Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, نومبر 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » حبیب خواجہ کا کالم : معافی روح کے زخموں کو مندمل کرتی ہے! ( Apology heals! )
حبیب خواجہ

حبیب خواجہ کا کالم : معافی روح کے زخموں کو مندمل کرتی ہے! ( Apology heals! )

ایڈیٹرمئی 31, 20224 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کوئی فرد، گروہ یا طبقہ دانستہ یا نادانستہ کسی دوسرے فرد، گروہ یا طبقے کیساتھ کچھ بُرائی، زیادتی، نا انصافی یا ظلم کر بیٹھے، اور اسکی "معافی و تلافی” تو کیا، اعتراف بھی نہ کرے تو، اس منفی عمل یا جرم کی پرچھائیاں جہاں پہلے فریق کا پیچھا نہیں چھوڑتیں، وہیں طویل عرصے تک مظلوم فریق اور اس سے متعلقہ لوگوں کی نفسیات و یاداشت پر یوں چپک جاتی ہیں جیسے سٹور کی شیلف پر پڑی پراڈکٹ پر پرائس ٹیگز چسپاں ہوتی ہیں، جو کبھی کبھار تو زندگی بھر محو نہیں ہو پاتیں. نتیجتاً guilt and victim یا جرم و مظلومیت کے احساسات انکے مابین ماحول کو بیحد متاثر اور انہیں کبیدہ و رنجیدہ کر دیتے ہیں، یہ احساسات کسی بھی معاشرے کیلئے زہرِ قاتل کیطرح کام کرتے ہیں۔۔
کسی بھی صحتمند و پر امن معاشرے کیلئے عدمِ تشدد، انصاف اور تعصب سے پاک نظام کی اشد ضرورت ہوتی ہے. حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قولِ مبارک ہے کہ کفر کا نظام تو چل سکتا ہے، مگر ظلم کا نظام نہیں چل سکتا. جیسے ریت پر قلعے یا محل کھڑے نہیں ہو سکتے، ویسے ہی ظلم و تشدد اور استبداد سے آلودہ معاشروں میں حقیقی اَمن و آمان، سُکھ چین اور صلح و آشتی پروان نہیں چڑھ سکتے. نتیجتاً نہ کاروباری لین دین میں بھروسہ، نہ عدالتوں پر اعتماد، نہ سرکاری دفاتر میں کام کا چل چلاؤ، نہ ہسپتالوں میں ٹھیک علاج، نہ تعلیمی اداروں میں تعلیم و تربیت کا اہتمام اور نہ ہی کہیں پیشہ ورانہ اخلاقیات، الغرض پورا معاشرہ بے راہ روی کا شکار تو ادارے زبوں حالی کا نقشہ پیش کرتے ہیں۔کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی اور پرامن بقا کیلئے عدمِ تعصب و تشدد اور انصاف کی ضرورت یوں مسلمہ ہے جیسے گلہائے رنگ و بُو سے لہلہاتے چمن کیلئے متوازن و موافق پانی، دھوپ اور ہوا لازم ہیں۔
ایک روسی ڈاکٹر کے نزدیک انسان کو اس کے مظالم کا حساب، مکافات عمل کیصورت میں اسی دنیا میں ہی چکتا کرنا پڑتا ہے، یہ اٹل حقیقت ہے، چاہے زندگی کے آخری حصے میں ممکن ہو یا اسکے مرنے کیبعد اسکے بچوں یا پوتوں کو چکانا پڑے. جبکہ انفرادی جرائم کیطرح اجتماعی یعنی گروہی، طبقاتی، اداراتی سطحوں کی زیادتیوں کا مواخذہ بھی قدرت کیطرف سے اسی دنیا میں ہی ہوتا ہے، جو پورے معاشرے پر پڑنے والے مضمرات اور بڑے پیمانے پر مرتب ہونے والے تباہ کن اثرات کیصورت میں ظاہر ہوتا ہے. افراد اور معاشرے کے اجتماعی ضمیر کا بوجھ اور خلشیں انکی شخصیت و فکر، انکی صحت اور دیگر سماجی، معاشی و سیاسی معاملات پر اثرانداز ہوتی ہیں، اور انکے حکمرانوں اور منجملہ اداروں کی نااہلیت کیصورت میں ظاہر ہو کر قومی بحرانوں، ناکامیوں، بھوک و افلاس اور ترقئیِ معکوس کا باعث بنتی ہیں. زیادتی کرنے والے کے ظلم، اور سہنے والے کی مظلومیت، دونوں کے منجملہ "مضر اثرات” سے معاشرہ "منفی چارج” ہو کر ترقی کی بجائے تنزلی کیطرف گامزن ہوتا ہے، اور بالآخر بدامنی، طوائف الملوکی، انارکی اور خانہ جنگی پر منتج ہو سکتا ہے. جن معاشروں میں طاقتور کمزوروں پر، اکثریت اقلیت پر، حکومت عوام پر، مسلح افواج حکمرانوں و سیاستدانوں پر، افسران بالا اپنے ماتحت ملازمین اور سائلین پر، ھمسائے دوسرے ھمسایوں پر اور ایک صنف دوسری صنف پر زور زبردستی، دھونس، دھاندلی، تشدد، ظلم اور نا انصافی کا بازار گرم کرتے ہیں، وہ معاشرے بانجھ تو ہو سکتے ہیں، ترقی کا بوجھ اور ثمرات اٹھانے کے اہل کبھی نہیں ہو سکتے. وہاں عدالتوں میں دھونس زبردستی سے کرائے گئے غیرمنصفانہ فیصلے آنے والے وقت میں معاشرے میں بدبختی و بدامنی کا موجب بنتے ہیں. تبھی تو قانون دان اور انصاف پسند لوگ کہتے ہیں کہ شک کے ہوتے ہوئے ننانوے ملزمان معاف تو کئے جاسکتے ہیں، مگر ایک کو بھی سزا نہیں دیجا سکتی.
معاشرے میں ظلم و استبداد اور ناانصافی کا سلسلہ جب "نظریۂِ ضرورت” بن کر طاقت کی راہداریوں کی اُوپری سطح سے شروع ہوتا ہے، تو پھر یہ "زہر یا متعدی مرض” بن کر عدلیہ، بیورکریسی، پولیس اور مختلف اداروں و محکموں سے ہوتا ہوا، نیچے گراس روٹ لیول تک سرایت کر کے ہر شعبہ ہائے زندگی کیطرف پھیل جاتا ہے. یوں، یہ سلسلہ جاری رہے تو پورے معاشرے میں گھٹن، ڈیپریشن، کرپشن، ناامیدی اور دیگر نفسیاتی و اخلاقی عوارض اور سماجی امراض جڑ پکڑ لیتے ہیں، جن سے بدامنی و انارکیت کو فروغ ملتا ہے. ہماری معاشرتی و سیاسی ہڑبونگ کا نکتۂِ ثقل (point of gravity) دراصل یہی بالائی ایشو ہے، مگر بیجا طور پر ہر برائی کیلئے سیاستدانوں کو ہی موردِ الزام ٹھہرانا جیسے سیاسی فیشن سا بن گیا ہے. حالانکہ انکا دورانیۂِ اقتدار، طاقت اور اثرونفوذ باقی تمام کھلاڑیوں و ایمپائروں کی نسبت انتہائی کم اور انکی حیثیت بیحد کمزور ہوتی ہے. ان سے انکے منشور کیخلاف فیصلے کروائے جاتے ہیں. جبتک یس سر کہہ کر بلا تامل و تردد ہر حکم بجا لائیں تو بجا، مگر جونہی کوئی انکار کی جرات کرے، حب الوطنی اور ملک کے وسیع تر مفاد کے نام پر اسکے سینے پہ ملک دشمنی، غداری و بھارت ایجنٹی کے تمغے سجا دئے جاتے ہیں. سیاسی کردار کشی، عدالتی دھونس کے زریعے پھانسی یا قید پا لے تو ٹھیک ورنہ آخرکار انکی ٹارگٹ کلنگ کر دیجاتی ہے. ان مظالم کی یاداشتیں پرچھائیاں بن کر قومی تشخص اور اجتماعی قومی ضمیر کیساتھ معلق رہتی ہیں. جبتک کہ جارح غلطی کا اعتراف کرے، اور طرفین خود "معافی تلافی” طے کریں، یا معاشرے کے سرکردہ لوگ یا "غیر جانبدار منصفین” انکے بیچ انصاف لاگو کر دیں. اگر معاشرے کا عمومی چال چلن اسکے برعکس ہے تو وہ ظلم کا معاشرہ تصور ہو گا جو زیادہ دیر بالکل نہیں چل سکے گا۔
ماہرین کہتے ہیں کہ "apology heals” یعنی معافی علاج ہے. غیر مشروط اور با معنی "معافی” افراد و اقوام اور معاشروں کیلئے نفسیاتی علاج جبکہ دلوں اور ضمیروں کے زخموں کو مندمل کرنے کا کام کرتی ہے. معافی طلب کرنا انتہائی مومنانہ اور جرات و بہادری کا کام ہے. جس سے غم و غصے اور بدلے کے منفی جزبات سرد پڑتے ہیں، مکدر فضا چھٹ جاتی ہے، لڑائی، جھگڑے اور اختلافات پرامن طور پر نبٹتے ہیں اور تعلقات کے بند دروازے کھل جاتے ہیں. معافی جلد از جلد مانگنی چاہیے تاکہ فاصلے پیدا ہونے سے پہلے ہی سمٹ جائیں، اختلافات کی خلیجیں جلد پاٹ جائیں اور ترقی کے سفر میں غیر ضروری اور طویل سٹاپ نہ آئیں. بنی نوع انسان کی جنگی تاریخ گواہ ہیکہ بیشمار جنگیں خاطرخواہ معافی سے ٹَل سکتی تھیں، اور یوں لاکھوں کروڑوں جانیں بچ سکتی تھیں، مگر اکا دکا افراد کی اَنا اور ہٹ دھرمی کی بھینٹ چڑھ گئیں. مشرف دور میں لال مسجد واقعہ اور چیف جسٹس کیساتھ معاملات بہت بہتر نبٹائے جا سکتے تھے. مگر فردِ واحد کی ذاتی ضد و اَنا کیوجہ سے جو نقصانات ہوئے، انکا شمار کرنا آج بھی مشکل ہے.
نبی مکرم اعتکاف کے ایام میں جو زکر بکثرت فرماتے تھے، اس میں اللہ کو اسکے معاف کرنے کی صفت کا، اور معاف کرنے والوں کو پسند کرنے کا حوالہ دیکر اپنے لئے معافی طلب کیجاتی. (ترجمہ: اے اللہ! بیشک تو معاف کرتا ہے، معاف کرنے کو پسند کرتا ہے. پس مجھے معاف کر دے!! ). یقیناً اللہ معاف کرتا ہے، معاف کرنے کے عمل کو اور معاف کرنے والوں کو بھی پسند کرتا ہے. تو معافی طلب کرنے والوں کیلئے کیا انعام ہے؟ اسکا اندازہ اس احادیث مبارکہ سے ہوتا ہے، جس میں وارد ہوتا ہیکہ استغفار (یعنی، اللہ سے معافی طلب کرنے) کی کثرت سے منجملہ مسائل اور پریشانیاں دور ہوتی ہیں، اور رزق کے دروازے وسیع ہوتے ہیں. خوشحال اور مہزب معاشروں میں excuse me, pardon اور apology کا چال چلن عام ہے. رش ہو اور سب کو جلدی بھی ہو، ایسے میں کہیں کندھے سے کندھا ٹکرا جائے تو دونوں لمحہ بھر کیلئے رکتے ہیں. نہ غراتے ہیں، نہ آنکھیں شعلہ خیز ہوتی ہیں، اور نہ ہی غلطی کا تعین کیا جاتا ہے، بلکہ فوراً دونوں جانب سے میکانیکی انداز میں معافی کی صدا بلند ہوتی ہے. بات بات پر لحظہ بلحظہ معافی کے خواستگار لوگوں کے رویے ماحول پر انتہائی مثبت نتائج مرتب کرتے ہیں. موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن منتخب ہونے کے فوراً بعد پولیس کے ہاتھوں مر جانے والے سیاہ فام کے ہاں گئے، اور اسکی کم عمر بچی کے سامنے باقاعدہ گھٹنا ٹیک کر سپاہی کے گناہ کی معافی مانگی. اور دنیا بھر میں اس منظر کو گھٹنے ٹیکنے کے محاورے کو عملی مظاہرے کے طور پر دیکھا گیا.
قرون وسطی یا دورِ تاریک کیبعد پوری مغربی دنیا میں چرچوں و پادریوں نے خدا کے نائبین یعنی رومی پاپاؤں، انکی انکیزیشن یعنی مقدس سزاؤں، اور مزہبی جنگوں کے نام پر جو ظلم و استبداد کا بازار گرم کئے رکھا تھا، اسکی تلافی کے طور پر 1993 میں پوپ جان پال نے یہودیوں، مسلمانوں، عیسائی سائنسدانوں اور دیگر تمام متاثرہ طبقات سے "معافی” طلب کرنے جیسا تاریخی اقدام اٹھایا تھا. یاد رہے، اس سے قبل اور بعد میں مغربی برادری ترکی سے مطالبہ کرتی آئی ہیکہ ترک خلافت کے دور میں ترکوں کے ہاتھوں آرمینیا کے عیسائیوں کے مبینہ قتل عام پر معافی مانگیں. ایسا ہی مطالبہ بنگلہ دیش بھی پاکستان سے کرتا رہا ہے. غلطی پر معافی مانگنا اگر ہمارا شعار ہوتا تو یقیناً ہم بھی امریکہ سے مطالبہ کرسکتے تھے. حالانکہ ہم تو امریکی جرائم میں کافی حد تک خود بھی نہ صرف شریک رہے، بلکہ جہاں برادر اسلامی ممالک کے لوگ اسکے حوالے کئے، وہاں اپنے نوجوان اور بیٹیاں تک بھی انکے سپرد کرنے میں تامل نہیں کیا. دوسری طرف بلوچستان میں شورش، بدامنی اور کنٹرول کی فوجی کوششوں کی تاریخ پاکستان کی تاریخ جتنی ہی طویل ہے، پچھلے چند سالوں سے بلوچستان سے انتقال آبادی اتنے بڑے پیمانے پر ہو رہی ہے کہ لگتا ہیکہ جیسے پورا بلوچستان ہی خالی نہ ہو جائے. یقیناً، یہ سب کسی طور بھی ایک انسانی المیے سے کم نہیں. جو دونوں اطراف کے معدودے چند خودسر، ضدی و ہٹ دھرم لوگوں کی انا کا شاخسانہ ہے.
ضد و انا اور ہٹ دھرمی تو کیا، کبھی اپنا حق اور سچ قربان کر کے فتنے اور جنگ و جدل سے بچنا بھی اسلامی حکمتوں اور تعلیمات نبی میں سے ایک ہے. مسلمانوں نے جن صفات کی بناء پر قرون وسطی میں شاندار ترقی اور عالمی قوت حاصل کی، عدم تعصب، امن و انصاف اور کمزوروں کا ساتھ دینے جیسی صفات بھی ان میں شامل تھیں. صلح حدیبیہ کے علاوہ ہمارے پاس ایک نبوی مثال یہ بھی ہیکہ خواہش کے باوجود آپ نے خانہ کعبہ کو اسکی اصل وسعت دینے سے اسلئے احتراز کیا کہ ناپختہ ایمان کے حامل نو مسلم مَکی کوئی فتنہ نہ برپا کر دیں. یہاں، یہودیوں سے تعصب کی بجائے انہیں عیسائیوں کے چنگل سے بچانے کی مسلم حکمرانوں کوششوں کا زکر دلچسپی سے خالی نہ ہو گا. مسلمانوں کا اسپین میں داخلے کا مقصد دراصل وہاں عیسائی اکثریت کے ہاتھوں کمزور یہودی اقلیت کو نسل کشی سے بچانا تھا. ایکبار وہاں مسلمان حکومت قائم ہوئی تو، دنیا بھر سے کمزور و لاچار یہودی سمٹ کر اندلس میں نقل مکانی کر گئے. اندلس کی تعمیرِ نَو میں ان یہودی ماہرینِ فنون کا بڑا اہم کردار رہا. مسلمانوں کی طویل حکمرانی کیبعد بالآخر جب سقوط غرناطہ ہوا تو، جہاں لاکھوں مسلمانوں کا سیلاب قریبی اسلامی ممالک کیطرف امڈ رہا تھا، وہیں پہلے سے پریشان ترک سلطان نے نہ صرف یہودیوں کیلئے بھی ترکی کی سرحدات کھول دیں، بلکہ انکی سکونت اور معاش کیلئے سرکاری خزانوں کے منہہ بھی کھول دئے تھے. یہ ہسپانوی یہودی سینکڑوں سال بعد آج بھی مکمل شہریت و آزادی کیساتھ ترکی میں سکونت پزیر ہیں.
دوسری طرف برادرانِ یوسف جیسے آج کے پاکستانی طاقتوروں کیلئے ایوبی کی مومنانہ شجاعت بھی ایک زریں مثال ہے، جسے اس کے دشمن بھی آجتک نہیں بھولے، بلکہ وہاں اس پر کہانیاں لکھی گئیں اور فلمیں بھی بنائی گئیں. میدان جنگ میں عیسائیوں سے برسرپیکار سلطان ایوبی کو کچھ روز اسکا مدمقابل عیسائی بادشاہ قیادت کرتے نظر نہ آیا. جس وجہ سے جنگ میں پہلے سی تیزی تھی نہ کوئی جوش و خروش بچا تھا. سلطان نے جاسوس روانہ کئے کہ دیکھیں، کیا ماجرا ہے، جنہوں نے واپسی پر اسکے بیمار ہونے کا عندیہ دیا. یہ سن کر ایوبی نے اپنا شاہی طبیب ہمراہ لیا اور بھیس بدل کر مخالف فوجوں کے بیچوں بیچ سے گزرتے ہوئے بیمار دشمن کے خیمے میں جا پہنچا، اسکا حال و احوال دریافت کیا، اسکا علاج معالجہ کرایا اور یوں اپنی زندگی کو دوبارہ خطرات میں ڈال کر اپنے لشکر میں لوٹ آیا. مگر آج؟ کمزوروں، غیروں اور دشمنوں کیساتھ ہمارے اسلاف کے ھمدردانہ رویے ملاحظہ کرنے کیبعد”آج کے طاقتوروں” کے رویوں پر جب نظر ڈالتے ہیں تو معلوم پڑتا ہیکہ قدرت آج ھمارے ساتھ اتنی نامہربان کیوں ہے.
آج کا المیہ یہ ہیکہ دنیا ہم سے شاکی ہے، وہ سیاسی زعماء سے اشاروں کنایوں میں شکایت کرتے ہیں کہ تم لوگوں سے نہ دنیا محفوظ ہے، نہ کوئی ھمسایہ محفوظ ہے، نہ انسانی حقوق، نہ خواتین کے حقوق، نہ اقلیتوں کے حقوق اور نہ ہی کوئی اپنی حکومت محفوظ رہ پاتی ہے. آئے روز کے یہ راگ سن کر جب نوازشریف نے ملفوف انداز میں "گھر کو درست کرنے کی بات” کی تو بات کا بتنگر اور رائی کا پہاڑ بنا کر اسے نشانۂِ عبرت بنا دیا گیا. اور اب تین چار سال بعد اسے ستم کا نشانہ بنانے والے خود گھر کی درستگی کی بات کر رہے ہیں. ایسے ہی بھارت کیساتھ تعلقات استوار کرنے کی بات پر سابق وزیراعظم کو مودی کا یار، بھارتی ایجنٹ اور طرح طرح کے القابات کہے گئے. تب مخالفت کرنے والے اب خود نواز شریف والی بات دہرا رہے ہیں. شاید FATF کے سرکردہ ممالک کو رام کرنے کے جتن ہیں، جو صاف ظاہر ہے نواز شریف کا بھی مطمع نظر تھا. اگر اشاروں کنایوں میں آپ دنیا کو اپنی سابقہ پالیسیوں کو ترک کرنے کا عندیہ دے رہے ہیں تو کیوں نہ کھلے انداز میں اہل وطن کو بھی باور کرا دیتے. کیا ہی بہتر ہوتا کہ اعلی ظرفی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی غلطی اور سابق وزیراعظم کے بے قصور ہونے کا اعتراف بھی کر لیتے. اَنا و ہٹ دھرمی اور پولرائزیشن کے اس ماحول میں یہ مشکل تو ضرور ہے مگر ناممکن بالکل نہیں. ویسے بھی جب معاملہ ٹرینڈ سیٹرز مہانوں کا اپنا ہو تو ملک و قوم کے حقیقی وسیع تر مفاد میں اس مثبت اقدام سے پہلو تہی ہرگز نہیں کرنی چاہئے. بصورت دیگر، دنیا کافی سمجھدار ہے، اور انکی بھی ہر چیز پر نظر ہے. آج نہیں تو کل وہ ہر اپنی عنایت، سہولت اور امداد کو حقیقی جمہوریت سے بھی مشروط کر سکتے ہیں، اور یہی نوشتۂِ دیوار ہے.
اپنے ہی مسلمان بھائیوں سے جو خونی تنازعات ہم بوجوہ نہیں روک سکے، ان کیلئے کیا آج ہم اپنے حصے کی معافی نہیں مانگ سکتے؟ اس کارِ خیر میں تامل و تردد دراصل جرات میں کمی اور تعمیرِ نو کے قومی عزم کی ناپختگی کی علامت ہے. آئیے غیر مشروط طور پر بنگالی، بلوچ اور پشتون بھائیوں سے، لیاقت علیخان، مادر ملت، بھٹو اور بینظیر سے ہی نہیں بلکہ نوازشریف اور جسٹس فائز عیسی جیسے حیات لوگوں سے بھی معافی طلب کریں. اور اگلی نسلوں کیلئے اپنی منفیت کے بادل ( clouds of negitivities) چھوڑ جانے کی بجائے، انہیں positive energy یعنی مثبت توانائی میں بدل کر آنے والوں کیلئے چھوڑ جائیں. اسطرح کے ایک General Reset کیبعد ہی دراصل وطن و قوم کو تعمیرِ نَو کیطرف گامزن کیا جا سکتا ہے. کیا ہم شیطان یا بیرونی طاقتوں کو اجازت دینگے کہ وہ ہمیں اس کارِ خیر یا احسن اقدام سے روک پائیں؟ کیا واقعی کوئی ہمیں روکنا چاہے گا بھی؟ کیا ہمیں دشمنوں کی کوئی ضرورت ہے بھی، یا اپنے دشمن ہم خود ہی کافی ہیں؟

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعاصمہ شیرازی کا کالم : انقلاب کا یو ٹرن
Next Article جبار مفتی کا کالم : سیاست کے کھیل کو قبائلی جنگ نہ بنائیں!!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 28, 2026

کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند

نومبر 27, 2026

حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم

نومبر 27, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 28, 2026
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند نومبر 27, 2026
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم نومبر 27, 2026
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 27, 2026
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 27, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.