Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, نومبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کے قتل کا مقدمہ شوہر کے خلاف درج، تفتیش شروع
  • 12 صوبے، 28 ویں ترمیم سے پہلے ریفرنڈم پر غور
  • کیا بلاول بھٹو قومی مصالحت کار بن سکتے ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • غنودگی اور یبوست : عطاء الحق قاسمی کا کالم
  • 23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی
  • یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم
  • شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • ٹرمپ کی صدارت، کانگریس کی مزاحمت اور عالمی سیاست کے نئے سوالات : شہزاد عمران خان کا تجزیہ
  • الگورتھم کے قیدی ، بے چہرہ ہجوم اور چیئرمین ماؤ : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عمران خان سے ملنے گئے اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، حامد رضا گرفتاری کے بعد رہا
اہم خبریں

عمران خان سے ملنے گئے اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، حامد رضا گرفتاری کے بعد رہا

ایڈیٹرنومبر 12, 202414 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan adyala jail
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

راول پنڈی : بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کے لیے اڈیالہ جیل جانے والے کئی سینئر رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچے، اسی دوران قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ۔
عمران خان سے ملنے کے لیے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں ۔ پی ٹی آئی کے تمام رہنما گیٹ نمبر 5 پر پہنچے جہاں سے سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد یہ سب جیل کے اندر روانہ ہوئے۔دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، ملک احمد خان بچھر، صاحبزادہ حامد رضا کو جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان تمام رہنماؤں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس دوران عالیہ حمزہ گرفتاری سے بچ کر نکلنے میں کامیاب ہو گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی مرکزی قیادت کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لینے کے معاملے پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اہم بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج شیڈول کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات تھی، جس کے لیے شبلی فراز ، عمر ایوب ، صاحبزادہ حامد رضا اور اسد قیصر بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے۔انہوں نے کہا کہ تمام قیادت کو 3 بجے تک انتظار کرایا گیا اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی ۔ جب تمام قیادت وہاں سے واپس روانہ ہونے لگی تو انہیں ان کی گاڑیوں سے اتار کر حراست میں لیا گیا ۔
شیخ وقاص اکرم کے مطابق اپوزیشن لیڈر سینٹ ، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی تینوں کو ان کی گاڑیوں سے گھسیٹ کر گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح چیئرمین سنی اتحاد کونسل کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس فسطائیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام مرکزی قیادت کو فوری رہا کیا جائے۔
بعد ازاں پولیس نے شبلی فراز، عمر ایوب، احمد بچھر، صاحبزادہ حامد خان اور اسد قیصر کو رہا کردیا۔اسد قیصر نے رہائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں غیر قانونی طور پر چوکی کی حوالات میں بند رکھا گیا۔ ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔ ہم اسلام آباد جاکر پریس کانفرنس کریں گے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے رہائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو حبس بجا میں رکھا گیا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پلان کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملنے آئے تھے۔ ہم نے کسی بھی قسم کی مزاحمت نہیں کی۔ ہم نے کہا ہم واپس جارہے ہیں، جب واپس جانے لگے تو گاڑیوں سے گھسیٹا گیا۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اڈیالہ جیل عمران
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعرفان صدیقی کا کالم : دو ’’ڈونلڈ‘‘۔ دو کہانیاں!
Next Article فلم ،ٹی وی اورتھیٹر کے نامور اداکار سہیل اصغر کی تیسری برسی 13نومبر کومنائی جائے گی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی

اکتوبر 29, 2026

مولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم

اکتوبر 23, 2026

شہباز شریف کا لانگ مارچ اور عمران خان کے گرد گھومتی سیاست : حامد میر کا کالم

اکتوبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کے قتل کا مقدمہ شوہر کے خلاف درج، تفتیش شروع نومبر 9, 2026
  • 12 صوبے، 28 ویں ترمیم سے پہلے ریفرنڈم پر غور نومبر 8, 2026
  • کیا بلاول بھٹو قومی مصالحت کار بن سکتے ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 8, 2026
  • غنودگی اور یبوست : عطاء الحق قاسمی کا کالم نومبر 8, 2026
  • 23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ نومبر 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.