لاہور : اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اترنے کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔جمعے کو پیش آنے والے اس حادثے کے نتیجے میں میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں ریسکیو پنجاب کے ترجمان نے بتایا ہے حادثہ کالا شاہ کاکو کے قریب پیش آیا۔
ترجمان ریسکیو نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر 25 لوگوں کو فرسٹ ایڈ دی گئی ہے جبکہ مجاہد حسین جن کی عمر 25 سال ہے کو ریسکیو کرکے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ وہ بوگیوں میں پھنس گئے تھے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایک اور شخص کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق تمام بوگیوں میں مکمل سرچ آپریشن کیا جارہا ہے تاکہ کوئی مسافر پھنسا نہ ہو اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال مریدکے منتقل کیا جارہا ہے۔ترجمان ریلوے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرین لائن ایکسپریس سادھوکی سے مدد کے لیے روانہ کر دی گئی ہے اور راولپنڈی اور لاہور سے آنے جانے والی ٹرینوں کے روٹ کو عارضی طور پر تبدیل کر دیا گیا۔ ٹریک کلیئر ہونے تک ٹرینیں براستہ وزیر آباد ،سانگلہ ہل ، حافظ اباد، شاہدرہ ،لاہور پہنچیں گی۔
( بشکریہ: جیو نیوز )
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
- منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک

