہ اور اوم پوری کو پاکستان بلا کر تھیٹر ورکشاپس کروائیں۔ نوخیز لڑکے، لڑکیوں کو اپنے مسائل اجاگر کرنے کا حوصلہ دیا۔ ان کو اسٹیج پر اس شان سے دکھایا کہ ان کا پورا خاندان نہ صرف دیکھنے آیا بلکہ وہ اجوکا کے نام میں حصہ دار بن کر فخر محسوس کررہے تھے اور مدیحہ تھی کہ دلی میں ڈرامہ ختم کرکے اصغر ندیم سید کو کہہ رہی تھی۔ شاہ جی! جاؤ واپس، میں ابھی یہیں رکوں گی، میرا کل آپریشن ہے۔
مدیحہ کو بننے سنورنے کا بے حد شوق تھا۔ ہر دفعہ نئی ساڑھی، نیا زیور پہنتی۔ میں نے کچھ عرصے سے ساڑھی پہننا بند کردیا تھا، مجھے ڈانٹتی، ساری عمر ساڑھی پہنی، اب کیوں چھوڑ دی۔ پھر یوں ہوا کہ اس کی بھی ساڑھی چھٹ گئی۔ جسم پر جگہ جگہ زخم، ٹانکے اور عجب منظر تھا۔ وہ شلوار قمیض پہن کر آئی۔ مجھے برا لگا۔ مسکراتے ہوئے رو کر بولی۔ اندر کے داغ لوگوں کو نہیں دکھانا، آپ سے سیکھ لیا ہے۔ پھر وہ ایک مرتبہ ہمت کرکے پنجاب، ہریانہ، شملہ سب جگہ بچوں کے ڈرامے اور ’’کالا مینڈا دیس‘‘ جیسے ڈرامے لے کر گئی۔ واپس آتے ہی اسپتال داخل ہوئی۔ جب ہوش میں آتی، فریال گوہر جو اس کی پٹی سے بندھی بیٹھی تھی، اسے سنبھالتی کہ وہ ڈرامہ اسٹیج کرنے کیلئے بھاگنا چاہتی تھی۔ اس نے اپنے بیٹوں کو بھی ڈرامے میں کردار دے کر بتایا تھا کہ اگر میں نہ رہوں تو تم بابا کے ساتھ اس کام کو جاری رکھنا۔ اس نے اجوکا تھیٹر کے چالیس برس پاکستان کے ہر شہر میں منائے۔ آئو ہم بھی مدیحہ کی زندگی کا جشن منائیں اور لڑکیاں آئیں جو اپنی جوانی، اپنی زندگی اور اپنا جنون مدیحہ کی طرح پاکستان کے بچے بچے کو بتائیں کہ اپنے گھر میں سکھ اس وقت ہوگا جب ملک میں سکھ ہوگا۔ مدیحہ! تم پاکستان کی ہر جھگی میں زندہ رہو گی۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمولانا فضل الرحمٰن،ایک بہت بڑے سیاست دان!: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
Next Article مہاراج اور مہیلا شادی کا ثبوت کیسے دیں؟: دل کی بات / وسعت اللہ خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم

اکتوبر 20, 2026

جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 19, 2026

خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا

اکتوبر 18, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم اکتوبر 20, 2026
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 19, 2026
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا اکتوبر 18, 2026
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 18, 2026
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے اکتوبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.