Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » آمنہ مفتی کا کالم : صحافت کا پیشہ
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم : صحافت کا پیشہ

ایڈیٹرنومبر 28, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
women journalists
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دو دہائیاں قبل جب میں نے صحافت کے میدان میں آنے کا فیصلہ کیا تو ہمارے کیمسٹری کے استاد سخت ناراض ہو گئے اور دیر تک بڑبڑاتے رہے۔
ان کے نزدیک وہ تمام لڑکیاں جو ڈاکٹر نہیں بن سکتی تھیں انھیں استاد بننا چاہیے تھا یا پھر نرس، چوتھا پیشہ ان کے لیے ’پیشہ‘ ہی تھا جس کا ذکر انھوں نے تب بھی واشگاف الفاظ میں کیا۔سر اظہر سیانے تھے، چوتھا پیشہ واقعی کسی کی سمجھ میں نہیں آتا تھا۔ سالہا سال، اپنی ساتھی صحافیوں اور اپنے لیے مخصوص الفاظ سن سن کر اب اتنے ڈھیٹ ہو گئے ہیں کہ پچھلے دنوں جب ایک خاتون صحافی کے بےضرر سے کالم پہ شور و غوغا اٹھا تو حیرت ہوئی کہ اچھا، ہمیں بھی صحافی سمجھا جاتا ہے؟
جانے کس کس کے پالے ہوئے، کس کس جگہ سے اٹھے ہوئے لوگوں نے خواتین صحافیوں کو جس قدر غلیظ گالیاں دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا اس کے بعد مجھے یقین تھا کہ کم سے کم ان پر کوئی قاتلانہ حملہ نہیں کرے گا اور نہ ہی انھیں غائب کیا جائے گا۔
مگر کیا کیا جائے، ظرف کے پیمانے ہی اتنے چھوٹے ہیں کہ بے بات چھلکے جاتے ہیں۔ گالیوں والیوں سے جی نہ بھرا تو دو ایک روز پہلے ایک خاتون صحافی کی گاڑی پہ حملہ کیا گیا۔
اس حملے میں گالیاں تو وہی پرانی تھیں جنھیں دہرانا صحافتی آداب کے باعث ممکن نہیں (البتہ یہ گالیاں کھانا صحافتی ذمہ داری سی بنتی جا رہی ہے)۔ نئی بات یہ تھی کہ حملہ آور نے گاڑی کی سکرین پہ ڈنڈے برسائے، کچھ کرچیاں بھی چبھیں، پچھلی نشست پہ بیٹھے کم سن بچے یقیناً خوفزدہ بھی ہوئے ہوں گے۔
مقصد بھی یہ ہی تھا کہ بچوں کو ڈرا دیا جائے۔ بچے ڈر ہی جاتے ہیں اور ذرا بد تمیز بچے جب زیادہ ہی ڈر جائیں تو ڈنڈے لے کر کسی خاتون پہ بھی پل پڑتے ہیں۔ بچوں کو کچھ مہذب ہونا چاہیے اور ڈر کے اظہار کے نارمل طریقے اپنانے چاہیں۔
اس واقعے کے اگلے ہی روز حالات کے ہاتھوں مارے ایک صحافی کی خودکشی کی خبر سنی۔ مرحوم صحافی بے روزگاری کے باعث پچھلے کچھ عرصے سے رکشہ چلا رہے تھے اور ساٹھ ہزار روپے کے مقروض بھی تھے۔
زندہ رہنا آسان کھیل نہیں رہ گیا ہے۔ میڈیا کہنے کو انڈسٹری ہے لیکن آئے روز اس قسم کی خبریں سن کر اس ڈھول کا پول بھی کھل رہا ہے۔ مریم نواز صاحبہ کی لیکڈ کال نے صرف سنی سنائی کی تصدیق کی ہے۔ اشتہاروں کی تقسیم کیسے اور کب ہوتی ہے، کسے نہیں معلوم۔
حکومت خواہ کوئی ہو، صحافی کا حال بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے۔ چند ایک صحافی اگر ساری برادری کے نام پہ کلنک ہیں تو یہ چند جو اپنی جان کی بازی ہار گئے، یہ بھی ہمارا تعارف ہیں۔صحافت اب مشن نہیں رہی بلکہ صنعت بن گئی ہے، یہ جملہ کہنے میں بہت آسان ہے لیکن صحافی آج بھی مشنری جذبے ہی سے کام کرتا ہے۔ یہ اور بات کہ جس سیٹھ کا وہ ملازم ہے وہ اسے اپنے کاروبار میں فقط خام مال کی حیثیت دیتا ہے۔
کرنے کو باتیں ہزار ہیں لیکن فائدہ کیا کہ جس ملک میں خاتون صحافیوں پہ گالیاں اور ڈنڈے برسانے کا چلن زور پکڑ رہا ہو، وہاں کچھ کہنا بھینس کے آگے بین بجانے کے مترادف ہے۔ لگے رہو منا بھائی۔
حبیب جالب کے کچھ اشعار یاد آگئے:
خوب آزادی صحافت ہے
نظم لکھنے پہ بھی قیامت ہے
دعویٰ جمہوریت کا ہے ہر آن
یہ حکومت بھی کیا حکومت ہے
دھاندلی دھونس کی ہے پیداوار
سب کو معلوم یہ حقیقت ہے
خوف کے ذہن و دل پہ سائے ہیں
کس کی عزت یہاں سلامت ہے
کبھی جمہوریت یہاں آئے
یہی جالب ہماری حسرت ہے

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

خواتین صحافت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : جنرل صاحب کب تک خاموش رہیں گے ؟
Next Article حیدر جاوید سیدکاکالم:کوئی سنتا ہی نہیں یہاں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

بھارت میں طالب علم رہنما نیہا بورا کے چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی

اگست 9, 2026

ہوئی نجات سفر میں فریب صحرا سے : وجاہت مسعود کا کالم

اگست 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.