Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کراچی ٹیسٹ:آسٹریلیا کے 556 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم فالو آن کا شکار
اہم خبریں

کراچی ٹیسٹ:آسٹریلیا کے 556 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم فالو آن کا شکار

ایڈیٹرمارچ 14, 20225 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
australia-cricket- steve smith david warner
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی:کراچی میں دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 556 رنز کے جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہے، تیسرے دن چائے کے وقفے تک پاکستان کے 7 کھلاڑی صرف 100 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے۔
کھیل کے تیسرے دن آسٹریلیا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 556 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈیکلیئر کرنےکا اعلان کیا، جس کے بعد پاکستان نے اپنی اننگز شروع کی تو ابتدا ہی میں اس کے دونوں اوپنر جلد پویلین لوٹ گئے۔
پاکستانی اوپنر اور راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سینچری بنانے والے عبداللہ شفیق 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
راولپنڈی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سینچریاں بنانے والے امام الحق کو بھی 20 رنز پر اسپنر نیتھن لیون نے آؤٹ کردیا۔
دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد جب کپتان بابر اعظم اور اظہر علی نے بیٹنگ لائن اپ کو مستحکم کرنے کے لیے باگ ڈور سنبھالی اس وقت پاکستان کو فالو آن سے بچنے کے لیے مزید 319 رنز درکار تھے۔
لیکن پہلے ٹیسٹ میں شاندار سینچری بنانے والے تجربہ کار بلے اظہر علی بھی وکٹ پر زیادہ دیر نہیں ٹھہرسکے اور صرف 14 رنز بنا کر مچل اسٹارک کا شکار بن گئے۔
اظہر علی کے بعد فواد عالم بیٹنگ کے لیے آئے لیکن پہلی ہی بال پر مچل اسٹارک کی ایک خطرناک یارکر ڈلیوری کا نشانہ بن گئے۔
فواد عالم کے بعد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان تھے، انہوں نے6 رنز بنائے، انہیں پیٹ کمنز نے نشانہ بنایا۔
محمد رضوان کے بعد فہیم اشرف 4 جبکہ ساجد خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
تیسرے دن جب میچ کے دوران چائے کا وقفہ ہوا اس وقت تک پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے تھے اور کپتان بابر اعظم 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے جبکہ ان کے ساتھ کریز پر حسن علی موجود تھے۔
چائے کے وقفے کے بعد حسن علی بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 33 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور ان کے ساتھ نعمان علی بیٹنگ کر رہے ہیں۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے گزشتہ روز کھیل کے اختتام تک 8 وکٹوں پر 505 رنز بنائے تھے، آج جب کھیل شروع تو مچل اسٹارک گزشتہ روز کے اسکور 28 رنز میں مزید کوئی اضافہ کیے بغیر آؤٹ ہوگئے لیکن اس کے بعد اننگز ڈیکلیئر کرنے قبل کپتان پیٹ کنمز کے 34 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت آسٹریلیا نے تیز رفتار 51 ر نز بنائے اور 556 رنز کے پہاڑ جیسا اسکور بورڈ پر سجادیا۔
پاکستان کو میدان میں 189 اوورز تک مشقت کرنے پر مجبور کیا گیا جس میں سات باؤلرز کا استعمال کیا گیا، آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 21 اوورز میں 2-55 کے ساتھ حملے کا انتخاب کیا جبکہ آف اسپنر ساجد خان نے 57 اوورز میں 167-2-2 لیے۔
پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے ابتدائی دونوں دن کا کھیل آسٹریلیا کے نام رہا تھا، عثمان خواجہ کی شاندار 160 رنز کی اننگز کی بدولت مہمان ٹیم نے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام تک 8 وکٹوں کے نقصان پر 505 رنز بنائے تھے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
اس سے قبل ٹاس کے موقع پر آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا تھا کہ یہ ایک اچھی وکٹ لگ رہی ہے اور ہم بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، ہم نے اپنی ٹیم میں مچل سویپسن کو شامل کیا ہے۔
پاکستان کے کپتان بابراعظم نے کہا تھا کہ یہ کراچی کی روایتی وکٹ ہے جس پر بعد میں اسپنرز کو مدد ملے گی۔ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں اور افتخار احمد اور نسیم شاہ کی جگہ فہیم اشرف اور حسن علی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا تھا۔
آسٹریلیا 1998 کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ کر رہا ہے، اس سے قبل اس نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر دورہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی: فیصل جاوید
Next Article فاروق عادل کا کالم : عدم اعتماد کے ہنگامے میں ایک حسینہ کی یاداور ترک چائے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.