Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, نومبر 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عام آدمی کون اور کیا چاہتا ہے؟: چوراہا / حسن نثار
حسن نثار

عام آدمی کون اور کیا چاہتا ہے؟: چوراہا / حسن نثار

ایڈیٹراپریل 17, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عام آدمی کو ایک ہزار ایک طریقے سے بیان کیا جا سکتا ہے لیکن میرے نزدیک اس سے بڑھ کر اسے DEFINEکرنا ممکن ہی نہیں۔عام آدمی کی زندگی کا محور و مرکز صرف اتنا سا ہی ہوتا ہے ۔دل میں اب تک جل رہی ہیں آرزو کی دو لوئیں ایک وہ پیاری سی لڑکی ایک وہ چھوٹا سا گھرعام آدمی جبلتوں کی جیل میں ہنسی خوشی ’’عمرقید‘‘کاٹنا چاہتا ہے۔اسے نہ ’’فاتح عالم‘‘ بننے کا شوق ہوتا ہے اور نہ وہ فرعون یا قارون بننے کے جنون میں مبتلا ہوتا ہے۔وہ دنیا میں آنے سے لیکر یہاں سے جانے تک کچھ زیادہ نہیں مانگتا۔بھلا سا بچپن گزر جائے۔ماں باپ سکھ سکون اور تھوڑی سی عزت کے ساتھ اسے پال پوس کے جوان کر سکیں، ہلکا پھلکا پڑھا لکھا دیں تو کوئی ماڑی موٹی نوکری ملنے پر بروقت اس کی شادی ہوجائے تو وہ تین مرلے کے آنگن میں بچوں کو گند ڈالتے اور بیوی کو صفائی کرتے دیکھ کر خوش ہو۔بچے کبھی بھوکے نہ سوئیں اور ذرا بڑے ہو جائیں تو آوارہ پھرنے یا مزدوری کرنے کی بجائے سکول جائیں جو سستا اور صاف ستھرا ہو ۔خود، بیوی بچوں اور ماں باپ میں سے کوئی بیمار پڑ جائے تو وہ خود کو سوفیصد بے بس، لاچار محسوس نہ کرے ۔کوئی ہو جو بیمار کے سر اور نبض پر ہاتھ رکھ سکے۔ کوئی بڑا بااثر اس کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی کرے تو وہ تھانے جاتے ہوئے نہ ڈرے۔تھانے میں اس کی شکایت سن لی جائے اورپھر دور بھی کر دی جائے۔ معاف کیجئے میں عام آدمی کی اک اہم اور بنیادی ضرورت تو بھول ہی گیاکہ اسے پینے کیلئے پیریئر یا پریمیئم ڈرنکنگ واٹر نہیں، عام سا صاف پانی بھی چاہئے جو بے شک بہت زیادہ صاف نہ بھی ہو تو چلے گا۔اس میں غلاظت اور زہر (آرسینک) کی مقدار قابل برداشت ہو تو بھی ٹھیک ہے کیونکہ عام آدمی خواص کی نسبت کہیں زیادہ سخت جان ہوتا ہے ۔عام آدمی بیرون ملک تعطیلات کا کبھی خواب بھی نہیں دیکھتا۔وہ تو صرف اتنا چاہتا ہے کہ کبھی کبھار قسطوں پر خریدی ہوئی اپنی موٹر سائیکل کے پیچھے اپنی گھر والی اور ٹینکی پر اپنے دو تین بچوں کو بٹھا کر کسی پارک میں جاکر انہیں جی بھر کے گول گپے اور دہی بھلے کھلاسکے۔وہ خوش، اس کا خاندان خوش اور ہم سب کا رب خوش، جس کے بعد برکتوں کا نزول سنبھالا نہ جائے گا۔باقی رہ گئیں عیدیں شبراتیں، کوئی شادی بیاہ تو بس اتنا ہو کہ وہ اور اس کے بیوی بچے نئے کپڑوں کو نہ ترسیں اور جب کوئی چل بسے تو اس کو کفن قبر کیلئے ادھار نہ مانگنا پڑے۔بس یہ چار دن کی زندگی دھیمے دھیرے سہجے سہجے یونہی چلتی رہے ۔کوئی اتنا کر دے کہ زندگی گھسیٹنے گھسیٹنے کے بجائے گزارنے لائق کر دے ۔عام آدمی کبھی ایم این اے، ایم پی اے، وزیر ، مشیر، جج، جنرل، افسر وغیرہ بننے کا نہیں سوچتا۔وہ تو صرف ان دو مصرعوں کے درمیان سینڈوچ بن کے جینا چاہتا ہے ۔دل میں اب تک جل رہی ہیں آرزو کی دو لوئیںایک وہ پیاری سی لڑکی ایک وہ چھوٹا سا گھریہاں ’’پیاری‘‘ کا مطلب کوئی سپرماڈل نہیں، پیاری وہ جو پیامن بھائے کیونکہ مجھے یقین ہے کہ لیلیٰ، ہیر،سوہنی، سسی، سہتی، شیریں، صاحباں….یہاں تک کہ جولیٹ بھی عام تام سی ہی ہو گی۔البتہ جولیٹ بارے اتنا یقین ضرور ہے کہ اس کا رنگ شرطیہ گورا ہوگا ۔یہی کیس ایران کی شیریں کا ہے ۔اب چلتے ہیں عام آدمی کی زندگی کے آخری ایپی سوڈ کی طرف …..بیٹیوں کو باعزت طور پر رخصت کر سکے، بہوؤں کوناک کٹائے بغیر گھر لاسکے۔نواسوں ،نواسیوں، پوتوں، پوتیوں کو کچھ دن گود کھلا سکے تو سمجھو کمال ہو گیا۔سونے پر سہاگہ ……..راحتوں، خوشیوں، آسودگیوں کی آخری انتہا کہ زندگی بھر مشقت کے نتیجہ میں اتنی بچت ضرور ہو گئی ہو کہ وہ اپنی اہلیہ سمیت حج کیلئے جاسکے۔واپسی پر بیٹے، بیٹیاں، پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں اس کا فقید المثال استقبال کریں اور ’’حاجی صاحب ‘‘ اپنے بچوں، بچوں کے بچوں اور عزیز واقارب کو آب زم زم، تسبیحیں، جائے نماز اور کھجوروں کے تحفے پیش کرنے کے بعد جب اپنے رب کے حضور پیش ہوں تو اپنے حکمرانوں کی شکایت نہ کریں کہ ان شیطانوں نے میری اور میر ے خاندان کی زندگی عذاب کئے رکھی اور مسلسل مجھے جرم اور گناہ کی طرف دھکیلتے رہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسدا بہار قصہ ایوارڈوں کی ہنگامی تقسیم کا ۔۔ ناصر ملک
Next Article ہم نئے خیالات سے بدکتے کیوں ہیں؟: آئینہ / مسعود اشعر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 28, 2026

کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند

نومبر 27, 2026

حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم

نومبر 27, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 28, 2026
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند نومبر 27, 2026
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم نومبر 27, 2026
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 27, 2026
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 27, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.