ملتان ۔۔ ( گردوپیش نیوز ) جنگ گروپ نے عید الاضحی پر کارکنوں کو دو ماہ کی تنخواہ سے محروم کردیا لیکن اس پر حکومتی حلقے خاموش ہیں ۔عید ہر طبقہ کے خاندانوں کے لیے خوشی کا تہوار ہے مگر ن لیگ کی حکومت میں سب سے زیادہ نوازا جانے والے جنگ گروپ نے اپریل۔ مئی کی واجب الادا تنخواہ میں سے اپریل کی آ دھی تنخواہ ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا جو کہ غریب کارکنوں پر بجلی گرانے کے برابر ہے۔
اس سے پہلے جنگ۔ دی نیوز راولپنڈی سے 100 کارکنوں کو بہ یک جنبش قلم نوکریوں سے نکال دیا گیا۔ واضح ہو کہ جنگ گروپ واحد ادارہ ہے جسے سرکاری اشتہارات کے بل باقاعدگی سے روزانہ کی بنیادوں پر جاری کرنے کے حکومتی احکامات ہیں اور ان پر عمل درآمد بھی ہو رہا ہے۔
ن لیگ کی حکومت سے توقع تھی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے کارکنوں کی تنخواہوں کی ادائیگی ممکن بنائے گی مگر افسوس حکومت نے بھی مایوس کیا۔ اور یوں لگتا ہے کارکنوں کے معاشی قتل عام پر حکومت خاموش تماشائی بنی ہے۔
سیٹھ اور سرکار آج صحافیوں کے معاشی استحصال پر متحد ہیں۔ ن لیگ کی حکومت کو غریبوں کی ہمدرد جماعت تصور کیا جاتا تھا لیکن جنگ گروپ سے تعلق رکھنے والے صحافی عید کی خوشیوں سے محروم رہیں گے میڈیا کے کارکنوں نے کہا ہے کہ عید قربان پر صحافیوں کے خاندانوں کو عید کی خوشیوں سے محروم کرنے والے سیٹھ یہ ظلم کیوں کر رہے ہیں؟
چند ہفتے قبل جنگ اور دی نیوز میں پنجاب حکومت کی اعلی کارکردگی کی اشاعت کے لیے 32, 32 کروڑ روپے کے دو سپلیمینٹ شائع کیے جن کی ادائیگی حکومت نے نقد کی ہےصحافتی تنظیموں نے سوال کیا ہے کہ ۔ ن لیگ کی حکومت سرکاری اشتہرات کی ادایگی کارکنوں تنخواہوں سے مشروط کیوں نہیں کرتی؟؟؟
جنگ گروپ نے عید الاضحی پر کارکنوں کو دو ماہ کی تنخواہ سے محروم کردیا : حکومتی حلقے خاموش!!!
ایڈیٹر35 Views

