اسلام آباد کی سیشن عدالت نے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ دو روز قبل اسلام آباد سے گرفتار ہونے والی علیمہ خان، عظمیٰ خان کو آج اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے دونوں کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
سیشن عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکے بھائی عدنان خان کو بھی ایک روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالےکردیا۔ ڈیوٹی جج نے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور دیگر ملزمان کوکل انسداد دِہشتگردی عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے عمران خان کی بہنوں کو 2 روز قبل اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک سے گرفتار کیا تھا۔
(بشکریہ:جیونیوز)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی

