معروف کالم نگار ہارون رشید کی چوری پکڑی گئی، سجاد اظہر کا کالم اپنے نام سے چھاپ دیا۔
معروف کالم نگار ہارون رشید نے انڈیپنڈنٹ اردو میں شائع ہونے والا سجاد اظہر کا کالم آج اپنے نام سے 92 اخبار میں چھاپ دیا، ہارون رشید نے پہلی اورآخری دو لائنیں خود لکھیں بقیہ سارا سجاد اظہر کا 22 اپریل کو شائع ہونے والا کالم کاپی پیسٹ کر کے اپنے نام سے چھاپ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ہارون رشید نے آج 92 نیوز کے لئے اپنے نام سے ایک کالم شائع کروایا جس کا نام تھا "ایک غیر سیاسی ٹھگ”، اس کالم میں انہوں نے پہلے چند الفاظ خود لکھے مگر اس کے بعد سجاد اظہر کا انڈیپنڈنٹ اردو میں لکھا گیا کالم ہو بہ ہو کاپی پیسٹ کر دیا۔
سجاد اظہر نے 22 اپریل کو "راولپنڈی کا نابینا ٹھگ، جس نے انگریزوں کا سر چکرا دیا” کے عنوان سے کالم لکھا تھا۔
سجاد اظہر نے آج اپنے ٹوئٹر سے ہارون رشید کا کالم شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، میرا کالم حرف بہ حرف ہارون الرشید نے اپنے نام سے چھاپ دیا۔
صحافی اسد علی طور نے ہارون رشید کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی شرم کوئی حیا، پورا آرٹیکل چوری کرگئے ہو سجاد اظہر صاحب کا!
(بشکریہ: نیا دور ٹی وی)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

