کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزاری بختاور بھٹو زرداری نے کراچی چڑیا گھر کو بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے ہتھنی نور جہاں کے لیے بنائے گئے کنویں کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں پچھلی ٹانگوں سے معذور ہتھنی کو پانی کے گندے کنویں میں جانے کی کوشش کرتے دیکھا جا رہا ہے۔
اس ویڈیو کو بختاور بھٹو زرداری نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی چڑیا گھر کو بند کر دینا چاہیے کیونکہ اسے سنبھالنا کراچی میونسپل کارپوریشن کے بس کی بات نہیں ہے۔
یاد رہے کہ کراچی چڑیا گھر کی پناہ گاہ میں موجود ہتھنی جوڑوں کے درد کی وجہ سے پچھلی ٹانگوں پر وزن ڈالنے سے معذور ہو گئی تھی، ہتھنی کے علاج کے لیے بیرون ملک سے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم کو کراچی بلایا گیا تھا۔
ہتھنی نور جہاں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
منگل, ستمبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات

