پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کے پی سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین اگر صوبےکےحالات ٹھیک نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دے دیں۔
فیصل کریم نے کہا کہ وزیراعلیٰ نےکہا کہ گورنر کی وجہ سےانہیں ذہنی کوفت اٹھانا پڑی، اس لیے ہرجانےکا نوٹس بھیجا، وزیراعلیٰ کو آفر کرتا ہوں، سندھ آئیں وہاں ان کا ذہنی علاج مفت کراتا ہوں۔
گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ عزم استحکام آپریشن پر تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لینا چاہیے تھا، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے آپریشن سے اختلاف نہیں کیا، امن و امان کی صورتحال خراب ہے، ہم بھی آپریشن نہیں چاہتے لیکن امن و امان پر کوئی سیاست نہیں کر رہے، آپریشن کے بغیر حالات بہتر کرنے کے لیےکوئی آپشن ہے تو بتائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پہلے اپنے کیسز ختم کریں پھر وزیراعظم بننے کا خواب دیکھیں، پی ٹی آئی پر اب یہ نوبت آگئی ہے کہ احتجاج بھی نہیں کرسکتی اورکہتی ہےکہ احتجاج کی اجازت نہیں ملتی، ہم تو بغیراجازت کےجلسے اور احتجاج کرتے تھے، ماضی میں پی ٹی آئی کے وکلا نے ہمیشہ اپنی پارٹی کوپھنسایا اورمشکلات پیداکیں۔
(بشکریہ:جیونیوز)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

