اسلام آباد: حکومت نے رواں برس 2023 کے پرائیویٹ حج کے لیے سب سےمہنگے اور سستے پیکج کی رقم مقرر کردی۔
ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور آفتاب درانی کے مطابق سب سے مہنگے پیکج کی حد32 لاکھ 50 ہزارسے زائد مقرر کی گئی ہے جب کہ پرائیویٹ حج آپریٹرزکا سب سے سستا پیکج 11 لاکھ 80 ہزار روپے ہے، اس کے علاوہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کے لیے 12 پیکج مقررکیے گئے ہیں۔
آفتاب درانی کا کہنا ہےکہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اوروعدے کے مطابق سہولیات فراہم نہ کرنے والے آپریٹر کو سزا دی جائےگی، سزاؤں کے تعین کا وزارت مذہبی امورنے باقاعدہ طریقہ کارطے کررکھا ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ مقررسہولیات سے زائدکےخواہش مندعازم حج کو رقم بھی زائددینی ہوگی، پرائیویٹ حج کرنے والے بعض عازمین آخری دنوں میں سعودی عرب جاتے ہیں اور حج سے چند روز قبل ہوٹل مہنگے ہوتے ہیں جن میں فور اور فائیو اسٹار ہوٹل مزیدمہنگے ہو جاتے ہیں۔
ذرائع مذہبی امور کا بتانا ہے کہ رواں برس حج کےلیے پاکستان کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار210 ہے اور حج کوٹے کا نصف نجی حج اسکیم کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
جمعہ, ستمبر 25, 2026
تازہ خبریں:
- پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ
- پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم
- پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز
- فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
- مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی

