Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » گل نو خیز اختر کاکالم:حضرات! کیا میں نے غلط کہا؟
لکھاری

گل نو خیز اختر کاکالم:حضرات! کیا میں نے غلط کہا؟

ایڈیٹرمارچ 7, 20216 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آپ کو حیرت نہیں ہوتی کہ پوری دنیا میں خواتین کا عالمی دن منایا جاتاہے‘ بچوں کا عالمی دن منایا جاتاہے لیکن مردوں کا کوئی عالمی دن نہیں۔ عالمی دن طے کرنے والا جو کوئی بھی ہے مردوں کا ازلی دشمن لگتاہے ورنہ کبھی اتنی نا انصافی نہ کرتا حالانکہ مرد سے زیادہ بے بس اور جبر کا شکار دنیا میں کوئی نہیں اس کے باوجود نہ ہمارا کوئی دن منایا جاتاہے نہ ہمیں عورتوں کے برابر حقوق دیے جاتے ہیں۔عام طور پر یہی سمجھا جاتاہے کہ مرد بڑی آزادانہ اور خوشگوار زندگی گزارتے ہیں لیکن بھائیو ! میں اور آپ ہی جانتے ہیں کہ ہم پر کیا کیا پابندیاں عائد ہیں۔ہم اپنی مرضی سے ٹی وی کا چینل نہیں تبدیل کر سکتے۔ بس میں کوئی ہمارے لیے سیٹ خالی کرنے کی زحمت نہیں کرتا۔ ہمارے لیے کہیں کوئی نہیں کہتا کہ ’مردوں کی عزت کریں‘۔ مرد عورت کو چھیڑے تو کیس بنتا ہے‘ عورت مرد کو چھیڑے تو مذاق بن جاتاہے۔عورت اسکرٹ پہن لے تو فیشن ایبل اور ہم نیکر پہن لیں تو بے شرم۔عورت آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرے تو پُراعتماد کہلاتی ہے‘ ہم کریں تو لوفر۔عورت ہنس کر بات کر ے تو خوش اخلاق کہلاتی ہے‘ یہی حرکت ہم کریں تو شکاری کہلاتے ہیں۔ہمیں بار بار طعنہ دیا جاتاہے کہ یہ مردانہ معاشرہ ہے حالانکہ دوستو بزرگو! یہ سراسر زنانہ معاشرہ ہے۔ہم مرد جس معاشرتی بے حسی کا شکار ہے اس کے بارے میں لکھتے ہوئے میرا قلم کانپ رہا ہے‘ آنکھوں میں آنسو ہیں اوربہت بھوک لگی ہے۔ ہمارے لیے کوئی این جی او نہیں‘ کوئی دارالامان نہیں‘ کوئی مخصوص نشستیں نہیں‘ کوئی ادب و آداب کے قاعدے نہیں۔ہمارا تو خوفناک ایکسیڈنٹ بھی ہوجائے تو ہمدرد لوگ ہمیں اُٹھانے کی بجائے اُس خاتون کی طرف لپکتے ہیں جسے خراش تک نہیں آئی ہوتی۔ہم فیس بک پر اپنی تازہ تصویر لگا دیں تو جگتیں پڑنے لگتی ہیں ‘ خاتون لگا ئے تو ماشاء اللہ‘ سبحان اللہ اور واہ واہ کی صدائیں بلند ہونے لگتی ہیں۔ہم ہر قسم کے حالات کا ’’زنانہ وار‘ ‘ مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن کوئی ہم پر یقین ہی نہیں کرتا۔ہم تو اتنے قابل رحم ہیں کہ عورتوں کی برابری کا سوچ بھی نہیں سکتے۔کاش دنیا ہم سے بھی میٹھے لہجے میں بات کرے‘ کاش ہماری تصویر بھی تحریر سے زیادہ ہٹ ہوجائے‘ کاش کوئی ہمارے شعروں کے بھی ڈیزائن بنا کر ہمیں گفٹ کرے‘کاش کوئی ہمیں بھی ایزی لوڈ کرائے۔کاش ہمارے لیے بھی کوئی کما کرلائے ‘ ہمارے بھی کوئی ناز نخرے اٹھائے…لیکن نہیں! ہماری قسمت میں باس کی جھڑکیاں ہیں، دوکاندار کے طعنے ہیں‘ گھر کے خرچے ہیں اور بچوں کی فرمائشیں ہیں۔مرد ہونا کوئی آسان کام ہے؟ یہ مرد ہی ہے جو اپنی چھت بناتاہے‘ یہ مرد ہی ہے جو رکشہ چلاتاہے‘ یہ مرد ہی ہے جو صبح سے شام تک کولہو کے بیل کی طرح صرف اس لیے کام میں جتا رہتا ہے تاکہ گھر کا کرایہ ادا کر سکے‘ بچوں کے سکول کی فیس دے سکے۔ پھر بھی ہمارا کوئی دن نہیں منایا جاتا‘ حالانکہ ہمارا تو پورا ہفتہ منانا چاہیے۔جس کو دیکھو وہ خواتین کے حقوق کے لیے کمربستہ نظر آتاہے‘ گویا ہم مرد وں کو سارے حقوق حاصل ہوچکے ہیں۔کس کس کو بتائیں کہ یار !ہم عورتوں سے زیادہ مجبور ہیں، آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا کہ کسی ناکے پر پولیس والوں نے عورت کی گاڑی روک کر اس کی تلاشی لی ہو۔ یہ صدمہ بھی ہم مردوں کو جھیلنا پڑتاہے۔ہمیں تو فقیر اُس وقت تک منہ نہیں لگاتا جب تک ہمارے ساتھ کوئی عورت نہ بیٹھی ہو۔ہم کدھر جائیں، کس سے فریاد کریں؟
آپ نے آج تک مختلف دفاتر میں یہی لکھا دیکھا ہوگا کہ ’خواتین کا احترام کریں‘۔کبھی یہ بھی دیکھا ہے کہ کہیں ٹوٹی پھوٹی عبارت میں مرد کے احترام کا بھی نوٹس لگا ہو؟صرف اس لیے کہ مرد کا احترام سننے میں ہی بڑا مضحکہ خیز لگتاہے۔شادی کے وقت بھی یہ حق لڑکی والوں کا ہوتا ہے کہ وہ لڑکے کے دوستوں سے ملیں اور پوچھیں کہ موصوف کا کردار کیسا ہے؟ لڑکے والے کبھی لڑکی کی سہیلیوں سے رابطہ کرکے ایسا بیہودہ سوال نہیں پوچھتے۔عورت اپنے شوہر کیلئے دو وقت کی روٹی بنائے تو معتبر ٹھہرتی ہے لیکن اُس مرد کے بارے میں کیا کہیں گے جو شدید گرمی میں جھلستے ہوئے تنور پر کھڑا روزانہ ہزاروں روٹیاں لگاتاہے۔ لڑکیاںبال چھوٹے کروا لیں‘ جوگر پہن لیں‘‘ پینٹ پہن لیں کوئی حرج نہیں، لیکن لڑکے کان میںبالی پہن لیں تو ابا جی جوتی اتار لیتے ہیں کہ’بے غیرتا!اپنے مامے تے ای گیاایں ناں‘۔میں کہنا یہ چاہتا ہوں کہ ہم مرد لوگ انتہائی شریف النفس‘ باکردار اور شرم و حیاء کا پیکر ہوتے ہیں۔ جو لوگ اس بات پر دندیاں نکال رہے ہیں انہیںشرم آنی چاہیے۔ حقیقت تو یہی ہے کہ مرد ہر طرف سے ٹھکرائی ہوئی مخلوق ہے۔ ہم گنجے ہوں‘ موٹے ہوں یا کالے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم محنت کرتے ہیں اور خود دھوپ میں جل کر بھی اپنے اہل و عیال کو سایہ فراہم کرتے ہیں۔ہماری خوبصورتی ہمارے چہروں میں نہیں ہمارے دل میں ہوتی ہے۔ ہم عید پر بے شک اپنے لیے کوئی کپڑا نہ خریدیں لیکن بیوی بچوں کیلئے کچھ نہ کچھ ضرور کرلیتے ہیں۔ میری گزارش ہے کہ ہمیں بھی 100میں سے کم ازکم 33نمبر ضرور دیے جائیں اورکچھ ایسا ہمارے بارے میں بھی کہہ دیا جائے کہ جس سے ہمیں احساس ہو کہ ہم بھی کوئی حق رکھتے ہیں۔تصویر کائنات میں رنگ بھرنے کا ساز و سامان ہماری ہی جیب سے جاتا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامتیاز عالم کاکالم:’’میرا جسم میری مرضی‘‘(#MeToo)
Next Article ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:عالم پور کا اعزاز
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.