اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر جاری کرنےکی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری واشنگٹن میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دی۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف اس بارے میں جلد باقاعدہ اعلامیہ جاری کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر اسی ہفتے موصول ہونےکا امکان ہے۔
خیال رہےکہ آئی ایم ایف کا وفد قسط جاری کرنے کی سفارش کر چکا تھا۔ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدےکے تحت پاکستان کو تیسری اور آخری قسط موصول ہوگی۔
ارینجمنٹ معاہدےکے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

