لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سمیت 53 سیشن ججز تبدیل کردیے۔لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار اور 53 سیشن جج سمیت انسداد دہشتگردی کی عدالت کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر کو تبدیل کرکے لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ اسپشل کورٹ سینٹرل لاہور کے جج فخر بہزاد کو بھی تبدیل کر دیا گیا اور انہیں نئی تعیناتی تک لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان احمد سعید کو ملتان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد شیخ خالد بشیر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات کیے گئے ہیں جب کہ قیصر نذیر بٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور اور سیشن جج محمد تنویر اکبرڈی جی جوڈیشل اینڈکیس مینجمنٹ لاہور ہائیکورٹ تعینات کیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان محمد اکمل خان کو سرگودھا تعینات کیا گیا ہے جب کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ جزیلہ اسلم کو اوکاڑہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
( بشکریہ : جیو نیوز )
منگل, ستمبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات

