ملتان : نام ور براڈ کاسٹر ، ماہرتعلیم اورملتان میں فیض احمد فیض کی میزبان عفت ذکی اتوار کی شام لاہور میں انتقال کر گئیں ۔
ان کی عمر 70 برس تھی اور وہ چند روز سے علیل تھیں ۔ عفت ذکی ریڈیوپاکستان ملتان سےوابستہ رہیں ۔وہ ریڈیو ملتان کی ابتدائی آوازوں میں سے تھیں ۔ عفت ذکی نے ملتان میں زینیبیہ سکول اور زینیبیہ فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی۔عفت ذکی کو نام ورشاعر فیض احمد فیض کی میزبانی کا اعزاز بھی حاصل رہا ۔ فیض احمد فیض ملتان میں ان کے گھرپر ہیقیام کرتے تھے ۔عفت ذکی کے نام فیض احمد فیض کےخطوط بھی اردو ادب میں بہت اہمیت کے حامل ہیں۔
براڈ کاسٹر ، ماہر تعلیم اور ملتان میں فیض احمد فیض کی میزبان عفت ذکی انتقال کر گئیں
ایڈیٹر27 Views

