Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » خوش نصیبی اور بدنصیبی ساتھ ساتھ۔۔کشور ناہید
لکھاری

خوش نصیبی اور بدنصیبی ساتھ ساتھ۔۔کشور ناہید

ایڈیٹرستمبر 9, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمارے سامنے اور ہماری زندگی میں 90سالہ آئی۔ اے رحمان اور قلندر مہمند کی سالگرہ منائی جارہی ہے۔ زندگی بھر جتنی محنت اور کمٹ منٹ کے ساتھ کام کیا ہے وہ لائقِ تقلید ہے۔ کاش ہماری سرکار کو ان کے وجود کی اہمیت کا احساس ہوتا اور ہمارا میڈیا کم از کم ان پر دستاویزی فلم تو بناتا مگر انہیں تو بہت زور شور سے بھنگ اُگانے اور گائوں گائوں کاشت کرنے کے طبی نسخے بتانے سے فرصت نہیں ہے۔ بھنگ تو ایسی چیز ہے کہ جہاں اور جس زمین پر جگہ ملتی ہے خود کو پھیلا لیتی ہے۔ ہمارے وزیر صاحب بھی سائنسی نقطہ نظر سے اس کی ضرورت اور تجارت میں فائدہ مند ہونے کی نوید سنا رہے تھے۔ اس طرح تو مغرب کے تمام ڈاکٹر ریڈوائن کے دو گلاس، دل کے مریضوں کے لئے اہم سمجھتے ہیں۔ ہم مغرب کی تقلید کو ترقی سمجھ کر آگے بڑھتے ہیں۔ ویسے ہمارے ملک کے تقریباً ہر دیہات میں خاص کر گرمیوں میں بادام اور بھنگ کا شربت خوب پیا جاتا ہے۔ صدیوں سے یہ ہمارے کلچر کا حصہ ہے۔ بہرحال کوئی اور نسخہ شام کے مشروب بنانے کا بتائیں تو ہمارے بے گناہ گائوں والے کچی شراب پینے سے نہ مریں۔
کورونا کے باعث مغرب نے بہت سی عادتیں بدل ڈالی ہیں۔ گو اس میں ملازمتوں کی کمی، آمدنی قلیل اور کفایت کا خیال بھی ہے۔ یورپ کے بیشتر ممالک نے گاڑی چھوڑ کر سائیکل استعمال کرنا، صحت کے لئے مفید قرار دیا ہے۔ اسی طرح بیوٹی ایجنسیوں نے جارج فلائیڈ کی موت کے بعد، رنگ گورا کرنے والی کریمیں بنانے اور تشہیر کرنے سے انکار کردیا ہے۔ فیشن ڈیزائنر اور عام خواتین نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ گزشتہ برس کے گرم کپڑے ہی استعمال کریں گی۔ نئے کپڑے نہیں بنائیں گی۔ اس طرح برگر کلچر کو بھی جھٹکا لگا ہے مگر ہمارے ملک میں چونکہ فیشن بھی دیر سے آتا رہا ہے جبکہ اب تو فیشن میں ہماری بچیوں نے مغرب کو کب کا پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ خوش نصیب ہیں افغانستان والے کہ جنہوں نے ہمیں دکھایا کہ خاتون امتحان دے رہی ہے اور ممتحن اس کی بچی کو اُٹھا کر دودھ پلا رہا ہے ہم تو بچی کو مار مار کر شور مچا کر چپ کراتے ہیں۔
بدنصیب ہیں کراچی کے گوٹھوں والے، یہ سمجھ کر کہ بڑے شہر کا حصہ ہو جائیں گے، نالوں پر اور جہاں جگہ ملی چھوٹا موٹا گھر بناکر، بچوں کو چھت فراہم کر دی۔ یہ بےتحاشا، بےنقشہ بلڈنگز اور گھر، لندن والے بھائی اور انکے ساتھیوں کی مدد سے ممکن ہوئے مگر آج بےگھری اور بارش کا گھٹنوں گھٹنوں پانی، اب بھلا کس کو بددعائیں دیں۔ اس زمانے کے کراچی میونسپل کے افسروں کو جو اس وقت آنکھیں بند کئے، ہر طرح کی بےضابطگی کو دیکھتے رہے اور اب وہ سارے غریب کلہاڑے کی زد میں ہیں۔ لندن والے کے ساتھی بھی خاموش ہیں اور موجودہ سرکار تو بس شہر کو صاف کررہی ہے۔ گھروں کی چھتوں پر بیٹھے لوگوں کو وردی والے روز بریانی کھلا رہے ہیں۔ وہ لوگ بھی بریانی سے تنگ آگئے ہیں۔ رہنے کو گھر مانگ رہے ہیں۔بدنصیب ہیں وہ چار لاکھ لوگ جو اپنے علاقوں کو چھوڑ کر سرکار کے مجبور کرنے پر مقبوضہ کشمیر میں دکھاوے کے لئے آباد ہونے جارہے ہیں۔ یوں بھلا کشمیر کا حلیہ بگڑ سکتا ہے۔ آسٹریلیا سے امریکہ تک وہاں کے رہنے والوں کو پیچھے دھکیل کر اور ان کو غلام بناکر رکھنے والے آج ایک ہی کالے کو گولی مار دیں تو پورا ملک احتجاج کے لئے سڑکوں پر ہوتا ہے۔ کیا کہوں بدنصیب کہ خوش نصیب وہ لوگ جو پہلے دہری قومیت پر پارٹیوں سے نکالے گئے۔ مجھے فوزیہ قصوری یاد آرہی ہے تحریک انصاف کو تازہ خون اس نے دیا تھا۔ پھر وہ راندۂ درگاہ ہو گئی اور اب خود دہری قومیت والوں کے لئے فردوسی بنے ہوئے ہیں۔
سی ڈی اے نے پہلے کبھی نہ سوچا کہ گھروں اور بلڈنگز کے نزدیک پیٹرول پمپ یا کارواش کی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔ اب میرا احوال سنیں۔ ایف 10میں میری بلڈنگ سے دو قدم پر اور دوسرا پٹرول پمپ دس قدم پر موجود ہیں۔ پٹرول اور کار واش ، جو صحت اور خاص کر بچوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اس کا کبھی کسی نے سوچا ہی نہیں۔ مجھے تو ڈر یہ لگ رہا ہے کہ ایف 10کے ساتھ جو گرین ایریا ہے وہ بھی ختم ہو جائے گا کہ وہاں بھی ہائی رائز بلڈنگ بنانے کے خود پرائم منسٹر خواہاں ہیں۔ آپ ایک طرف گرین ایریا ختم کر رہے ہیں، دوسری طرف لاکھوں کروڑوں درخت لگانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ راول ٹاؤن، شاہدرہ ٹاؤن، بنی گالہ اور فارم ہاؤسز کو، اسلام آباد میں شامل نہ کریں، ان کی اپنی حیثیت میں رہنے دیا جائے۔ اب ڈر یہ ہے کہ نئے ایئر پورٹ کے پاس جو سینکڑوں ہاؤسنگ سوسائٹیز بنائی جارہی ہیں انہیں بھی اسلام آباد میں شامل نہ کر لیا جائے۔ ورنہ کراچی والا طوفان بدتمیزی پھیل جائے گا۔
خوش نصیبی اور بدنصیبی دونوں سیاحت کے زُمرے میں شمار کی جا سکتی ہیں۔ ایک طرف کورونا کو روکنے کا کوئی نظام نہیں، پورے شمالی علاقوں، سوات اور کشمیر میں سڑکوں کا وجود ہی نہیں ہے۔ یہی حال پورے بلوچستان میں ہے۔ لوگ جو آئے وہ پھنس گئے۔ جو نہیں آئے وہ کمروں کےکرائے سن کر، کان لپیٹ کر اپنے گھر بیٹھنے میں راضی۔ سرکار نہ کوئی پیکیج دے رہی ہے کہ فیملیاں آئیں اور دوست اکٹھے ہوکر آئیں اور نہ ٹورسٹ بسیں ہی چل رہی ہیں جس میں باتھ روم اور چائے کا انتظام ہو۔ کوئٹہ میں ہنا لیک اور آگے زیارت میں قائداعظم ریزیڈنسی تک پہنچنے والی سڑکیں۔ بس اور نہ پوچھئے!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسندھ کی سیاسی تقسیم۔۔مظہر عباس
Next Article ایک ہاتھی تو سنبھال نہ سکے۔۔نقطہ نظر/ایاز امیر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.