اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر حماد اظہر نے عام انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل نے حماد اظہرکے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہر اپیل کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔
جسٹس منصور نے سوال کیا کہ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں62 ون ایس کا حوالہ کیوں دیا ہے؟ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہےکہ آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ازخود نہیں ہوتا۔
جسٹس منصور نے کہا کہ اپیل واپس لینے کی وجہ سے حماد اظہرکو فیصلے کا فائدہ نہیں ہوگا، جسٹس جمال نے کہا کہ لگتا ہے حماد اظہر سرینڈر نہیں کرنا چاہتے۔
بعد ازاں حماد اظہر کے وکیل نے عدالت سے اپیل واپس لے لی اور سابق وزیر نے انتخابات سے دستبرداری کا بھی اعلان کردیا۔
واضح رہےکہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر این اے 129 سے آزاد امیدوار تھے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

