سیالکوٹ:اللہ کے خاص فضل، کرم و رحمت سے اپنے شہزادے کو پھر لے آیا ہوں۔‘ یہ کہنا تھا صحافی عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق کا جوانہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کیا۔
میاں علی اشفاق نے لکھا کہ مشکلات کے انبار، معاملہ فہمی کی آخری حد، کمزور عدلیہ و موجودہ غیر مؤثر سر عام آئینی و قانونی بے بسی کی وجہ سے بہت زیادہ وقت لگا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ناقابل بیان حالات کے باوجود اللہ رب العزت نے یہ بہترین دن دکھایا، اس وقت صرف بے پناہ شکر۔
صحافی وجاہت ایس خان نے کہا کہ انہوں نے عمران ریاض کے اہل خانہ سے بات کی ہے، وہ فی الحال کمزور ہیں اور اُن کی صحت بہتر نہیں ہے لیکن وہ واپس آگئے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے کہا کہ الحمدللہ، عمران ریاض خان کی گھر واپسی پر پوری قوم میں خوشی کی لہر ہے، یہ لاکھوں دعاؤں کا نتیجہ ہے۔
دریں اثنا پی ٹی آئی نے ’غیر قانونی طور پر حراست‘ میں لیے گئے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا

