ملتان:سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اب الیکشن یک طرفہ ہوگیا ہے، ووٹر تحریک انصاف کا ہی نام لیتے ہیں، انہیں روکنا مشکل ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کے انتخابی نشانات ووٹر کو یاد ہوگئے ہیں، اس لیے ووٹ کہیں نہیں جائے گا۔
جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن گھر کے اندر تھا اور انہوں نے نہیں بلکہ ان کے داماد اور مہر بانو قریشی نے بلایا تھا، پولیس نے کنونشن سے 70 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
اس سے قبل ملتان میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا تھا کہ مسلم لیگ میں تھا اور رہوں گا، چھاپے سے پہلے شاید پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں نہ جاتا لیکن اب جاؤں گا، تحریک انصاف اب اس بات پر آگئی جو میں ہمیشہ کہتا رہا۔
انہوں نے کہا کہ میرے اور میرے داماد کے گھر چھاپہ مار کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کا کنونشن میرے داماد زاہد بہار نے منعقد کروانا تھا، وہ پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلی کا امیدوار ہے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

