کوئٹہ : پاکستانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر بلوچ شدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے جن میں فوج کے 18 اہلکار بھی شامل ہیں۔ جمعے کو وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ جن 354 یرغمالیوں کو بازیاب کروا گیا ان میں سے بھی 37 زخمی ہیں۔ہلاک شدگان کی تفصیل بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ مرنے والوں میں 18 فوجیوں کے علاوہ ریلوے پولیس کے تین اہلکار اور پانچ عام شہری شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چار سکیورٹی اہلکارشدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہوئے لیکن ان کا تعلق ٹرین کے مسافروں سے نہیں تھا۔
خیال رہے کہ شدت پسندوں کے خلاف فوج کا آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہلاک ہونے والے مسافروں کی تعداد 21 بتائی گئی تھی اور یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ ان میں سے کتنے فوج کے اہلکار ہیں۔ ابتدائی طور ہر کل مسافروں کی تعداد 440 بتائی گئی تھی۔ ترجمان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شدت پسند کسی بھی یرغمالی کو اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب نہیں ہو پائے۔
( بشکریہ : بی بی سی )
منگل, ستمبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

