اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرنے میں پھر ناکام ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق جولائی سے مئی تک ٹیکس وصولیوں کا ہدف 6 ہزار 640 ارب روپے تھا لیکن جولائی سے مئی تک 6 ہزار 200 ارب روپے اکٹھے ہو سکے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ جولائی سے مئی تک ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں 440 ارب روپےکے شارٹ فال کاسامنا رہا، مئی کے مہینے میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 621 ارب روپے تھا تاہم ایف بی آر مئی کے مہینے میں567 ارب روپے اکٹھے کر سکا جس کے پیش نظر ایف بی آر کو مئی کے مہینے میں ٹیکس وصولیوں میں 54 ارب روپے کی کمی کا سامنا رہا۔
رواں سال 30 جون تک ایف بی آر کو 7 ہزار 604 ارب روپے کے ٹیکس اکٹھا کرنے ہیں جب کہ رواں مالی سال کا ہدف پورا کرنےکیلئےجون میں 964 ارب روپےاکٹھا کرنے ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مئی میں 572 ارب روپے کےخالص محصولات اور ڈومیسٹک انکم ٹیکس کی مد میں 205ارب روپےجمع کیے جو مئی 2023 کے مقابلہ میں 57 فیصد زیادہ ہیں۔
(بشکریہ: جیونیوز)
جمعرات, اکتوبر 22, 2026
تازہ خبریں:
- پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
- لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
- جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
- لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
- بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
- ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

