Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
  • منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اسلام آباد کے شاپنگ مال میں آتشزدگی کے بعد بھگدڑ : سینٹورس سربمہر کر دیا گیا
اسلام آباد

اسلام آباد کے شاپنگ مال میں آتشزدگی کے بعد بھگدڑ : سینٹورس سربمہر کر دیا گیا

ایڈیٹراکتوبر 9, 20223 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
islamabad fire centorus
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع نجی مال سینٹورس میں آگ لگ گئی جس پر دو گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا۔ترجمان سی ڈی اے کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے تک شاپنگ مال کو سیل کردیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ آج شام سیکٹر ایف ایٹ میں واقع نجی مال میں آگ لگ گئی تھی جس پر 2 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا تھا،فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مال کے چوتھے فلور پر واقع فوڈ کورٹ کے کچن میں آگ لگی جو مال کے دیگر حصوں تک پھیل گئی، شاپنگ مال کی اونچائی کے باعث فائربریگیڈ کو آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا رہا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ مال میں آگ لگنےکی وجوہات کی تحقیقات تک عمارت سیل رہےگی اور کسی کو بھی شاپنگ مال میں داخل ہونےکی اجازت نہیں ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ نے نجی مال کو فوری سیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے اور آتشزدگی کی وجوہات کے تعین کے لیے 7 رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کمیٹی کےکنوینر مقرر کیےگئے ہیں،کمیٹی تعین کرے گی کہ عمارت میں فائر سیفٹی آلات آپریشنل تھے یا نہیں، کمیٹی آتشزدگی کے باعث نقصانات کا بھی تعین کرےگی۔
بی بی سی کے مطابق اتوار کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے مرکز میں واقع سینٹورس مال میں آگ بھڑک اٹھی اور دور دور تک اس سے نکلتا ہوا دھواں دکھائی دیا۔ سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر اور فوٹیج میں مال کے ایک حصے میں عمارت کے اندر اور باہر آگ کے شعلے بھی نظر آئے۔
ان ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد عمارت خالی کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور لوگ باہر کی طرف بھاگ رہے ہیں۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
سینٹورس مال سے محفوظ طریقے سے باہر آنے والے ماجد عباسی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’جیسے ہی آگ لگی لوگ ادھر ادھر بھاگ رہے تھے، بہت ہلا گلا مچ رہا تھا، بڑی مشکل سے لوگ جان بچا کر باہر نکلے۔
ان کے مطابق اندر دھواں نہیں تھا، باہر دھواں تھا۔ ان کے مطابق ’مال کے سکیورٹی گارڈ لوگوں کو باہر نکال رہے تھے، الارم بج تھے، مال کی سکیورٹی آ گئی تھی، انھوں نے سب کو باہر نکال دیا، اندر بہت زیادہ رش تھا، بھاگنے کی جگہ ہی نہیں مل رہی تھی، بڑی مشکل سے باہر نکلا ہوں‘۔
ماجد عباسی کے مطابق ’سب لوگ اپنا مال اندر چھوڑ کر بھاگے ہیں، چیخ و پکار بہت زیادہ ہو رہی تھی۔ ہم 15 سے 20 منٹ اندر تھے، جیسے رش کم ہوا تو ہمیں باہر نکالا گیا۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ’ہم فوڈ کوڈ پر موجود تھے۔ ویکینڈ تھا اور لنچ کا وقت تھا تو لوگ وہاں موجود تھے، ہم لفٹ کے ذریعے نیچے آئے۔‘
توقیر تین برس سے اس مال میں ایک دکان پر ملازمت کر رہے تھے۔
انھوں نے بتایا کہ صبح معمول کے مطابق سب چل رہا تھا۔ اچھا رش ہوا تو خیال آیا کہ آج سیل بھی زیادہ ہو گی۔ توقیر کے مطابق ’مجھے بعد میں (اپنے ساتھیوں سے) پتا چلا کہ مونال ہوٹل پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی۔‘
ان کے مطابق کافی زیادہ رش تھا، مال کی سکیورٹی نے آگ پھیلنے سے پہلے پہلے لوگوں کو باہر نکال دیا۔ دھواں پھیلنے سے پہلے لوگوں کو باہر نکال دیا گیا۔ ہم آخر میں مال سے باہر نکلے۔‘
توقیر کے مطابق آگ تقریباً ساڑھے تین بجے بھڑک اٹھی اور اس کے بعد 30 منٹ تک لوگوں کو باہر نکالنے میں لگے۔ ان کے مطابق باہر آ کر پتا چلا کہ آگ زیادہ ہے۔ ان کے مطابق فرنٹ سے شیشے گر رہے تھے اور مال کی انتظامیہ نے لوگوں کو باہر نکالنے کے لیے ایمرجنسی رستے کھول دیے تھے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آتشزدگی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیر زادہ کا کالم:ڈاؤن سائزنگ
Next Article وسعت اللہ کا کالم : موجودہ پاکستان یا اٹھارہویں صدی کا ہندوستان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

14نومولود بچے جاں بحق ۔۔ ذمہ دار کوئی نہیں: سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 27, 2026

مجھے میرا بچہ واپس کر دو…“ بین کرتی ماں اور ریاست کا ضمیر : شہزاد عمران خان کا کالم

اگست 26, 2026

گل پلازہ میں ایک دکان سے 30 لاشیں برآمد، تعداد 61 ہوگئی

جنوری 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 5, 2026
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ ستمبر 5, 2026
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.