Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » بلا عنوان: چوراہا / حسن نثار
حسن نثار

بلا عنوان: چوراہا / حسن نثار

ایڈیٹراپریل 21, 20185 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

1857سے 2018تقریباً160سالدنیا تبدیل ہو گئی برصغیر کا نقشہ اتھل پتھل ہو گیاکھانا پینا، رہن سہن، پہننا اوڑھنا، بولنا چالنا، ذرائع آمد و رفت، رسوم و رواج ، ذرائع ابلاغ ، زبان و بیان کے ڈھنگ، علاج کے طریقے، شہروں اور گھروں کے نقشے، تعمیر کے طریقے غرضیکہ سب کچھ بدل گیا………سوچنے کے انداز کیا رویے تک کچھ سے کچھ ہو گئے………نہیں بدلے تو قانون سازوں نے قوانین نہیں بدلے۔بیشمار بے کار گلے سڑے فرسودہ بیمار بلکہ مر چکے قوانین آج بھی ہم پر مسلط ہیں تو قرار کیسے نصیب ہو؟زمانہ ایسا ہے کہ اشیاء ،آلات ، اوزار اور پیشے تک تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں۔ قاصد کبوتروں سے لے کر ڈاکیے تک کو تو چھوڑیں۔ ٹیلیکس اپنے اوپر ٹیرز سمیت غائب ہو ئی اور پھر فیکس بھی عجائب گھر کی زینت۔ کھانے میں پیزے، پاستے، نوڈلز، برگر، سینڈوچ، پینے کو لسیاں، کانجیاں، ستو، نہیں کولوں کی بھرمار،ساڑھیوں والیاں جینز پہنے سکوٹروں پر سوار، ویر میرا اب گھوڑی نہیں کرائے کی لموزین پر چڑھتا ہے، چھتیں نیچی ہو کر سروں سے آ لگیں اور گھروں میں ٹی وی لاؤنج گھس کر سب سے اہم کمرہ قرار پایا اور پھر ہر بیڈ روم ہی ٹی وی لاؤنج بن گیا۔چند عشروں پہلے تک کہاں تھا فلش سسٹم کہ برصغیر کے باسیوں نے تو ہینڈ پمپ نہ دیکھا اور جب دیکھا تو اسے ’’بمبا‘‘ کہا کہ رواج کنوئیں کا تھا۔
غالب جیسا جینیئس ماچس دیکھ کر بوکھلا گیا تھا اور جب گورے نے ریل کی پٹڑی بچھانی شروع کی تو ہمارے بزرگ دور کی کوڑی لائے اور کہا صاحب لوگ ہندوستان میں لوہے کے پٹے ڈال رہے ہیں تاکہ ہندوستان کو گھسیٹ کر انگلستان لے جا سکیں۔ستر، اسی، پچاسی سال پرانی فلمیں دیکھیں تو یوں محسوس ہوتا ہے کسی اور سیارے پر کسی اور مخلوق کے ساتھ شوٹ کی گئی تھیں۔ نہ ماشکی رہے نہ پینجے ، پگڑیاں غائب جوتے تبدیل، ذہن پر زور دیں، یاد کریں کہ آج کے سب سے بڑے کریز کرکٹ کا پہلا میچ کب ہوا اور اس سے پہلے اس خطہ کے مقبول ترین کھیل کون سے تھے اور کہاں گئے؟قیام پاکستان پر ہجرتوں کی خاصی فوٹیج موجود ہے ۔ اسے بھی غور سے دیکھیں اور پھر اپنے اردگردیہ حلیے ڈھونڈنے کی ناکام کوشش کریں۔ دور کیا جانا 50,60کی دہائیوں میں بنائی گئی’’ٹھنڈی سڑک‘‘ ،’’پینگاں‘‘،’’پلکاں‘‘ ،’’یکے والی‘‘ ،’’مٹی دیاں مورتاں‘‘ ٹائپ فلمیں دیکھیں، ان میں ان دنوں کا لاہور ڈھونڈیں اور اگر کہیں مل جائے تو مجھے بھی مطلع فرمائیں۔ابھی کل کی بات ہے جب پاسپورٹ عجوبہ تھا اور ٹیلی فون سٹیٹس سمبل سمجھا جاتا اور آج کسی کو احساس تک نہیں کہ موبائل فون نے ہماری لغت تک تبدیل کر دی کہ ہر نئی ایجاد اصلاحات کی یلغار ساتھ لاتی ہے، لائف سٹائل کو الٹ پلٹ کر رکھ دیتی ہے ، انسان خود الٹ پلٹ جاتے ہیں، مختصراً یہ کہ یہ رام کہانی شیطان کی آنت سے بھی کہیں لمبی ہو سکتی ہے اور اس رطب و یابس کا مقصد صرف اتنا ہے کہ کیا ہم لوگ خصوصاً ہمارے مختلف قسم کے قوانین اس تیزی سے تبدیل ہوتی، پل پل بدلتی زندگیوں کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہیں؟اور کیا آٹھارہ سو فلاں، اٹھارہ سو ڈھمکاں میں بنائے گئے قوانین 2018 سے ’’ انصاف‘‘ کر پا رہے ہیں؟ اور اگر یہ آئوٹ آف ڈیٹ قوانین ہی غیر منطقی اور غیر منصفانہ ہیں تو کون سا قانون؟ کیسا انصاف اور کہاں کے قانون نافذ کرنے والے؟سرکس کا سماں ہے۔میں قوانین سے واقف نہیں، صرف کامن سینس کی بات کر رہا ہوں کہ کسی بھی عہد میں اس کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوئے بغیر کوئی بھی قانون کیسے ’’ڈلیور‘‘ کر سکتا ہے؟ ’’ڈلیوری‘‘ نارمل ہو ہی نہیں سکتی، ہر کیس سیزیرین نہ ہو گا تو کیا ہوگا؟یہ تو بجلی، گیس، پانی کے کنکشن بلکہ ٹائیلٹ کے بغیر گھر بنانے والی بات ہے جو سن’’ 18سو فلاں ‘‘ میں تو ممکن تھا………آج نا ممکن ہے ، مضحکہ خیز بھی اور یہ مضحکہ خیزی معاشرہ میں قدم قدم پر قیامت ڈھا رہی ہے لیکن قانون سازوں کی تو دنیا ہی نرالی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleانصاف پسند جج ۔۔ نور الہدیٰ شاہ
Next Article شاہد صدیقی، انعام الحق بجا، مگر قاسم بگھیو اور ڈاکٹر فوزیہ سعید؟: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

ستمبر 21, 2026

الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 21, 2026

اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی

ستمبر 20, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 21, 2026
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.