جمعیت علمائےاسلام (جے یو آئی ایف) نے ملک بھر میں اپنے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کیلئے اس کے 122 امیدوار میدان میں ہیں، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 110، بلوچستان اسمبلی کیلئے 51 امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے۔
ترجمان کے مطابق پنجاب اسمبلی کیلئے جے یو آئی کے 134 اور سندھ اسمبلی کیلئے 52 امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔
ترجمان جے یو آئی ایف نے کہا ہے کہ امن وامان کی خراب صورتحال کے باوجود بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔
ترجمان جے یو آئی پنجاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیرمخدوم ہارون سلطان جے یو آئی میں شامل ہو گئے ہیں، مخدوم ہارون سلطان این اے 177 مظفر گڑھ سے جے یو آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔
ترجمان کے مطابق مخدوم ہارون سلطان بخاری پی پی 272 اور 274 سے بھی الیکشن میں حصہ لیں گے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کی مسلم لیگ ن یا کسی اور سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
جمعہ, اکتوبر 16, 2026
تازہ خبریں:
- ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم / زبانوں کے خاندان
- پشاور میں سکول کی چھت گرگئی : اٹھائیس بچوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو گئی
- سینیٹ اور قومی اسمبلی نے کے پی میں ایمرجنسی کی منظوری دیدی : اپوزیشن کی نعرے بازی
- زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔بنی نوع انسان ، مختصر اور جامع تاریخ
- جمہوریت کا جنازہ اور اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- خیر پور میرس سے ہوت والا تک : زبانوں اور مہربانوں کا تذکرہ : زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی
- ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس الٹ گئی : 5 مسافر ہلاک 30 زخمی
- شہباز شریف کا لانگ مارچ اور عمران خان کے گرد گھومتی سیاست : حامد میر کا کالم
- "ممتاز نامہ” — ایک زندگی، کئی جہان : محمد عمران کا اختصاریہ
- کوئٹہ میں پولیس گاڑی پر حملہ: ایک اہلکار ہلاک، چار افراد زخمی

